Ch Zubair Haroon Advocate

Ch Zubair Haroon Advocate Do not raise your Voice, improve your argument .( Advocate)

15/07/2026
اس وقت دنیا میں جو ممالک امریکہ کے خلاف ہیں وہ بھی ٹینشن میں ہیں اور جو دوست ہیں یورپ اور عرب وغیرہ وہ بھی ٹینشن میں ہیں...
13/01/2026

اس وقت دنیا میں جو ممالک امریکہ کے خلاف ہیں وہ بھی ٹینشن میں ہیں اور جو دوست ہیں یورپ اور عرب وغیرہ وہ بھی ٹینشن میں ہیں- یو اے ای اور سعودی عرب بھی ٹینشن میں ہیں اور ایران اپنی جگہ ٹینشن میں- اسرائیل بقا کی جنگ لڑ رہا ھے وہ بھی ٹینشن میں- روس اور چین بھی ٹینشن میں ہیں اور انڈیا کو ٹرمپ نے تڑی لگا دی وہ بھی ٹینشن میں ھے-
دنیا میں صرف ایک ملک ایسا ھے جو ٹینشن فری کش پہ کش لیے یہ سب تماشا دیکھ رہا ھے-

جسکی سٹاک مارکیٹ چاردنوں میں 11000 پوائنٹس اوپر گئی ھے-
نہ فکر نہ فاقہ- مزے کر کاکا!

09/10/2025

جنازے میں دوڑ کر پہنچنے سے کہیں بہتر ہے کہ انکی زندگی میں مشکل وقتوں میں ان کا سہارا بنو

آفامیہ (Apamea) شام کا ایک قدیم شہر ہے جو رومی سلطنت کے دور میں ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔ اس شہر کی سب سے نمایاں خصوصیت ا...
21/10/2024

آفامیہ (Apamea) شام کا ایک قدیم شہر ہے جو رومی سلطنت کے دور میں ایک اہم تجارتی مرکز تھا۔ اس شہر کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا عظیم کالم دار راستہ (colonnade) ہے، جو تقریباً 2 کلومیٹر لمبا ہے اور دنیا کے طویل ترین راستوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔

آفامیہ کا یہ عظیم کالم دار راستہ ہیلینسٹک دور میں تعمیر کیا گیا تھا، جو کہ سکندر اعظم کے بعد کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور بعد میں رومیوں نے اس کی تعمیر نو کی۔ یہ کالم رومی فن تعمیر کی عظمت کی عکاسی کرتے ہیں اور اس میں کلاسیکی فن کے دو اہم انداز دکھائی دیتے ہیں: ایک سادہ اور دوسرا سنائل نالی (spiral fluting) سے مزین۔ سنائل نالی کالمز کو ایک منفرد اور خوبصورت شکل دیتی تھی۔

یہ کالمز تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) اونچے اور 0.9 میٹر (2 فٹ 11 انچ) قطر کے تھے، اور ان کے نیچے مربع بیسز تھیں جو 1.24 میٹر لمبی اور 0.47 میٹر اونچی تھیں۔ 115 عیسوی میں ایک شدید زلزلہ آیا، جس نے آفامیہ کو بری طرح متاثر کیا، اور اس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ، بشمول یہ عظیم کالمز، تباہ ہو گیا۔

آفامیہ کا یہ راستہ نہ صرف فن تعمیر کا ایک اہم حصہ تھا بلکہ یہ شہر کے اقتصادی اور سماجی نظام میں بھی کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔ یہ شہر رومی سلطنت کے دور میں ایک اہم تجارتی مقام تھا اور یہ کالم دار راستہ تاجروں اور شہریوں کے لیے ایک بڑی گزرگاہ کے طور پر کام کرتا تھا۔

غلطی سے چلا گیا ہوگاشوکت تھانوی کی جب پہلی غزل چھپی تو انہوں نے رسالہ  کھول کر میز پر رکھ دیا تاکہ آنے جانے والے کی نظر ...
14/09/2024

غلطی سے چلا گیا ہوگا

شوکت تھانوی کی جب پہلی غزل چھپی تو انہوں نے رسالہ کھول کر میز پر رکھ دیا تاکہ آنے جانے والے کی نظر پڑتی رہے۔
مگر شامت اعمال سب سے پہلے ان کے والد صاحب کی نظر پڑی،
انہوں نے یہ غزل پڑھتے ہی ایسا شور مچایا گویا کہ چور پکڑ لیا ہو۔
والدہ صاحبہ کو بلا کر انہوں نے کہا آپ کے صاحبزادے فرماتے ہیں۔
ہمیشہ غیر کی عزت تیری محفل میں ہوتی ہے
تیرے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں
میں پوچھتا ہوں یہ وہاں جاتا ہی کیوں ہے کس سے پوچھ کر جاتا ہے؟
والدہ بیچاری خوفزدہ آواز میں بولیں۔
”غلطی سے چلا گیا ہو گا"😒

Legal Consultant (Lahore)
04/09/2024

Legal Consultant (Lahore)

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Zubair Haroon Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share