07/07/2026
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 21 جولائی 2026 کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی 10 خالی اسامیوں کے لیے 24 نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا
ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ایک جج کی مستقلی کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے
نامزد امیدواروں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا اور محمد شان گل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ شامل ہیں
غلام سرور نہنگ، محمد اجمل خان زاہد اور عامر عجم ملک کے نام بھی ایڈیشنل جج کے لیے نامزد
شیریں عمران، اسد علی باجوہ، محمد امجد پرویز اور خالد ابن عزیز کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کو ارسال
منور اقبال دگل، سید فرہاد علی اور بیرسٹر محمد عثمان غنی راشد چیمہ بھی نامزد امیدواروں کی فہرست میں شامل
ملک کاشف رفیق راجوانہ، چوہدری سرفراز علی دیال اور محمد ساجد خان تنولی کے ناموں پر بھی غور ہوگا
محمد ثاقب جیلانی، محمد وسیم، اسد محمود عباسی اور اشفاق احمد کھرل بھی ایڈیشنل جج کے لیے نامزد
دانیال اعجاز، مغیث اسلم ملک، محمد شہزاد خان، محمد نوازش علی پیرزادہ اور افتخار الحق خان شیروانی کے نام بھی شامل
تمام ممبران کو نامزد امیدواروں کے کوائف (CVs) اور متعلقہ دستاویزات ای میل کے ذریعے ارسال کر دی گئیں
جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کو 21 جولائی کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے
LAW's Information