15/05/2025
ریونیو ریکارڈ سے متعلق قوانین مع جدید عدالتی نظائر پر مشتمل جامع کتاب "جمعبندی اور انتقال" شائع ہوگئی ۔
کتاب ہذا میں اہم ترین ریونیو ریکارڈ رجسڑ حقداران زمین، (مسل حقیت) شجرہ کشتوار، شجرہ نسب، واجب العرض، مسل میعادی ، خسرہ گرداوری ، کمپیوٹرائزڈ امسلہ کی تیاری ، فرد بدر، نقول رجسٹر حقداران زمین ، نقول خسرہ گرداوری ، انتقال اندراجات ، مقصد انتقال ،انتقال کی اقسام، انتقال بیع زبانی، انتقال بذریعہ رجسڑی، صحت انتقال، انتقال رجسڑی بذریعہ فٹ نوٹ، رپٹ روز نامچہ واقعاتی، طریقہ انتقال زبانی بیع، کاروائی انتقال اراضی میں گرداور کا کردار، انتقال زبانی میں بائع اور گواہان کے دستخط،انتقال کی ریکارڈ مال میں حیثیت، انتقال اراضی کا طریق کار، رجسٹر انتقالات، وراثتی انتقال کرانے کا طریقہ، رجسڑی انتقال کا خود کار نظام،کیس اسٹڈی،انتقال سے متعلق عدالتوں کے مختلف نظریات، مستورات کے انتقال، انتقال کو کالعدم قرار دینے والوں کے نظریات، لینڈ ریونیو کا غبن، انتقال کی ریکارڈ آف رائٹس میں اہمیت، پردہ نشین عورتوں کا انتقال، انتقال کی قانونی حیثیت سے متعلق عدالتوں کا نکتہ نظر،انتقال تصدیق کنندہ ریونیو افسر کے لئے ہدایات،ریونیو ریکارڈ کی بابت بورڈ آف ریونیو و پنجاب حکومت کا دعویٰ۔ نقول انتقال (رجسڑ داخلخارج) نقل پرت پٹوار، نقل پرت سرکار۔ متعلقہ قوانین مع ترامیم۔ جمعبندی، انتقال اندراجات ودیگر اہم ریونیو ریکارڈ سے متعلق آسان اردو زبان میں ہیڈنگز کے ساتھ ہزاروں جدید عدالتی نظائر کا بیش بہا ذخیرہ، پلیڈنگ جس میں انتقال اندراجات، منسوخی انتقال جمعبندی اندراجات، درستگی اندراجات ودیگر ریونیو اصطلاحات کی بابت اوریجنل پلیڈنگ جو سول کورٹ کے ساتھ ساتھ ریونیو اتھارٹیز کے سامنے دائر کی جاتی ہیں جن میں دعویٰ جات جوابدعوی، متقرق درخواستیں، اپیلیں، نظرثانی، نگرانی نمونے کے طور پر پیش کی گئی ہیں نیز ضمیمہ جات میں زمینی پیمائش کی اکائیاں، ریونیو افسران کی زمہ داریاں فرائص، اہم ریونیو اصطلاحات کی وضاحت و مخففات بیان کئے گئے ہیں۔ انشاء اللہ یہ منفرد کتاب محکمہ ریونیو، وکلاء، عدلیہ،اور عوام الناس و دیگر متلاشیان علم کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
کتاب منگوانے کے لیے اپنا مکمل ایڈریس اور نام واٹس ایپ پر ایس ایم ایس کریں شکریہ 03000849928