Adroit Law Associates

Adroit Law Associates Adroit Law Associates, founded in 2006, is a Pakistan-based law firm led by Advocate Supreme Court Asma Mushtaq.

The firm is dedicated to providing high-quality and client-focused legal services across Family, Civil, Criminal and Constitutional matters.

A significant win at the Supreme Court of Pakistan: our Civil Petition was converted into an appeal and allowed.The Cour...
03/12/2025

A significant win at the Supreme Court of Pakistan: our Civil Petition was converted into an appeal and allowed.

The Court made it clear—jurisdictional objections must be raised at the very start. Using technicalities at a later stage considered highly prejudicial and contrary to justice.

Protecting women's rights starts with ensuring their cases are heard on merit - not thrown out on technicalities. A powerful step toward strengthening access to justice for women.

Grateful to lead this case, with the initial draft prepared by our associate Mobeen Zafar.

25/10/2024

پوتے کا ترکہ میں حصہ ہے:
پوتے سے مراد بیٹوں کے بیٹے اور پوتے کے بیٹے ہیں۔ اگر میت کا کوئی بھی بیٹا حیات نہ ہو تو پوتے یا پڑ پوتے کو اس کا قائم مقام سمجھا جائے گا۔ بیٹے کی طرح پوتا بھی درجہ اول کے عصبات میں سے ہے اور بیٹے کی غیر موجودگی میں ذوی الفروض سے بچا ہوا تمام تر کہ پوتے کو ملے گا ۔ اگر پوتے کےساتھ پوتی بھی ہوتو پوتے کو دو اور پوتی کوایک حصہ ملے گا۔

23/10/2024

پوتی کا ترکہ میں حصہ:
پوتی سے مراد بیٹے کی بیٹی ، پوتے کی بیٹی وغیرہ سب ہیں ۔ اور میت کی بیٹی نہ ہو تو پوتی اور پوتی نہ ہو تو پڑ پوتی اس کی قائم مقام سمجھی جائے گی۔ اگر متوفی کا کوئی بیٹا موجود ہو تو پوتی کو کچھ نہیں ملے گا۔ اسی طرح اگر متوفی کا کوئی بیٹا نہ ہو لیکن دو بیٹیاں ہوں اور پوتی یا پوتیوں کے ساتھ پوتے یا پڑپوتے ہوں تو بھی پوتی یا پوتیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ اگر میت کا کوئی بیٹا، بیٹی موجود نہ ہو اور ایک پوتی ہو تو پوتی کو بھی بیٹی کی طرح 1/2 حصہ ملے گا۔ اگر میت کا بیٹا، بیٹی موجود نہ ہوں اور دو یا دو سے زائد پوتیاں ہوں، تو وہ سب 2/3 حصہ میں برابر شریک ہوں گی۔
اگر میت کی صرف ایک بیٹی ہو اور پوتی یا پوتیاں بھی ہوں تو پوتی یا پوتیاں 1/6 حصہ میں برابر شریک ہوں گی۔ جب متوفی کی پوتی یا پوتیوں کے ساتھ ہوتا یا پڑ پوتا وغیرہ بھی ہوتو پوتی یا پوتیاں، پوتوں یا پڑ پوتوں کے مقابلے میں آدھا حصہ پائیں گی ۔

21/10/2024

چچا کا ترکہ میں حصہ:
اگر متوفی کی اولاد یعنی بیٹا، پوتا، پڑ پوتا وغیرہ اوراس کے باپ، دادا، پر دادا وغیرہ نیز بھائی بھتیجا اوراس کے بیٹوں وغیرہ میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو تو صرف ایسی صورت میں چچاذ وی الفروض سے بچا ہواسارا حصہ پائے گا۔

نانا کا ترکہ حصہ:نانا اور پرناناذوالارحام میں آ تےہیں۔ جب متوفی کے رشتہ داروں میں ذوی الفروض اور عصبات میں سے کوئی بھی ن...
19/10/2024

نانا کا ترکہ حصہ:
نانا اور پرناناذوالارحام میں آ تےہیں۔ جب متوفی کے رشتہ داروں میں ذوی الفروض اور عصبات میں سے کوئی بھی نہ ہو اور اس کے کوئی نواسا ، نواسی اور بیٹے اور پوتے کے نواسے نواسی بھی نہ ہوں تو ایسی صورت میں نانا کو اور نانا نہ ہونے کی صورت میں پر نانا کو تمام ترکہ ملے گا ۔محموعہ قوانین اسلام، جلد پنجم ص: 1770-1758

18/10/2024

دادا کا ترکہ میں حصہ:
دادا مندرجہ ذیل صورتوں میں ترکہ میں حصہ پائے گا۔
1- اگر متوفی کا باپ زندہ ہو تو دادا، پر دادا وغیرہ کو کچھ نہیں ملے گا اور اگر متوفی کا والد فوت ہو چکا ہو تو دادا اور اگر دادا نہ ہو تو پر دادا بعض صورتوں میں ذوی الفروض اور عصبہ کی حیثیت سے اور بعض صورتوں میں صرف عصبہ کی حیثیت سے متوفی کی میراث میں حصہ دار ہوں گے
2 ۔اگر متوفی کا والد فوت ہو چکا ہو لیکن متوفی کا بیٹا، پوتا وغیرہ میں سے کوئی زندہ ہو تو دادا کوتر کہ میں سے 1/6 حصہ ملے گا یعنی دادا والدکا قائم مقام ہوگا ۔
3 - اگر متوفی کا والد فوت ہو چکا ہو اور اس کا کوئی بیٹا اور پوتا بھی نہ ہولیکن کوئی بیٹی ، پوتی وغیرہ زندہ ہو تو دادا اور اگر دادا نہ ہو تو پر داد از وی الفروض کی حیثیت سے 1/6 اور عصبہ کی حیثیت سے ذوی الفروض سے بچا ہوا سارا حصہ پائے گا۔
4- اگر متوفی کا والد زندہ نہ ہو اور اس کا کوئی بہن بھائی ہو نیز متوفی کی کوئی اولاد بھی نہ ہو تو ذوی الفروض سے بچا ہوا تمام حصہ بطور عصبہ دادا کواور اگر دادا نہ ہوتو پر دادا کومل جائے گا۔
سورة النساء 12:4

17/10/2024

ماں شریک بہن بھائی کا ترکہ میں حصہ:
ایسے بہن بھائی جن کی ماں ایک اور باپ مختلف ہوں ، ماں شریک بہن ، بھائی کہلاتے ہیں شریعت میں ان دونوں کا حصہ برابر ہے۔ اگر صرف ایک ماں شریک بہن بھائی ہو تو اسے ترکہ کا 1/6 حصہ ملے گا اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو وہ ترکہ کے 1/3 حصہ میں برابر کے شریک ہوں گے۔ تاہم ماں شریک بہن بھائی صرف اس صورت میں حصہ پاتے ہیں جب متوفی کے والدین، دادا وغیرہ یا بیٹا،بیٹی پوتا، پوتی، حقیقی بہن بھائی وغیرہ میں سے کوئی موجود نہ ہو، ان میں سے کسی کے موجود ہونے کی صورت میں ماں شریک بہن بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔

15/10/2024

بھائی کا ترکہ میں حصہ
بھائی عصبہ کی حیثیت سے ترکہ میں حصہ پاتاہےجب متوفی کے ورثاء میں اولاد، والدین اور داد میں سے کوئی بھی زندہ نہ ہو ، ایسی صورت میں متوفی کا بھائی ذوی الفروض سے بچا ہوا تمام حصہ وراثت میں پائے گا۔

14/10/2024

بہن کا متوفی کےترکہ میں حصہ:
بہن مندرجہ ذیل صورتوں میں ترکہ میں حصہ پاتی کی ہے:
1- اگر متوفی کی نہ کوئی اولاد ہو اور نہ بھائی نیز باپ دادا بھی پہلے فوت ہو چکے ہوں اور اس کی صرف ایک بہن زندہ ہو تو اسے کل ترکہ کا 1/2 حصہ ملے گا۔ اگر متوفی کی بہنیں ایک سے زیادہ ہوں توانہیں کل ترکہ کا 2/3 حصہ ملے گا جس میں وہ سب برابر کی شریک ہوں گی۔
2- اگر متوفی کی کوئی اولاد نہ ہو باپ دادا پہلے ہی فوت ہو چکے ہوں لیکن ایک یا ایک سے زیادہ بہنوں کےعلاوہ متوفی کے ایک یا ایک سے زائد بھائی موجود ہوں تو بہنوں کو بھائیوں کی نسبت آدھا حصہ ملے گا۔
قرآن پاک میں آیا ہے کہ: "اگر کوئی شخص مر جائے جس کے اولاد نہ ہو ( اور نہ ماں باپ ) اور اس کے ایک بہن ( حقیقی یا پدری ) ہو تو اس کو اس کے تمام ترکہ کا نصف ملے گا اور وہ شخص اپنی بہن ) کا وارث ہو گا اگر وہ بہن مر جائے ) اور اس کے اولاد نہ ہو ( اور ماں باپ بھی میں بھی ترکہ نہ ہوں) اور پھر اگر بہنیں دو یا زیادہ ) ہوں تو ان کو اس کے کل ترکہ میں سے دو تہائی ملیں گے اور اگر وارث چند بھائی بہن مرد اور عورت ہوں تو ایک مرد کو عورتوں کے برابر ملے گا ۔سورہ النساء
3 ۔ اگر متوئی کا کوئی بھائی نہ ہو، باپ دادا بھی فوت ہو چکے ہوں لیکن بیٹی یا پوتی وغیرہ میں سے کوئی موجود ہو تو اس بیٹی یا پوتی کا حصہ نکال کر باقی سب تر کہ بہنوں کو مل جائے گا۔
4- اگر متونی کا بیٹا، پوتا یا پڑ پوت وغیرہ میں سے کوئی زندہ ہوتو بہنوں کوترکہ میں سے کچھ نہیں ملے گا ۔

09/10/2024

بیٹے کا ترکہ میں حصہ
عصبہ کی حیثیت سے بیٹا، بیٹی سے دگنا حصہ پائے گا۔ قرآن کریم میں آیا ہے کہ:
اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے باب میں لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصہ کے برابرہے ا گرمیت کی اولاد ہو۔سورہ النسا آ یت11
اگر متوفی کے ایک یا ایک سے زائد بیٹے ہیں اور بیٹی نہیں ہے تو بیٹا یا بیٹے کل ترکہ کےحق دار ہوں گے۔

Address

Office No. 1, District Courts
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923005304948

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adroit Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Adroit Law Associates:

Share

ALA

We provide legal assistance in Civil, Criminal, Family, Corporate, Banking, Labour, Consumer and Cyber Laws. Our probono services for poor and needy people differentiate us from other firms.