30/05/2026
⚖️ 2025 SCMR 923 — منشیات مقدمات میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ منشیات مقدمات میں مال مقدمہ (Case Property) کی محفوظ تحویل اور لیبارٹری تک ترسیل صرف زبانی بیانات سے ثابت نہیں کی جا سکتی۔
اگر استغاثہ:
✅ رجسٹر نمبر XIX پیش نہ کرے
✅ روڈ سرٹیفکیٹ ریکارڈ پر نہ لائے
✅ لیبارٹری ٹرانسمیشن کا دستاویزی ثبوت نہ دے
تو محفوظ تحویل (Safe Custody) ثابت نہیں ہوتی اور استغاثہ کا مقدمہ شدید کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ جہاں قانون کسی معاملے کو دستاویز کے ذریعے ثابت کرنے کا تقاضا کرتا ہے، وہاں محض زبانی شہادت قابل قبول نہیں۔
یہ فیصلہ نوجوان وکلا، فوجداری مقدمات کے پریکٹشنرز اور بالخصوص CNSA مقدمات سے وابستہ قانونی ماہرین کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
📚 Case Citation: 2025 SCMR 923
—
Syed Saad Ul Azeem Bukhari
Advocate High Court
Founder & CEO, SBL – Saad Bukhari Legal
📍 4-Mozang Road, Lahore
📞 0321-6797117