12/02/2026
⚖️ **پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 — اہم نکات** ⚖️
حکومتِ پنجاب نے **11 فروری 2026** کو *Punjab Child Marriage Restraint Ordinance 2026* نافذ کر دیا ہے، جس کا مقصد کم عمری کی شادیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔
🔹 **بچہ (Child)**:
18 سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی۔
🔹 **چائلڈ میرج**:
نکاح یا شادی جس میں فریقین میں سے کوئی ایک بھی 18 سال سے کم عمر ہو۔
🚫 **اہم پابندیاں اور سزائیں**:
✔️ **نکاح رجسٹرار** کم عمر کی شادی رجسٹر نہیں کر سکتا۔
خلاف ورزی پر:
▪️ 1 سال قید یا 1 لاکھ روپے جرمانہ۔
✔️ **بالغ شخص کا کم عمر بچے سے نکاح**:
▪️ کم از کم 2 سال، زیادہ سے زیادہ 3 سال قید
▪️ جرمانہ: 5 لاکھ روپے تک
✔️ **چائلڈ میرج کو چائلڈ ابیوز قرار دیا گیا ہے**
▪️ کم از کم 5 سال، زیادہ سے زیادہ 7 سال قید
▪️ جرمانہ: کم از کم 10 لاکھ روپے
✔️ **چائلڈ ٹریفکنگ** (بچے کو شادی کے لیے زبردستی لے جانا یا منتقل کرنا):
▪️ 5 سے 7 سال قید
▪️ جرمانہ: 10 لاکھ روپے تک
✔️ **والدین، سرپرست یا کوئی بھی شخص** جو کم عمری کی شادی میں مدد کرے یا اسے نہ روکے:
▪️ کم از کم 2 سال، زیادہ سے زیادہ 3 سال قید
▪️ جرمانہ: 5 لاکھ روپے تک
⚖️ **عدالت کے اختیارات**:
▪️ سیشن کورٹ کم عمری کی شادی رکوانے کے لیے **فوری حکم امتناعی (Injunction)** جاری کر سکتی ہے
▪️ اطلاع دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی جا سکتی ہے
🚨 **تمام جرائم**:
▪️ ناقابلِ ضمانت
▪️ ناقابلِ راضی نامہ (Non-Compoundable)
📌 **یہ قانون پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہے۔**
,