Punjab Bar Council

Punjab Bar Council Statutory Body and working under the legal practitioners and Bar Council, Act 1973.
(2)

26/09/2026
26/09/2026

*انتقالِ پُرملال*

چوہدری قیصر مشتاق ایڈووکیٹ و ممبر پنجاب بار کونسل راولپنڈی سیٹ کے والدِ محترم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 26 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ شام 4:00 بجے ان کے آبائی گاؤں تھلیاں، انٹرچینج (اللہ غوثیہ مارکی) میں ادا کی جائے گی۔

رابطہ نمبر:5978532-0333

سیکرٹری
پنجاب بار کونسل

26/09/2026
پنجاب بار کونسل کے زیرِ انتظام بار ووکیشنل کورس کا انعقاد مئورخہ سات اکتوبر 2026 سے کیا جارہا ہے- اس بار ووکیشنل کورس می...
25/09/2026

پنجاب بار کونسل کے زیرِ انتظام بار ووکیشنل کورس کا انعقاد مئورخہ سات اکتوبر 2026 سے کیا جارہا ہے- اس بار ووکیشنل کورس میں شمولیت کے لئےضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواران تیس ستمبر 2026 تک اپنے داخلہ فارم پنجاب بار کونسل میں جمع کروا سکتے ہیں-

24/09/2026

*مذمتی قرارداد*

آج مورخہ 24 ستمبر 2026ء کو وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جناب چوہدری قیصر نذیراحمد ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جناب چوہدری ارشد علی ہنجرا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے چوہدری محمد احسن بھون ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف دیے گئے مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سینئر وکیل، بالخصوص آئینی و قانونی ادارے کے معزز رکن کے خلاف بغیر ثبوت و شواہد کے غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا قابلِ مذمت ہے اور یہ وکلاء برادری کے وقار، عزت اور پیشہ ورانہ احترام کے منافی ہے۔

وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ چوہدری محمد احسن بھون ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایک ممتاز قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہونے کے ناطے وکلاء برادری میں ایک باوقار مقام رکھتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر مصدقہ، توہین آمیز یا من گھڑت الزامات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کے مذکورہ بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے غیر ذمہ دارانہ اور غیر مصدقہ بیان پر فوری طور پر وضاحت پیش کریں، اپنا بیان واپس لیں اور اس پر معذرت کریں۔ بصورتِ دیگر ان کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز، ہتکِ عزت کا دعویٰ (Suit for Defamation) اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کے تحت دستیاب قانونی چارہ جوئی سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے مزید کہا کہ وکلاء کی عزت و وقار اور بار کے اداروں کا احترام ہر حال میں مقدم ہے اور آئندہ کسی بھی وکیل یا قانونی ادارے کے خلاف بلاجواز، غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

سیکرٹری
پنجاب بار کونسل

24/09/2026

Message from the Chairman Executive Committee

Punjab Bar Council

---آج جناب قیصر نزیر احمد ساہی وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل, چوہدری ارشد علی ہنجرا چئیرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل, احم...
23/09/2026

---
آج جناب قیصر نزیر احمد ساہی وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل, چوہدری ارشد علی ہنجرا چئیرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل, احمد یار چاولی سابق ممبر پنجاب بار کونسل سمیت دیگر وکلاء نے وفاقی وزیر قانون جناب اعظم نذیر تارڑ صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں وائس چئیرمین اور چئیرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل نے وفاقی وزیر کو پنجاب بھر کی وکلاء برادری بالخصوص نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر قانون نے پنجاب بار کونسل کے منتخب نمائندوں کو پنجاب بھر کی وکلاء برادری اور نوجوان وکلاء کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی-

A very fruitfull meeting of all learned elected representatives of Bar Associations across Punjab was held on 17.09.2026...
19/09/2026

A very fruitfull meeting of all learned elected representatives of Bar Associations across Punjab was held on 17.09.2026. Ch. Qaisar Nazir Ahmad Sahi, learned Vice Chairman, Ch. Arshad Ali Hanjra, Learned Chairman Executive Committee, Madam Sumaira Hussain, learned Chairperson Legal Education Committee, Mr. Hassan Sarfraz Bhalli, learned Chairman Benevolent Fund Committee, Mr. Umar Hayat Bhatti, Mr. Murad Bhatti, learned Members Executive Committee Punjab Bar Council and learned Presidents addressed the paticipants.

Address

9-FANE Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

9242992142459

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Bar Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Punjab Bar Council:

Shortcuts

Share