01/10/2026
تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان اور تحریک انصاف بلکل متحد ہیں تیار ہیں اور وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کی 4 اکتوبر لانگ مارچ کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو۔
ان کا کہنا تھا ملک اس وقت مہنگائی بد امنی بے روزگاری اور لاقانونیت کا شکار ہے اور ملک کو اس صورت حال سے نکالنے کیلئے ہر امن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ہم اس حق کو استعمال کرتے ہوئے پورے پاکستان میں نکلیں گے۔
بات چیت اور مذکرات سے اگر ہمارے مطالبات پورے ہو جاتے ہیں تو بھی اچھی بات ہے۔
ہماری قائد عمران خان ان کے خاندان اور پاکستان تحریک انصاف کی دیگر قیادت و کارکنان پر جس طرح سے ظلم کئے جا رہے ہیں ہم ان کا خاتمہ چاہتے ہیں چاہے وہ مذاکرات سے ہو یا پر امن احتجاج سے۔