Amir Raza Advocate

Amir Raza Advocate Amir Raza Advocate
Social Activist | Practicing Lawyer at Islamabad High Court
Expertise: Criminal Law, Civil Matters, Family dispute, Tax & Corporate Law.
(1)

"Fighting for justice and human rights"

31/01/2026

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

سابق وزیر اعظم و صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
آزاد ریاست جموں و کشمیر کے اُس پار بھی اور اِس بار بھی یکساں مقبول قائد، لاکھوں دِلوں کی دھڑکن اور مسلۂ کشمیر کی ایک مضبوط آواز آج ہم سے جدا ہو گئی۔

اے کون و مکاں کے مالک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بے حساب بخشش فرما۔
آمین

عوامی ڈیرہ جبی غم ، رنج و الم کی اِس گھڑی میں چیچیاں خاندان اور انکے ہزاروں لاکھوں سوگواران کے ساتھ برابر شریک ہے۔

تم پوچھتے ہو کہ کربلا میں کس طرح خانوادۂ رسول کٹ گیا اور امت سوتی رہی ۔۔تو دیکھو دنیا اس وقت کربلا کا منظر پیش کررہی ہے ...
06/04/2025

تم پوچھتے ہو کہ کربلا میں کس طرح خانوادۂ رسول کٹ گیا اور امت سوتی رہی ۔۔
تو دیکھو دنیا اس وقت کربلا کا منظر پیش کررہی ہے جہاں ایک طرف امتی کٹ مر رہے ہیں اور مسلم دنیا بمع ایٹمی طاقت و خصوصاً عرب اپنی آمریتوں کو بچانے میں لگے ہیں

06/04/2025

ٹینک، جہاز اور اسلحے سے لیس مسلم افواج تم کیا جوب دو گے؟

سورت توبہ بتاتی ہے کہ جب ایمان والوں پر کفر کی طرف سے مشکل گھڑی آتی ہے تو ان میں تین گروہ بن جاتے ہیں۔ پہلا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو :

یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ
اپنے مال اور جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور اللہ (ایسے ) متقی لوگوں کو خوب جانتا ہے۔ (سورت توبہ: 44)

دوسرا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو جہاد کرنا چاہتے ہیں لیکن اسباب نہیں ہیں، اپنے مسلمان بھائیوں سے کندھے ملا کر کفر کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں لیکن مجبور ہیں کہ لڑ نہیں سکتے، یہ وہ گروہ ہے جس کے جذبے جوان اور بلند ہیں، ہمت مضبوط ہے ، نیت صاف ہے ، دل اپنے مسلمانوں بھائیوں کی محبت سے کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، ان کے بارے میں فرمایا:

وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ۪ - تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَ
ان لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہے جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ (اے نبی ﷺ !) تمہارے پاس اس غرض سے آئے کہ تم انہیں کوئی سواری مہیا کر دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کر سکوں۔ تو وہ اس حالت میں واپس گئے کہ ان کی آنکھیں اس غم میں آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں کہ ان کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ (سورت توبہ: 92)

تیسرا گروہ وہ ہے جو مسلمانوں میں رہتا ہے ، لیکن ایمان و کفر کی جنگ میں اپنے آپ کو نیوٹرل سمجھتا ہے، اس کے دل اور ضمیر پر ہوا میں بچوں کی بکھرتی لاشیں، چیختی ماؤں کی صدائیں، آزردہ و زخمی نوجوان، ملبے میں بکھرے قرآن کے اوراق، خون میں لتھڑی زمین، نشانہ بنتی ہسپتالیں اور آگ کے شعلوں سے جلتی گلیاں کچھ بھی اثر نہیں کرتیں، اسے کٹتے مسلمانوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ گروہ مشکل سے مشکل گھڑی میں بھی مسلمانوں کو ہی موردِ الزام ٹھہراتا ہے، اِس کے پاس حق بات نہ کہنے کے ہزار عذر ہیں، یہ زمین کے ساتھ لگ کر زندہ رہنے کو ترجیح دیتا ہے، یہ گلی کے کتے کے مر جانے پر افسوس کرتا ہے لیکن مسلمانوں کو خون میں نہلا دینے کا افسوس نہیں کرتا، یہ بلیوں کے حق پر تو بولتا ہے لیکن معصوم بچوں کے اُدھڑتے جسموں پر زبان گنگ ہو جاتی ہے، یہ اس لیے کہ اس گروہ کے دل پر مہر لگ چکی ہے:

اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُۚ-رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِۙ-وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
الزام تو اُن لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں ، وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، اس لیے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے۔ (سورت توبہ: 93)

یہ گروہ ائیر کنڈیشن روم میں بیٹھ کر دیوار پر لگی ایل سی ڈی سے نیوز سن کر کہتا ہے کہ ہم نے تو کہا تھا کہ جنگ کے میدان میں نہ جاؤ، اگر ہماری بات مانتے تو آج یہ حشر نہ ہوتا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَ مَا قُتِلُوْاۚ
اے ایمان والو! ان کافروں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا جب وہ سفر میں یا جہادمیں گئے کہ اگریہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے ۔ (سورت آل عمران: 156)

لیکن اصل بات یہ ہے کہ :

كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ
اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا، اس لیے انہیں سست پڑا رہنے دیا اور کہہ دیا گیا کہ جو (اپاہج ہونے کی وجہ سے) بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو۔ (سورت توبہ: 46)

خدا ہمیں ایسی بے عقل "دانشمندی" سے بچائے اور جب تک جسم میں جان ہیں، اہل حق کے ساتھ کھڑا ہونے، ان کی مدد کرنے، ان کےلیے آواز بننے اور (بوقت مجبوری ) ان کے غم میں رونے کی توفیق بخشے ۔ آمین

محمد اکبر
5اپریل 2025ء

دہر سے آج خیبر شکن اٹھ گیا21 رمضان المبارک: یوم شہادت شیر خدا، دامار رسول، شوہرِ بتول، باب علم و حکمت، فاتح خیبر، خلیفۃ ...
22/03/2025

دہر سے آج خیبر شکن اٹھ گیا

21 رمضان المبارک: یوم شہادت شیر خدا، دامار رسول، شوہرِ بتول، باب علم و حکمت، فاتح خیبر، خلیفۃ المسلمین حضرت علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

18/03/2025

جانثارانِ بدر پر لاکھوں درود و سلام

17th Ramadan
Youm e Badar♥️

14/03/2025

ضابطہ دیوانی یعنی سول پروسیجر کوڈ کی دفعہ 2 کی ذیلی دفعہ 12 میں ایک لفظ mesne profits کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے۔ یہ اصل میں کیا ہے؟؟؟؟
ضروری تصیح: بہت سے وکلا دوست لفظ mesne کو درست تلفظ کے ساتھ ادا نہیں کرتے۔ اصل میں یہ ایک لاطینی لفظ اور قانونی قواعد کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس لفظ کی صحیح ادائیگی mean ہے۔ عام طور پر میرے مشاہدہ کے مطابق بے شمار افراد اسے "میسنی" پڑھتے ہیں جبکہ اس کا صحیح تلفظ "مین" ہے۔

تعریف، فائدہ اور استعمال: اس لفظ کا لفظی مطلب وسطی، درمیانی یا بیچ کا بنتا ہے۔ انگلش میں ہم intermediate, intervening یا middle کہہ سکتے ہیں۔ اس لفظ کی بابت تفصیل و تعریف ضابطہ دیوانی کی دفعہ 2 کی ذیلی دفعہ 12 میں ملتی ہے۔ Mesne profits کا بالکل عام و فہم اور سادہ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو اُس کی جائز جائیداد سے محروم کر دیا جائے اور اس محرومی کے عرصہ کے دوران جو جو فوائد غیر قانونی قابض شخص اس جائیداد سے حاصل کرتا ہے وہ بطور mesne profits متاثرہ شخص وصول کرنے کا حقدار ہوتا ہے۔ یعنی دوران محرومی جو جو فوائد جائیداد مقبوضہ سے حاصل ہو سکتے تھے انھیں قانون کی اصطلاح میں mesne profits کہا جاتا ہے لہذا کرائے داری کے معاملات، پارٹیشن کے معاملات وغیرہ میں اسے وضاحت کے ساتھ کلیم کرنا چاہیے اور اس بابت شہادت بھی۔

Hats off to the guy who stood against VIP Culture!
14/03/2025

Hats off to the guy who stood against VIP Culture!

Address

Margalla Block District And Session Courts
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir Raza Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Amir Raza Advocate:

Share