RAEES LAW ACADEMY

RAEES LAW ACADEMY Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RAEES LAW ACADEMY, Usman Block Upper Floor MCB Bank New Garden Town Lahore, Lahore.

⭐Pakistan’s Most Trusted Legal Training Institute Offers:
Civil Judge/JM • Law Officer (ADPP/DDPP) • Inspector Legal • Legal Advisor • Drafting (Civil & Criminal) • Agaz-e-Waqalat • Law GAT • Law LAT Entry Test • CSS/PMS • One Paper Jobs • FPSC • PPSC

29/08/2026
29/08/2026

🚀 LAW G*T BOOK NEW EDITION 2026 WITH URDU TRANSLATION —

THE BEST LAW G*T BOOK FOR OCTOBER TEST! 🚀

📚 Your Complete Guide to Law G*T Success!

🔥 Updated up to 2026 with everything you need to prepare smarter and score higher!

✔️ Solved Past Papers up to 2026
✔️ Mock Test For Practice
✔️ Most Important & Repeated MCQs
✔️ Complete Law G*T Syllabus Coverage
✔️ Relevant Bare Acts with Urdu Translation
✔️ Easy-to-Understand Urdu Translation for Better Preparation

💯 A trusted choice of Law G*T aspirants across Pakistan!

🎯 Preparing for the October Law G*T?
Don’t just prepare — prepare with the right book!

📖 Order Your New Edition 2026 Today & Take Your Law G*T Preparation to the Next Level!

📞 Contact: 0333-4443849 for Order
🏫 Raees Law Academy
14-Usman Block, Upper Floor, MCB Bank, New Garden Town, Lahore, Pakistan

🔥 READ. PRACTICE. REVISE. QUALIFY.

*TBook *T2026 *TWithUrdu *TPreparation *T *TPastPapers *TMockTests

29/08/2026
🎯 COMPREHENSIVE LEGAL PREPARATION PROGRAM — 2026Are you preparing to become a:👨‍⚖️ CIVIL JUDGE?🏛️ PROSECUTOR?⚖️ LEGAL OF...
28/08/2026

🎯 COMPREHENSIVE LEGAL PREPARATION PROGRAM — 2026

Are you preparing to become a:

👨‍⚖️ CIVIL JUDGE?
🏛️ PROSECUTOR?
⚖️ LEGAL OFFICER?
📚 SUCCESSFUL ADVOCATE?

Then your law degree is only the first step.

The real journey begins when you learn how to COMPETE, QUALIFY & PERFORM.

🚀 YOUR TARGET. OUR EXPERT PREPARATION.

⚖️ Civil Judge
⚖️ ADPP | DDPP
⚖️ AD & Sessions Judge
⚖️ Inspector Legal
⚖️ Assistant Director (Legal)
🎯 LAW-G*T | LAW-LAT
🔥 Agaz-e-Waqalat — Practical Advocacy Course
━━━━━━━━━━━━━━━━━━

📚 MORE THAN CLASSES — A COMPLETE PREPARATION SYSTEM

We combine knowledge, practice, strategy & performance to prepare you for real competition.

✅ Complete Law Subjects Coverage
✅ Daily MCQs & Written Practice
✅ Past Papers & Smart Paper Analysis
✅ Important Laws, Sections & Case Law
✅ Exam-Oriented Preparation
✅ Answer Writing & Legal Reasoning
✅ Current Legal & General Knowledge
✅ Regular Tests & Performance Evaluation
✅ Interview & Viva Preparation
✅ Expert Guidance & Mentorship
✅ Online & On-Campus Classes
✅ Practical Courtroom Training
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🏆 WHY CHOOSE RAEES LAW ACADEMY?

Because a law degree alone doesn’t guarantee success.

You need:

🎯 RIGHT DIRECTION
🧠 STRONG LEGAL CONCEPTS
✍️ CONSISTENT PRACTICE
📖 SMART EXAM STRATEGY
⚖️ PRACTICAL LEGAL SKILLS
🔥 CONFIDENCE TO COMPETE

We don’t prepare you merely to pass.
We prepare you to PERFORM.
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🔥 YOUR COMPETITION IS PREPARING. ARE YOU?

Don’t wait for the opportunity to arrive.

PREPARE FOR IT.

📖 LEARN WITH CLARITY
✍️ PRACTICE WITH DISCIPLINE
🧠 COMPETE WITH STRATEGY
⚖️ PERFORM WITH CONFIDENCE
🏆 ACHIEVE WITH EXCELLENCE
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
📢 ADMISSIONS OPEN — 2026 BATCH

⚖️ RAEES LAW ACADEMY
Turning Legal Aspirations Into Achievements.

📍 14-U, Usman Block, Upper Floor MCB Bank, New Garden Town, Lahore

📞 0333-4443849

🔥 LIMITED SEATS — ENROLL NOW!

**YOUR LAW DEGREE IS THE BEGINNING.

MAKE YOUR PREPARATION THE DIFFERENCE. ⚖️🚀**

*T

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز  کا جعلی کرنسی کیس میں فیصلہ جسٹس امجد پرویز   ملزم کا جعلی کرنسی کیس میں اعترافِ جرم ...
28/08/2026

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز کا جعلی کرنسی کیس میں فیصلہ

جسٹس امجد پرویز ملزم کا جعلی کرنسی کیس میں اعترافِ جرم ناقابلِ قبول قرار دیا

ضمانت سزا کے طور پر نہیں روکی جا سکتی اور جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے، فیصلہ

عدالت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں اور ایک ضامن کے عوض ملزم کو بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، فیصلہ

جسٹس امجد پرویز نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

عدالت جعلی کرنسی کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتی ہے، فیصلہ

ملزم کے خلاف جعلی کرنسی بنانے یا مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں، فیصلہ

ملزم کی گرفتاری مصروف عوامی مقام سے ہوئی، تاہم کارروائی کے دوران کوئی گواہ شامل نہیں کیا گیا، فیصلہ

ملزم سے برآمد شدہ جعلی کرنسی کی موجودگی کے علاوہ اس کے خلاف جعلی نوٹ بنانے یا فروخت کرنے کا قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں، فیصلہ

عدالت کے مطابق کسی سابقہ یا ممکنہ خریدار یا گاہک کے بارے میں بھی کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں، فیصلہ

عدالت نے واضح کیا کہ یہ آبزرویشن صرف ضمانت کے فیصلے تک محدود ہے، یہ فیصلہ ٹرائل کورٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا

سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی سماعتقتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہز...
28/08/2026

سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی سماعت

قتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت

عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی

ملزمہ لاریب شہزادی کےوکیل محمد اظہر میو نے دلائل دئیے

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد یوسف نے کیس کی سماعت کی

گلبرگ کے علاقے نجی کلینگ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو شوٹر نے قتل کیا تھا ،موقف

لاریب شہزادی کو اس قتل کیس کوئی کوئی تعلق نہیں ، موقف۔

عدالت ملزمہ لاریب شہزادی کی ضمانت منظور کریے استدعا

لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیاسپریم کورٹ میں وکلاء کے اندرا...
27/08/2026

لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سپریم کورٹ میں وکلاء کے اندراج کی فٹنس سرٹیفکیٹ کمیٹی تشکیل، چیف جسٹس عالیہ نیلم سربراہ مقرر

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان فٹنس سرٹیفکیٹ کمیٹی کے رکن مقرر

نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ شامل

جسٹس سید شہباز علی رضوی انسداد دہشت گردی عدالتوں کےانتظامی جج مقرر

ججز اور ان کے اہلخانہ کی میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کمیٹی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد وحید خان شامل

سابق ججز کے لیے جسٹس چوہدری محمد اقبال رابطہ جج مقرر

محکمہ جاتی امتحان کمیٹی میں جسٹس فیصل زمان، جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر احمد شامل

خواتین کی تحفظ اور انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس عبہر گل خان کے پاس ہوگی

ضلعی عدلیہ کی کارکردگی جانچ کمیٹی جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں تشکیل

بار اینڈ بینچ کوآرڈینیشن کمیٹی میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس صادق محمود خرم شامل

سی آر پی سی رولز کمیٹی کے ممبران میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہرام سرور، جسٹس فاروق حیدر اور دیگر جج شامل

سول پروسیجر کوڈ رولز کمیٹی کے صدر جسٹس مرزا وقاص رؤف ہوں گے

ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی کنفرمیشن کمیٹی میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس چوہدری محمد اقبال شامل

سپیشل اپیلٹ کورٹ برائےانسدادِ سمگلنگ کےانتظامی ججز جسٹس سید شہباز علی رضوی اور سینئر ججز شامل

لاہور ہائیکورٹ ڈائری اینڈ کیلنڈر کمیٹی کے ممبران جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس سلطان تنویر احمد مقرر

پنجاب بار کونسل کی اینرولمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس مرزا وقاص روف مقرر

وکلاء اور افسران کی اینرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی جسٹس شہرام سرور کریں گے

ضلعی عدلیہ میں ججز کی بھرتی کی امتحانی کمیٹی میں جسٹس شہباز علی رضوی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ شامل

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل

جسٹس علی ضیاء باجوہ ضلعی عدلیہ سروس ٹربیونل کےسربراہ مقرر

پنجاب بار کونسل کے ٹربیونل کیلئے چیئرمین ججز میں جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس فاروق حیدر اور دیگر ججز شامل

ججز کی مراعات و پینشن کمیٹی میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس خالد اسحاق شامل

ہائیکورٹ میوزیم کی دیکھ بھال کی کمیٹی جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں کام کرے گی

عدالتیں… یعنی وہ جگہ جہاں انصاف کی جنگ لڑی جاتی ہے۔یہاں کبھی جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی تدبیر بنتی ہے، کبھی سچ کو جھوٹ ثابت...
27/08/2026

عدالتیں… یعنی وہ جگہ جہاں انصاف کی جنگ لڑی جاتی ہے۔

یہاں کبھی جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی تدبیر بنتی ہے، کبھی سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ کبھی ایک جج جلدی میں ایسا فیصلہ دے جاتا ہے جو تاریخ بن جاتا ہے، اور کبھی گھنٹوں، دنوں اور مہینوں کی سوچ بچار کے بعد بھی فیصلہ کسی کے دل کو مطمئن نہیں کر پاتا۔

کبھی وکیل پوری جان لگا کر بھی مقدمہ ہار جاتا ہے، اور کبھی معمولی سی تیاری کے باوجود فتح اس کے قدم چوم لیتی ہے۔

کبھی ایک منشی کا مشورہ پورے مقدمے کا رخ بدل دیتا ہے، کبھی سٹینو کی ایک غلطی کسی شخص کی قید میں مزید دو ہفتے بڑھا دیتی ہے۔ کبھی ریڈر کا تعلق کام آ جاتا ہے، کبھی ڈرائیور کا تعلق راستہ بنا دیتا ہے، اور کبھی عدالت کے باہر کھڑا ایک نائب کورٹ ایسی آواز لگا دیتا ہے جو کسی کی پوری زندگی کے فیصلے سے جڑی ہوتی ہے۔

کہیں بڑے بڑے نام انصاف کے لیے لڑ رہے ہوتے ہیں، کہیں بڑے بڑے نام انصاف کو اپنی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ کہیں دلیل کی قیمت چل رہی ہوتی ہے، کہیں سفارش کی، کہیں تعلق کی… اور کہیں خاموشی سے صرف اللہ کی مرضی چل رہی ہوتی ہے۔

یہی عدالتیں ہیں۔
یہی نظام ہے۔
اور اسی نظام میں ہر شخص اپنے اندر ایک پوری کہانی لیے کھڑا ہے۔

جج سمجھتا ہے کہ اس کا فیصلہ درست ہے۔
وکیل سمجھتا ہے کہ اس کی حکمتِ عملی درست ہے۔
تفتیشی افسر سمجھتا ہے کہ اس کی تفتیش درست ہے۔
پٹواری، تحصیلدار، اے سی، ڈی سی، افسر، سیکریٹری، وزیر، مشیر، ریڈر، سٹینو، منشی، نائب کورٹ—ہر شخص کو یقین ہوتا ہے کہ وہ جو کر رہا ہے، اپنی جگہ درست کر رہا ہے۔

مگر آخر میں…

فیصلہ سائل کا ہوتا ہے۔
اور سائل کا فیصلہ ہمیشہ صرف انسانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

انسان کوشش کرتا ہے، دلیل دیتا ہے، تدبیر بناتا ہے، سفارش ڈھونڈتا ہے، دروازے کھٹکھٹاتا ہے، عدالتوں کے چکر لگاتا ہے…

لیکن فیصلے کہیں اور سے ہوتے ہیں۔

اس لیے وکیل کے دروازے پر ضرور جائیں،
اپنا مقدمہ پوری دیانت اور پوری طاقت سے لڑیں،
اپنی قانونی جدوجہد میں کوئی کمی نہ چھوڑیں…

مگر ساتھ ساتھ اللہ سے اپنا رابطہ کبھی کم نہ ہونے دیں۔

کیونکہ عدالت میں فیصلہ جج لکھتا ہے،
مگر تقدیر کا فیصلہ اللہ لکھتا ہے۔

اور کبھی کبھی انسان سمجھتا ہے کہ وہ مقدمہ ہار گیا…

حالانکہ اللہ نے صرف اسے ایک ایسے فیصلے سے بچایا ہوتا ہے
جس کا اسے ابھی علم ہی نہیں ہوتا۔

عدالت میں دلیل انسان دیتا ہے،
فیصلہ جج سناتا ہے،
مگر آخری فیصلہ… اللہ کا ہوتا ہے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 — اہم نکات  ————————————————- یونین کونسل، کونسلرز، انتخابات، اختیارات اور مقامی حکومت کے ڈھا...
27/08/2026

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 —
اہم نکات
————————————————-
یونین کونسل، کونسلرز، انتخابات، اختیارات اور مقامی حکومت کے ڈھانچے سے متعلق معلومات
(26 of 2025) The Punjab Local Government Bill 2025.docx
1۔ پنجاب میں نئی لوکل گورنمنٹ کا نظام
اس بل کے تحت پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔ �
اس نظام میں درج ذیل ادارے شامل ہوں گے:
ٹاؤن کارپوریشن
میونسپل کارپوریشن
میونسپل کمیٹی
تحصیل کونسل
یونین کونسل �

2۔ یونین کونسل کی تشکیل
ہر یونین کونسل میں:
9 جنرل ممبران (کونسلرز) ہوں گے
4 مخصوص نشستیں ہوں گی
یعنی ایک یونین کونسل میں کل 13 ممبران ہوں گے۔ �

مخصوص نشستیں
ایک خاتون ممبر
ایک کسان/مزدور ممبر
ایک نوجوان ممبر
ایک غیر مسلم ممبر �

3۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کیسے منتخب ہوں گے؟
چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کے اندر سے منتخب ہوں گے۔
جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران مل کر انتخاب کریں گے۔
انتخاب شو آف ہینڈ (ہاتھ اٹھا کر) ہوگا۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار (Joint Candidate) کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ �

4۔ کونسلر کیسے منتخب ہوں گے؟
جنرل کونسلرز
براہ راست عوام ووٹ دیں گے۔
خفیہ رائے شماری (Secret Ballot) ہوگی۔
پورا یونین کونسل ایک ملٹی ممبر وارڈ ہوگا۔
ہر ووٹر صرف ایک ووٹ دے سکے گا۔
سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 9 امیدوار کامیاب قرار پائیں گے۔ �

مخصوص نشستیں
مخصوص نشستوں پر ممبران کا انتخاب جنرل کونسلرز کریں گے۔
یہ انتخاب ہاتھ اٹھا کر ہوگا۔ �

5۔ کونسلر بننے کی شرائط
کسی بھی شخص کے لیے ضروری ہوگا کہ:
اس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو
عمر کم از کم 21 سال ہو
چیئرمین یا وائس چیئرمین کے لیے عمر کم از کم 25 سال ہو
یوتھ نشست کے لیے عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہو �

6۔ کون لوگ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے؟
درج ذیل افراد نااہل ہوں گے:
کرپشن یا اخلاقی جرم میں سزا یافتہ
سرکاری ملازم
نادہندہ بینک قرضہ رکھنے والے
بجلی، گیس، پانی یا ٹیکس کے بڑے نادہندہ
جعلی معلومات دینے والے
دوہری سیاسی نشست رکھنے والے افراد �

7۔ یونین کونسل کے اختیارات اور ذمہ داریاں
یونین کونسل کو کافی اہم اختیارات دیے گئے ہیں۔
بنیادی اختیارات
1۔ بجٹ منظور کرنا
یونین کونسل اپنا بجٹ منظور کرے گی۔ �

2۔ ٹیکس اور فیس وصول کرنا
مقامی سطح پر ٹیکس، فیس، جرمانے اور دیگر چارجز وصول کر سکے گی۔ �

3۔ پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن
تمام اندراجات یونین کونسل کرے گی۔ �

4۔ چھوٹے ترقیاتی کام
گلیاں، نالیاں، پانی، صفائی وغیرہ کے چھوٹے ترقیاتی منصوبے کر سکے گی۔ �

5۔ پینے کے پانی کا انتظام
ہینڈ پمپ، کنویں، ٹینک اور پانی کے دیگر ذرائع کی دیکھ بھال کرے گی۔ �

6۔ صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون
سیوریج اور صفائی کے نظام میں اعلیٰ سطح کی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ �

7۔ تجاوزات ختم کرانا
سرکاری راستوں اور عوامی مقامات سے تجاوزات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ �

8۔ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں
مقامی کھیلوں، میلوں اور ثقافتی تقریبات کو فروغ دے گی۔ �

9۔ عوامی شکایات اور مسائل
علاقے میں عوامی سہولیات کی کمی کی نشاندہی کرے گی اور بہتری کی سفارش کرے گی۔ �

10۔ قدرتی آفات میں مدد
سیلاب، زلزلہ، وبا یا ہنگامی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ �

8۔ یونین کونسل کو تنازعات حل کرنے کا اختیار
یہ بل یونین کونسل کو مقامی تنازعات حل کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔
کون سے تنازعات؟
خاندانی تنازعات
دیوانی تنازعات
معمولی فوجداری تنازعات
طریقہ کار
فریقین کی رضامندی سے معاملہ یونین کونسل کو بھیجا جا سکے گا۔
یونین کونسل مصالحت کرانے کی کوشش کرے گی۔
5 سے 9 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی۔ �

عدالت بھی بعض کیس یونین کونسل کو بھیج سکے گی۔ �

9۔ تحصیل کونسل اور میونسپل ادارے
تحصیل کونسل
اس میں شامل ہوں گے:
چیئرمین
دو وائس چیئرمین
تمام یونین کونسل چیئرمین
مخصوص نشستوں کے ممبران �

میونسپل کارپوریشن
میئر
دو ڈپٹی میئر
یونین کونسل چیئرمین
مخصوص نشستیں �

10۔ بڑی لوکل گورنمنٹ کے اختیارات
ٹاؤن، میونسپل اور تحصیل حکومتوں کو بڑے اختیارات دیے گئے ہیں:
شہری سہولیات
پانی
سیوریج
صفائی
سڑکیں
سٹریٹ لائٹس
پارکس
قبرستان
پبلک ٹرانسپورٹ
پارکنگ
فائر بریگیڈ �

بلڈنگ اور ہاؤسنگ کنٹرول
بلڈنگ پلان منظور کرنا
ہاؤسنگ سوسائٹیز ریگولیٹ کرنا
لینڈ یوز پلاننگ
زوننگ �

تجاوزات کے خلاف کارروائی
سرکاری زمینوں سے تجاوزات ختم کر سکیں گے۔ �

11۔ کونسل کا دورانیہ
ہر لوکل گورنمنٹ کی مدت 5 سال ہوگی۔
منتخب کونسل اپنی مدت پوری کرے گی۔
مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہوگا۔ �

12۔ سیاسی جماعت تبدیل کرنے پر نااہلی
اگر کوئی منتخب کونسلر:
پارٹی تبدیل کرے
یا پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دے
تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ �
13۔ لوکل گورنمنٹ انتخابات کون کرائے گا؟
تمام بلدیاتی انتخابات Election Commission of Pakistan کروائے گا۔ �

14۔ اس بل کی نمایاں باتیں
اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے گئے ہیں
یونین کونسل کو زیادہ بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے
مقامی تنازعات کے حل کا نظام دیا گیا ہے
خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے
مقامی ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات پر زور دیا گیاr ہے
بلدیاتی اداروں کو مالی اختیارات بھی دیے گئے ہیں
شفافیت اور عوامی شرکت کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے �
نوٹ۔۔۔۔کسی بھی نشست پر انتخاب کرنے کیلیے ابھی تک تعلیم کی کوئی شرط نہیں لیکن مشاورت جاری ہے

Address

Usman Block Upper Floor MCB Bank New Garden Town Lahore
Lahore

Telephone

+923334443849

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RAEES LAW ACADEMY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to RAEES LAW ACADEMY:

Shortcuts

Share