Tax Consultant & Associates

Tax Consultant & Associates A-One window solution for all kinds of Tax and Legal related matter has a team of Senior Lawyers and Chartered Accountants.

Company Registration, NTN, GST, PRA,SRB,BRA,KPRA Filing INCOME TAX & SALES TAX RETURNS,TRADEMARKS,Firm/Partnership allied matters.

NADRA has confirmed that online biometric verification through the PakID mobile app has been developed and is expected t...
30/08/2026

NADRA has confirmed that online biometric verification through the PakID mobile app has been developed and is expected to become operational in the first week of September 2026. This will allow individual taxpayers, sole proprietors, and overseas Pakistanis to complete biometric verification remotely without visiting a physical centre. NADRA is also working with FBR to recognize PakID biometric verification as an alternative to the existing e-Sahulat facility.

Section 10. Total Income - ITO, 2001Five Heads of Income in Pakistan — Salary, Property, Business, Capital Gains, and Ot...
30/08/2026

Section 10. Total Income - ITO, 2001
Five Heads of Income in Pakistan — Salary, Property, Business, Capital Gains, and Other Sources. Understanding the correct head is essential for accurate income tax return filing.

23/08/2026

محترم ٹیکس دہندگان،

اس سال پنجاب میں زرعی اراضی رکھنے والے تمام افراد کے لیے زرعی آمدن کا گوشوارہ آن لائن فائل کرنا لازم ہوگا۔ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔ زرعی اخراجات بھی آمدن کے تعین میں شامل کیے جائیں گے۔

پنجاب میں موجود زرعی زمین سے آمدن حاصل کرنے والے، خواہ مالک اراضی ہوں یا کاشتکار/مزارع، درجل ذیل ویب سائٹ پر اپنا آن لائن اکاؤنٹ بنا کر پنجاب میں موجود زرعی زمین کی تفصیلات، زرعی اخراجات اور آمدن ڈیکلیئر کریں، آن لائن PSID بنا کر ٹیکس ادا کریں اور آن لائن گوشوارہ جمع کروائیں۔

https://ait.punjab.gov.pk

اہم: جمع شدہ گوشوارہ اور متعلقہ ریکارڈ کم از کم 6 سال تک محفوظ رکھیں کیونکہ ضرورت پڑنے پر FBR یہ ریکارڈ آپ سے طلب کر سکتا ہے۔

شکریہ

"ذرائع" تیار بیٹھے ہیں جرمانہ کرنے کے لیے اس لئے وقت پر ریٹرن فایل کریں
19/08/2026

"ذرائع" تیار بیٹھے ہیں جرمانہ کرنے کے لیے اس لئے وقت پر ریٹرن فایل کریں

📢 **اہم ٹیکس آگاہی – Ex-PATA علاقوں کے لیے****فنانس ایکٹ 2026** کے بعد **Ex-PATA** علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت پر...
04/08/2026

📢 **اہم ٹیکس آگاہی – Ex-PATA علاقوں کے لیے**

**فنانس ایکٹ 2026** کے بعد **Ex-PATA** علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت پر **ودہولڈنگ ٹیکس** کے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔

🏠 اگر آپ:
✔️ پلاٹ خرید یا فروخت کر رہے ہیں
✔️ گھر، دکان یا کمرشل پراپرٹی کی رجسٹری کروانے جا رہے ہیں
✔️ کسی بھی قسم کی جائیداد کی منتقلی کر رہے ہیں

تو رجسٹری سے پہلے موجودہ ٹیکس قوانین، قابلِ اطلاق ودہولڈنگ ٹیکس، اور فائلر/نان فائلر کی حیثیت سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں۔

⚠️ ٹیکس قوانین سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے غیر ضروری ٹیکس، جرمانوں یا قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

📞 مزید معلومات اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
0306 4632963**

دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! 🎉پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، اب بیرونِ ملک بیٹھے پاکستانیوں کے لیئے ز...
04/08/2026

دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! 🎉
پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، اب بیرونِ ملک بیٹھے پاکستانیوں کے لیئے زمین کی رجسٹری انتہائی آسان اور محفوظ! ✨
www.punjab-zameen.gov.pk
www.pulse.gop.pk

📢 Section 115 – Persons Exempt from Filing Income Tax ReturnIncome Tax Ordinance, 2001Under Section 115 of the Income Ta...
04/08/2026

📢 Section 115 – Persons Exempt from Filing Income Tax Return
Income Tax Ordinance, 2001

Under Section 115 of the Income Tax Ordinance, 2001, certain persons are exempt from the requirement to file an income tax return, even if they own immovable property or other substantial assets, subject to the conditions prescribed by law.

Exempt Categories

✅ Widows

✅ Orphans under the age of 25 years

✅ Persons with disabilities

✅ Non-residents, where the only reason to file a return would otherwise arise from ownership of immovable property in Pakistan.

Important Note

Although these categories may be exempt from the statutory filing requirement under Section 115, filing a Nil Income Tax Return may still be beneficial in many cases.

By filing a return, eligible persons may:

✔️ Remain on the Active Taxpayers List (ATL) (where applicable under the law)

✔️ Avoid higher withholding tax rates on banking transactions, property purchases, vehicle registration, and other taxable transactions

✔️ Maintain an updated tax profile with FBR

💡 Key Takeaway

A legal exemption from filing does not always mean filing is the most beneficial option. Taxpayers should evaluate their circumstances before deciding whether to rely on the exemption or voluntarily file a return.

📞 For professional assistance regarding:
✔️ Income Tax Returns
✔️ ATL Status
✔️ Tax Exemptions
✔️ FBR Compliance

WhatsApp: 0306 4632963

الحمدللہ! ایک اہم سہولت ٹیکس دہندگان کے لیےاب ٹیکس سال 2026 کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے بعد، اہل ٹیکس دہندگان کا Ac...
26/07/2026

الحمدللہ! ایک اہم سہولت ٹیکس دہندگان کے لیے
اب ٹیکس سال 2026 کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے بعد، اہل ٹیکس دہندگان کا Active Taxpayer اسٹیٹس ATL چالان جمع کروائے بغیر ہی ٹیکس سال 2026 کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ نے ابھی تک اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی تو بروقت فائل کریں تاکہ آپ کا Active Taxpayer اسٹیٹس برقرار رہے اور آپ ٹیکس قوانین کے تحت دستیاب سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: کیا Section 161 کے نوٹس کے لیے واقعی کوئی مدت مقرر نہیں؟اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ Section 161 کے ت...
18/07/2026

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: کیا Section 161 کے نوٹس کے لیے واقعی کوئی مدت مقرر نہیں؟
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ Section 161 کے تحت نوٹس جاری کرنے کے لیے قانون میں کوئی مدت مقرر نہیں، اس لیے محکمہ کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس قانونی نکتے کو انتہائی اہم انداز میں واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اصل سوال نوٹس جاری کرنے کی مدت کا نہیں بلکہ ٹیکس دہندہ سے ریکارڈ طلب کرنے کے قانونی اختیار کا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ Sections 161، 165 اور Rule 44(4) میں واقعی کوئی الگ limitation period موجود نہیں۔ لیکن یہ کارروائیاں عموماً اسی ریکارڈ کی بنیاد پر ہوتی ہیں جسے ٹیکس دہندہ Section 174(3) کے تحت محفوظ رکھنے کا پابند ہوتا ہے، اور قانون اس ذمہ داری کو صرف چھ سال تک محدود کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جب قانون خود ٹیکس دہندہ کو چھ سال بعد ریکارڈ محفوظ رکھنے کا پابند نہیں رکھتا تو اس کے بعد اسی ریکارڈ کی بنیاد پر نوٹس جاری کرکے اسے ریکارڈ پیش کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے اگر Section 161، Section 165 یا Rule 44(4) کے تحت ایسا نوٹس جاری کیا جائے جو ٹیکس دہندہ سے چھ سال بعد ریکارڈ طلب کرے تو ایسا نوٹس غیر مؤثر (ineffective) اور ناقابلِ نفاذ (unenforceable) ہوگا اور اس کی عدم تعمیل پر کوئی قانونی یا تعزیری نتیجہ بھی مرتب نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ نے ایک اور نہایت اہم وضاحت بھی کی کہ یہ فیصلہ محکمہ کے تمام اختیارات ختم نہیں کرتا۔ اگر مطلوبہ ریکارڈ پہلے ہی محکمہ کے پاس موجود ہو یا کارروائی محکمہ کے اپنے ریکارڈ کی بنیاد پر ہوسکتی ہو تو قانون ایسی کارروائی سے نہیں روکتا۔ پابندی صرف اس حد تک ہے کہ چھ سال گزرنے کے بعد ٹیکس دہندہ کو وہ ریکارڈ پیش کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا جسے محفوظ رکھنے کی قانونی ذمہ داری ختم ہوچکی ہو۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ Section 214A بھی اس معاملے میں محکمہ کی مدد نہیں کرسکتا، کیونکہ یہ دفعہ صرف وہاں لاگو ہوتی ہے جہاں قانون کسی مقررہ مدت میں کوئی "act or thing" کرنے کا تقاضا کرتا ہو، جبکہ Section 174(3) کسی کام کی مدت مقرر نہیں کرتی بلکہ ٹیکس دہندہ کو چھ سال بعد ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ذمہ داری سے آزاد کرتی ہے۔ اس لیے Section 214A کے ذریعے اس قانونی تحفظ کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
نتیجتاً سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ چھ سال گزرنے کے بعد ٹیکس دہندہ کو Section 161، Section 165 یا Rule 44(4) کے تحت ریکارڈ پیش کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، اور ایسے نوٹس قانوناً غیر مؤثر اور ناقابلِ نفاذ ہیں۔
اہم قانونی اصول
Section 161 کے لیے الگ limitation مقرر نہیں۔
لیکن Section 174(3) کی وجہ سے چھ سال بعد ریکارڈ طلب کرنے والے نوٹس مؤثر نہیں رہتے۔
Section 214A کے ذریعے اس قانونی تحفظ کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
اگر ریکارڈ پہلے ہی محکمہ کے پاس موجود ہو تو کارروائی پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔
حوالہ: Commissioner Inland Revenue v. M/s Panther Sports & Rubber Industries (Pvt.) Ltd. — Civil Petition No. 1691-L of 2018، سپریم کورٹ آف پاکستان، فیصلہ مورخہ 21.09.2021۔

خوشخبری فردات پر سے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بس فرق صرف اتنا ہے کہ فرد کا نیا نام نقل اراضی ریکارڈ رکھ دیا گیا ...
11/07/2026

خوشخبری
فردات پر سے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بس فرق صرف اتنا ہے کہ فرد کا نیا نام نقل اراضی ریکارڈ رکھ دیا گیا ہے اور فیس 1000 روپے سے بڑھا کر 5900 روپے کر دی گئی ہے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Address

BARKAT MARKET NEW GARDEN TOWN LAHORE
Lahore
54000

Telephone

+923064632963

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tax Consultant & Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tax Consultant & Associates:

Shortcuts

Share