Oasis Advocates and Legal Consultants

Oasis Advocates and Legal Consultants OASIS, a reputable law firm, provides a broad range of legal services in the civil, criminal, family, tax, corporate and commercial sectors.

We offer our expertise to assist clients through an efficient and dedicated legal team.

02/06/2025

ایک کلائنٹ کا سوال: "اگر پولیس کسی کو گرفتار کر لے تو فوری کیا کریں؟"
گرفتاری ایک پریشان کن صورتحال ہوتی ہے، لیکن پرسکون رہنا بہت ضروری ہے۔ قانون کے مطابق، گرفتار شخص کو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنا لازمی ہے۔ اس دوران آپ کو حق ہے کہ آپ اپنے وکیل سے رابطہ کریں۔ اہم بات: پولیس کو کوئی بیان دینے سے پہلے وکیل سے مشورہ کریں، کیونکہ آپ کا ایک غلط بیان کیس کو کمزور کر سکتا ہے۔
ہم آپ کی ضمانت کے لیے فوری درخواست دائر کر سکتے ہیں اور آپ کے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ہم 24/7 آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں!
کیا آپ کو گرفتاری کے قانونی حقوق کے بارے میں معلومات چاہیے؟


#ضمانت






02/06/2025

دوستو، ایک سوال جو مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے: "سر، اگر کوئی گرفتار ہو جائے تو ضمانت کیسے ملے گی؟"
ضمانت کا انحصار کیس کی نوعیت، الزامات کی سنگینی، اور عدالت کے سامنے پیش کیے جانے والے شواہد پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر الزام غیر سنگین ہو، جیسے کہ چھوٹا جھگڑا یا معمولی جرم، تو ضمانت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن اگر کیس سنگین ہو، جیسے کہ ڈکیتی یا قتل کا مقدمہ، تو عدالت زیادہ سخت رویہ اپناتی ہے۔ اسی طرح شواہد کا کمزور یا مضبوط ہونا بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تجربہ کار وکیل آپ کے کیس کے حقائق کو عدالت کے سامنے مؤثر طریقے سے پیش کر کے ضمانت کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر کئی کلائنٹس کو مشکل حالات میں ضمانت دلواتے ہیں۔

کیا آپ کو ضمانت کے بارے میں کوئی سوال ہے؟ کمنٹ میں پوچھیں، ہم تفصیلی رہنمائی فراہم کریں گے!

#ضمانت






01/06/2025

سوال: سر اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو جائے تو کیا کرے؟

اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو جائے تو فوری طور پر درج ذیل اقدامات اٹھائیں:

وکیل سے رابطہ کریں: فوری طور پر ایک قابل وکیل سے رابطہ کریں جو فوجداری قانون کا ماہر ہو۔ وہ آپ کو قانونی مشورہ دے گا اور آپ کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

ایف آئی آر کی تفصیلات معلوم کریں: بذریعہ وکیل متعلقہ تھانے سے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کریں۔ اس سے آپ کو پتا چلے گا کہ الزامات کیا ہیں، کس دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوا، اور مدعی کون ہے۔

ضمانت کے لیے تیاری: اگر ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، تو پولیس آپ کو گرفتار کر سکتی ہے۔ اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری (Pre Arrest bail) کے لیے عدالت میں درخواست دائر کریں۔

شواہد جمع کریں: اپنے دفاع کے لیے تمام متعلقہ شواہد جمع کریں، جیسے کہ عینی شاہدین، دستاویزات، یا کوئی ایسی چیز جو آپ کی بے گناہی ثابت کر سکے۔

پولیس تفتیش میں تعاون: اگر پولیس رابطہ کرے تو اپنے وکیل کی رہنمائی میں بیان دیں۔ بغیر وکیل کے کوئی تحریری یا زبانی بیان نہ دیں، کیونکہ اسے آپ کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عدالت میں پیشی: اگر گرفتار ہو جائیں تو عدالت میں پیش ہوں۔ آپ کا وکیل ضمانت کے لیے درخواست دائر کر سکتا ہے۔

جھوٹے مقدمے کی صورت میں کارروائی: اگر ایف آئی آر جھوٹی ہے، تو آپ کا وکیل عدالت میں اسے خارج (quash) کرانے کے لیے درخواست دائر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جھوٹا الزام لگانے والے کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اعلیٰ حکام سے رابطہ: اگر پولیس ایف آئی آر پر غیر منصفانہ کارروائی کر رہی ہے تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (SSP/DPO) یا دیگر اعلیٰ افسر سے رابطہ کریں۔

اہم مشورہ: پرسکون رہیں، جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، اور ہر قدم اپنے وکیل کی رہنمائی میں اٹھائیں۔ جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن قانونی طریقے سے اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

پچھلے دس سال میں ہم نے سینکڑوں کلائنٹس کو اپنی خدمات فرایم کرتے ہوے ریلیف لے کر دیا ہے۔ اگر آپ پر ایف آئی درج ہوئی ہے تو آپ کو ضمانت سے لے کر کیس سے میں بری ہونے تک رہنمائی اور خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔






01/06/2025

ایک دوست نے پوچھا: "سر، ایف آئی آر کیا ہوتی ہے اور اس سے کیا ہوتا ہے؟"

ایف آئی آر یعنی "فرسٹ انفارمیشن رپورٹ"، پولیس کے پاس کسی جرم کی پہلی باضابطہ شکایت ہوتی ہے۔ یہ کیس کی بنیاد بنتی ہے اور تفتیش کا آغاز اسی سے ہوتا ہے۔ لیکن ایف آئی آر ہمیشہ درست نہیں ہوتی۔ ھمارے نظام میں اکثر اس میں غلط معلومات یا مبالغہ آرائی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو فوری طور پر ایک وکیل سے رابطہ کریں۔ ہم ایف آئی آر کا جائزہ لے کر اسے چیلنج کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ جھوٹ پر مبنی ہو۔ ہم نے کئی کیسز میں ایف آئی آر کو کینسل کروا کر کلائنٹ کو ریلیف دلوایا ہے۔
کیا آپ کو ایف آئی آر کے بارے میں مزید جاننا ہے؟ کمنٹ میں پوچھیں!






Start Your NGO, Trust or Charity the Right Way!Let us take care of the legal complexities so you can focus on your missi...
18/04/2025

Start Your NGO, Trust or Charity the Right Way!

Let us take care of the legal complexities so you can focus on your mission.

Our Services Include:
✔️ NGO/NPO Registration
✔️ Trust Registration
✔️ Charity Registration

Contact Us Today!
Call/WhatsApp: 0314 5751530

We make registration easy, fast, and affordable.

*Your Partner in Legal Fights* 🌟Expert Family Law Services in Pakistan 🔹 *Marriage* & *Divorce/Khula* 🔹 *Child Custody*...
27/07/2024

*Your Partner in Legal Fights*

🌟 Expert Family Law Services in Pakistan

🔹 *Marriage* & *Divorce/Khula*
🔹 *Child Custody* & *Guardianship*
🔹 *Maintenance* & *Inheritance*

*Why Choose Us?*

✅ Experienced Lawyers
✅ Compassionate Approach
✅ Proven Results

*Book a Free Consultation Today*

0314 5751530





دو ملزمان کو دو، دو مرتبہ سزائے موت، ایک کو چودہ سال قیدالحمدللہہمارے پارٹنر جناب سید ضیاء الحق ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے چار ...
20/04/2022

دو ملزمان کو دو، دو مرتبہ سزائے موت، ایک کو چودہ سال قید

الحمدللہ

ہمارے پارٹنر جناب سید ضیاء الحق ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے چار سالہ طویل کیس لڑنے کے بعد، ساڑھے بارہ سالہ بچی کو دوستی لگا کر اغواء، ریپ اور فروخت کرنے کے جرم میں دو ملزمان کو دو، دو مرتبہ سزائے موت، ایک کو چودہ سال قید کی سزا دلوا دی۔ بچی کو فروخت کرنے کے جرم میں تینوں ملزمان کو اضافی پانچ، پانچ سال قید کی سزا بھی دی گئی۔

اس کیس کی اہم بات یہ بھی ہے کہ، کیس کی نوعیت کو دیکھتے ہوے بطور چیلنج یہ کیس ہماری فرم نے پروبونو (بغیر فیس) لیا اور ہمارے پارٹنر ضیاء کاظمی صاحب نے اپنی زمہ داری کو بخوبی انجام دیا۔ بلا شبہ کاظمی صاحب داد کے مستحق ہیں!!

مزید یہ کہ اس کیس کے با اثر ملزمان کو عدالت کے اندر نامور وکلاء کی خدمات حاصل رہیں جبکہ عدالت کے باہر مدعی کو ہراساں کرنے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے گئے، حتی کہ مدعی(بچی کے والد) کو بارہا رہائش تبدیل کرنا پڑی۔ لیکن شروع تا آخر مدعی اپنی بیٹی کے انصاف کے لیے ثابت قدم رہا۔ اس شخص کی استقامت کو سلام ❤️

امید ہے کہ یہ سزا ہمارے معاشرے کے برے افراد کے لیے عبرت کا باعث ہو گی۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ❤️

Oasis Advocates and Legal Consultants

کیا عدالت میں کیس کرنے کے لیے وکیل کرنا ضروری ہے؟!نہیں، قانوناً عدالت میں کیس کرنے کے لیے ہرگز کسی وکیل کی ضرورت نہیں۔ ہ...
21/08/2021

کیا عدالت میں کیس کرنے کے لیے وکیل کرنا ضروری ہے؟!

نہیں، قانوناً عدالت میں کیس کرنے کے لیے ہرگز کسی وکیل کی ضرورت نہیں۔ ہر فرد اپنا کیس خود لڑ سکتا ہے!

تاہم ہمارا نظام حقوق و فرائض، جرائم، سزاؤں اور ضوابط کے انتہائی پچیدہ قوانین پر مشتمل ہے۔ ان قوانین سے لاعلمی ہی اکثر بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے!

جیسے ایک بڑے سائنسدان کو بھی اپنے آپریشن کے لیے کسی ماہر سرجن کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی ایک انجنئیر، ڈاکٹر، پروفیسر یا بزنس مین کو ہر قانونی معاملے میں ضرور کسی ماہر وکیل سے رجوع کرنا چاہیے!

ورنہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ صرف ایک لفظ کی غلطی بھی سزا یا نقصان کا باعث بن جاتی ہے!

لہٰذا اپنے کیس کے لیے ہمیشہ ایک اچھے وکیل کا انتخاب کریں!

سید ضیاء الحق
ایڈوکیٹ ہائیکورٹ

   😍روزنامہ دنیا ۔۔۔ 18.01.2021
18/01/2021

😍
روزنامہ دنیا ۔۔۔ 18.01.2021

We demand immediate release of Hammad Saeed advocate
02/01/2021

We demand immediate release of Hammad Saeed advocate

ہم اپنے محترم وکیل بھائی حماد سعید ڈار صاحب کے غیر قانونی وغیر آئینی اغواء پر شدید مذمت کرتے ہیں!وکلاء نے ہمیشہ قانون کی...
02/01/2021

ہم اپنے محترم وکیل بھائی حماد سعید ڈار صاحب کے غیر قانونی وغیر آئینی اغواء پر شدید مذمت کرتے ہیں!

وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لیے قربانیاں دی ہیں! یہ گھناؤنا اقدام وکلاء کی جدو جہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔۔۔!

ہم اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے بھائی اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔۔۔!
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معزز وکیل صاحب کو بازیاب کرواتے ہوے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور انھیں سخت سزا دلوائیں۔۔۔!

دوسری اور آخری قسط۔۔۔غیرت کے نام پر قتل اور اس کی روک تھام کے لیئے متعلقہ قوانین میں ترمیم
08/08/2020

دوسری اور آخری قسط۔۔۔

غیرت کے نام پر قتل اور اس کی روک تھام کے لیئے متعلقہ قوانین میں ترمیم

Address

Flat 3, Building E-15, PHA Flats, Street 97, Sector G-11/3
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00

Telephone

+923488917799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oasis Advocates and Legal Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Oasis Advocates and Legal Consultants:

Share