Lawyers Forum Pakistan

Lawyers Forum Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lawyers Forum Pakistan, Lawyer & Law Firm, 44000, Islamabad.

The primary purpose of this page is to raise public awareness about national laws, provide the best legal advice to help people secure their rights, and connect them with experienced and honest lawyers.

23/01/2026
بیرسٹر علی اشفاق لائسنس معطل  ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، لاہور نے مورخہ 31 دسمبر 2025ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے ...
01/01/2026

بیرسٹر علی اشفاق لائسنس معطل
ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، لاہور نے مورخہ 31 دسمبر 2025ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ صادر کیا۔

کمیٹی کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مسٹر علی اشفاق، ایڈووکیٹ، جو ایک ٹک ٹاکر مسٹر رجب بٹ کی نمائندگی کر رہے تھے، کراچی کی سٹی عدالتوں میں پیش ہوتے نظر آئے۔

یہ پیشی ایسے وقت میں ہوئی جب کراچی کی سٹی عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال جاری تھی، جو سابق لائبریرین ناصر محمد کلہوڑو کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجاً کی جا رہی تھی، اور اس دوران عدالتی کارروائی مکمل طور پر معطل تھی۔ اس کے باوجود مسٹر علی اشفاق کا نجی افراد/گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا ہڑتال کی خلاف ورزی اور پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کے منافی قرار دیا گیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مسٹر علی اشفاق نے اپنے مؤکل کے دفاع کے دوران وکلاء برادری کے خلاف بیانات دیے، جس کے نتیجے میں قانونی برادری کے اندر اختلافات، کشیدگی اور محاذ آرائی پیدا ہوئی، اور وکلاء کی اجتماعی ساکھ، اتحاد اور وقار کو شدید نقصان پہنچا۔

کمیٹی نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ امر واضح کیا کہ مسٹر علی اشفاق پنجاب بار کونسل کے ساتھ بطور ایڈووکیٹ رجسٹرڈ ہیں اور بطور وکیلِ ہائی کورٹ بھی نامزد ہیں، لہٰذا وہ ہر حال میں اپنے پیشے کے وقار اور قانونی ضابطۂ اخلاق کی پاسداری کے پابند تھے۔ کمیٹی کے مطابق انہوں نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976ء کے رول 134 اور 175-A کی صریح خلاف ورزی کی، جو پیشہ ورانہ بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔

ان حقائق کی بنیاد پر ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ:
1. مسٹر علی اشفاق کا لائسنس برائے وکالت فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے؛
2. ان کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کو ارسال کیا جاتا ہے؛
3. ڈسپلنری کمیٹی قانون کے مطابق ان کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے بارے میں کارروائی کرے گی۔

یہ فیصلہ اس امر کی یاد دہانی ہے کہ وکالت ایک باوقار پیشہ ہے جس میں نظم و ضبط، اجتماعی مفاد اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے، اور ایسے طرزِ عمل پر سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہوتی ہے۔

30/11/2025

قانونی مدد چاہیے؟
فوراً ہماری تجربہ کار وکلاء کی ٹیم سے رابطہ کریں اور رہنمائی حاصل کریں!

“我们拥有一支经验丰富的律师团队,可提供各类法律咨询。您可以通过WhatsApp联系我们获取法律指导。

📞 0336-8838305 (WhatsApp)

چارسدہ میں پولیس گردی کے خلاف آواز  بلند کرو ۔ایک نوجوان وکیل عاصم شاہ کو ایک درندہ SHO  نے حجرے میں گولی مار کر شہید کر...
28/08/2025

چارسدہ میں پولیس گردی کے خلاف آواز بلند کرو ۔
ایک نوجوان وکیل عاصم شاہ کو ایک درندہ SHO نے حجرے میں گولی مار کر شہید کر دیا ۔
اس پولیس والے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے تا کہ آئندہ کوئی یہ ہمت نا کرے ۔
چارسدہ کے لوگو ان نوجوان کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو جاو ، ورنہ کل آپ کے بچوں کا نمبر ہو گا

ھمارے گلگت بلتستان کے صدر  جناب غلام مصطفی نے ہائی کورٹ گلگت بلتسان کے انٹرویو میں پہلی پوزیش اپنے نام کرکے ایڈوکیٹ ہائی...
26/08/2025

ھمارے گلگت بلتستان کے صدر جناب غلام مصطفی نے ہائی کورٹ گلگت بلتسان کے انٹرویو میں پہلی پوزیش اپنے نام کرکے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ھیں

Address

44000
Islamabad
44000

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923181820020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lawyers Forum Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Lawyers Forum Pakistan:

Share