District Prosecutor Bhakkar

District Prosecutor Bhakkar Official Page of District Prosecution Bhakkar. For further info 03336841175

A boss who makes his commands sound confident.
28/05/2026

A boss who makes his commands sound confident.

پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اپنے قیام یعنی 2006 کے پروسیکیوشن ایکٹ سے لے کر اب تک مختلف ادوار سے گزرا اور کئی معزز سیکرٹری صاحبان نے اس ادارے کی قیادت کی، مگر جناب محترم سلمان غنی صاحب نے بطور سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ چارج سنبھالنے کے بعد جس خلوص، جذبے، ویژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اس ادارے کو متحرک کیا، وہ واقعی قابلِ ستائش اور لائقِ تحسین ہے۔

جناب سیکرٹری صاحب نے آتے ہی محکمہ میں ایک نئی روح پھونک دی اور ایسے مثبت اقدامات کا آغاز کیا جن کے اثرات پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز اور انصاف کے نظام میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

جناب سیکرٹری صاحب کی جانب سے پراسیکیوشن افسران کے سروس اسٹرکچر کی بہتری، شفاف ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی، پنجاب بھر میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی اپنی عمارتوں کے قیام، اور اضلاع و ڈویژنز میں ادارے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشیں ایک روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

خصوصاً پنجاب فری لیگل ایڈ ایکٹ 2018 پر سنجیدگی سے عملدرآمد کروانا اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن “Justice For All” کے مطابق مستحق افراد تک مفت قانونی معاونت کی فراہمی یقینا ایک انقلابی اقدام ہے۔

سب سے قابلِ تعریف پہلو یہ ہے کہ جناب سیکرٹری صاحب خود پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کر کے پراسیکیوٹرز کے مسائل سنتے ہیں، ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مضبوط رابطہ اور مؤثر لائزون قائم کر کے محکمہ پراسیکیوشن کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

ایسی متحرک، باصلاحیت، وژنری اور مخلص قیادت کسی بھی ادارے کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہے۔

سرگودھا پراسیکیوشن سمیت پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز جناب محترم سلمان غنی صاحب کی قیادت، انتھک محنت اور محکمہ کی بہتری کے لیے کیے جانے والے احسن اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌹

26/05/2026

پراسیکیوشن آفس بھکر کا یہ پُرسکون باغ، جہاں ہریالی کی تازگی، چہچہاتے پرندے، انار کی دلکشی اور گھونسلوں کی خاموش کہانیاں فضا کو حسین بنا دیتی ہیں۔ .

26/05/2026
Mr Asad Razi, learned ADPP Mankera. An efficient and upright officer of Bhakkar Prosecution.
21/05/2026

Mr Asad Razi, learned ADPP Mankera. An efficient and upright officer of Bhakkar Prosecution.

مورخہ 16 مئی 2026 بروز ہفتہلیگل ایڈ ایجنسی سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جناب عزیر احمد بھون او...
16/05/2026

مورخہ 16 مئی 2026 بروز ہفتہ

لیگل ایڈ ایجنسی سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جناب عزیر احمد بھون اور منتظر مہدی نے بار کے مختلف چیمبرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وکلاء برادری نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا، تاہم بعض امور پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ مجموعی طور پر وکلاء کی جانب سے ردعمل نہایت مثبت رہا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نے بار ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔

16/05/2026

📢 Applications for Accreditation of Advocates

Punjab Legal Aid Agency (PLAA) has invited applications from eligible practicing advocates for accreditation on its panel to provide free legal aid services under the Punjab Legal Aid Act, 2018 and Punjab Legal Aid Rules, 2025.

Eligible advocates are encouraged to apply within the stipulated time. Please read the attached advertisement carefully for eligibility criteria, required experience, and application procedure.

Last Date for Submission of Applications: 02 June 2026

District Prosecution Sargodha

پریس ریلیزمورخہ 14 مئی 2026 کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جواد شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس  کی ایک ٹیم نے ...
15/05/2026

پریس ریلیز

مورخہ 14 مئی 2026 کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جواد شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس کی ایک ٹیم نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، جہاں بے آسرا اور ضرورت مند خواتین کو رہائش اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شیلٹر ہوم انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔

ملاقات کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ ایجنسی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کے وژن کے مطابق غریب، نادار اور کم آمدن رکھنے والے افراد، جن کی ماہانہ آمدن پچاس ہزار روپے سے کم ہو، کو قانونی معاونت اور وکالت کی سہولت حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص انصاف سے محروم نہ رہے۔

شیلٹر ہوم انتظامیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید بتایا گیا کہ فی الحال ایسا کوئی زیر التواء کیس موجود نہیں جس میں خواتین کو قانونی معاونت درکار ہو، تاہم مستقبل میں اگر ایسا کوئی معاملہ سامنے آیا تو اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس کو ریفر کیا جائے گا۔

اس موقع پر باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دورے کے موقع پر مسٹر منتظر مہدی بھی موجود تھے جنہوں نے ملاقات میں معاونت فراہم کی۔

Address

District Prosecution Office Bhakkar Near Session Court
Bhakkar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923068699667

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Prosecutor Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Prosecutor Bhakkar:

Share