Professional Law Firm

Professional Law Firm Professional Law Firm offers Civil Criminal,Family,Revenue law based services. we provide legal, revenue, tax, and translation services.

We handle documentation, property and tax filings with expertise, accuracy, and client-focused care. professional Law Company is based upon professional lawyer's Team. we provide legal services through out Pakistan. our legal team is expert in civil, criminal, Family, Tax, FBR, FIA, Cyber and Customs Laws. Registration of FIRMS, LOGO, TRADE MARK

18/02/2026
31/12/2025

✨ Happy New Year! May this year bring peace, health, success, and countless reasons to smile. Wishing everyone a year full of blessings. ✨

پراپرٹی کے نئے قانون پر لاہور ہائی کورٹ کا پہلا بڑا فیصلہ! ⚖️🚫بڑی خبر: پنجاب کے نئے پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت بننے وال...
21/12/2025

پراپرٹی کے نئے قانون پر لاہور ہائی کورٹ کا پہلا بڑا فیصلہ! ⚖️🚫
بڑی خبر: پنجاب کے نئے پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت بننے والی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی (DRC) کے اختیارات پر عدالتِ عالیہ کا بڑا فیصلہ۔ اب یہ کمیٹی کسی کو زبردستی گھر یا زمین سے بے دخل نہیں کر سکے گی۔
لاہور ہائی کورٹ، ملتان بنچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کا تاریخی فیصلہ:
(یاد رہے کہ فاضل جج جسٹس احمد ندیم ارشد صاحب کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور وہ سول وکالت کے بے تاج بادشاہ جناب چوہدری وحید ارشد صاحب ایڈووکیٹ بہاولنگر کے فرزندِ ارجمند ہیں)۔
فیصلے کے اہم نکات:
🛑 بے دخلی کا اختیار ختم: DRC کسی کو پراپرٹی خالی کرنے یا زبردستی قبضہ چھوڑنے کا حکم نہیں دے سکتی، یہ اختیار صرف مخصوص "ٹریبونل" کے پاس ہے۔
🛑 عدالتی اسٹے کی بالادستی: اگر کسی جائیداد پر پہلے سے دیوانی عدالت کا اسٹے آرڈر موجود ہے، تو DRC اس میں مداخلت کرنے کی مجاز نہیں ہے۔
🛑 زبانی احکامات غیر قانونی: انتظامی افسران (DC/ADC) کی جانب سے زبانی طور پر جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں یا احکامات دینا قانون اور "ڈیو پراسیس" کے خلاف ہے۔
🛑 محدود دائرہ کار: DRC کا کام صرف ریکارڈ کی چھان بین اور فریقین میں صلح کی کوشش کرنا ہے، یہ کوئی عدالتی یا انتظامی طور پر قبضہ چھڑوانے والا ادارہ نہیں ہے۔
عدالتی ریمارکس: "DRC ایک سہولت کار ادارہ ہے، عدالتی ٹریبونل نہیں۔ قانون کی آڑ میں کسی شہری کے بنیادی حقوق پامال نہیں کیے جا سکتے"۔

22/09/2025

*اسٹام پیپر خریدنے کا نیا طریقہ*
1. *سم اور موبائل نمبر شرط*
جو شخص اسٹام پیپر خریدنا چاہتا ہے، اس کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم ہونا لازمی ہے۔
اگر سم آپ کے نام پر نہیں ہے تو اسٹام پیپر آپ کے نام پر جاری نہیں ہو سکے گا۔
2. *او ٹی پی (OTP) ویری فکیشن*
جب آپ اسٹام پیپر خریدنے کی درخواست دیں گے تو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک *او ٹی پی کوڈ* (ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجا جائے گا۔
یہ کوڈ آپ کو اسٹام فروش (e-Stamp Vendor) کو دینا ہوگا۔

3. *ویری فکیشن کے بعد پرنٹ*
او ٹی پی کے ذریعے آپ کی شناخت ویری فائی ہونے کے بعد ہی اسٹام فروش سسٹم سے آپ کا اسٹام پیپر پرنٹ کر سکے گا۔ اس طرح کوئی دوسرا شخص آپ کے نام پر جعلی یا غلط اسٹام پیپر نہیں نکال سکے گا۔

4. *فوائد*
5. جعلسازی اور فراڈ ختم ہوگا۔
صرف اصل مالک اپنے نام پر اسٹام پیپر نکال سکے گا۔
خریدار کی شناخت مکمل طور پر محفوظ ہوگی۔

یعنی اب سے *ای-اسٹام پیپر صرف اسی شخص کو ملے گا جس کے نام پر موبائل سم رجسٹرڈ ہو*، ورنہ درخواست مسترد ہو جائے گی۔

23/08/2025

کسی کرایہ دار کو غیر قانونی طور پر یا زبردستی بے دخل نہ کیا جا سکتا ہے۔ Illegal Dispossession Act, 2005 کا اطلاق ہوگا۔
PLD 2019 Kar 94
دوران ٹرائل، Illegal Dispossession Act, 2005 ،الزام علیہ کے مرنے کی صورت میں الزام علیہ کے وارثان کے خلاف
کارروائی جاری رہے گی ۔
2019 PCrLJ 131
مشترکہ کھاتا دار کے خلاف Illegal Dispossession Act, 2005 کا استغاثہ قابل رواں نہ ہے۔
2017 PCrLJ 155
غیر قانونی قبضہ کی صورت میں Illegal Dispossession Act, 2005 کے تحت استغاثہ اور سول کورٹ میں دعویٰ ایک وقت میں قابل رواں ہے۔
2016 YLR 2760
غیر قانونی بے دخلی ایکٹ 2005 کے تحت کاروائی کرنے کے لئے مدعی کے لیے خود کو جائے متدعویہ کا قانونی طور پر مالک اور قابل ثابت کرنا ضروری ہے۔
2016 MLD 2085.

Address

Office No 161-C Executive Block
Sialkot
51310

Telephone

+923216887766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Professional Law Firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Professional Law Firm:

Share