Advocate Rana Ali Ul Hassnain

Appeler Itinéraire Contacter l'entreprise

Advocate Rana Ali Ul Hassnain میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قَند

سیکشن: 1سوال: مقدمہ کا خاتمہ (Abate) سے کیا مراد ھے؟جواب: اگر متعدد سزا یافتگان میں سے ایک سزا یافتہ شخص فوت ہو جائے تو ...
07/08/2026

سیکشن: 1
سوال: مقدمہ کا خاتمہ (Abate) سے کیا مراد ھے؟
جواب: اگر متعدد سزا یافتگان میں سے ایک سزا یافتہ شخص فوت ہو جائے تو اس کی وجہ سے اپیل ختم (Abate) نہیں ہوتی۔
سوال: کیا سزا یافتہ شخص کی وفات کے بعد جرمانے کی سزا ختم ہو جاتی ھے؟
جواب: اگر سزا یافتہ شخص جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران فوت ہو جائے تو اس پر عائد جرمانے کی سزا ختم نہیں ہوتی۔
رانا علی الحسنین، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔
03046122133

پاکستان پینل کوڈ (Pakistan Penal Code, 1860) پاکستان کا بنیادی فوجداری قانون ہے۔ اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ پورے ملک میں ...
01/08/2026

پاکستان پینل کوڈ (Pakistan Penal Code, 1860)

پاکستان کا بنیادی فوجداری قانون ہے۔ اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ پورے ملک میں جرائم کی تعریف، ان کے ارکان (Ingredients) اور ان کی سزائیں ایک ہی ضابطے کے تحت نافذ ہوں تاکہ ہر شخص کے ساتھ یکساں قانونی سلوک کیا جا سکے۔
تمہید میں مقننہ یہ اعلان کرتی ہے کہ چونکہ پاکستان کے لیے ایک عمومی تعزیری قانون فراہم کرنا ضروری اور مفید ہے، اس لیے یہ قانون نافذ کیا جاتا ہے۔
تمہید قانون کے مقصد (Object)، دائرۂ کار (Scope) اور فلسفۂ قانون (Philosophy of Law) کو واضح کرتی ہے۔ اگرچہ تمہید بذاتِ خود سزا یا حق پیدا نہیں کرتی، لیکن قانون کی تشریح کرتے وقت عدالتیں اس سے قانون ساز کی نیت (Legislative Intent) معلوم کرتی ہیں۔
ایکٹ نمبر (XLV of 1860) اس قانون کو Act No. XLV of 1860 کہا جاتا ہے۔ XLV رومن ہندسہ ہے، جس کا مطلب 45 ہے۔ یعنی یہ سن 1860 کا پینتالیسواں ایکٹ تھا. اس کے
نفاذ کی تاریخ 6 اکتوبر 1860 ھے۔
یہ وہ تاریخ ہے جس روز یہ قانون منظور (Enacted) ہوا۔ بعد ازاں اسے برصغیر میں نافذ کیا گیا، اور قیامِ پاکستان کے بعد مختلف آئینی و قانونی ترامیم کے ساتھ پاکستان میں نافذ العمل رہا۔
چونکہ پاکستان کے لیے ایک عمومی تعزیری قانون (Penal Code) مہیا کرنا مناسب اور ضروری سمجھا گیا ہے، لہٰذا یہ قانون حسبِ ذیل نافذ کیا جاتا ہے:
خلاصہ (Synopsis)
Abate — ختم کرنا، کم کرنا یا تخفیف کرنا۔
Abetment — اعانتِ جرم، جرم پر اکسانا یا معاونت کرنا۔
Abscondence — مفرور ہونا یا روپوش ہونا۔
Acquittal — بریت۔
Act of Court — عدالت کا فعل یا عدالتی کارروائی۔
Administration of Criminal Justice —
فوجداری انصاف کا انتظام۔
Award of Sentence — سزا سنانا۔
Benefit of Doubt — شک کا فائدہ۔
Burden of Proof — بارِ ثبوت۔
Compromise Effected by Jirga —
جرگہ کے ذریعے ہونے والا تصفیہ۔
Condonation of Delay — تاخیر کی معافی۔
Conviction — سزا یافتگی یا مجرم قرار دیا جانا۔
Corroboration — تائیدی شہادت یا تصدیق کنندہ ثبوت۔
Criminal Trial and Departmental Proceeding — فوجداری مقدمہ اور محکمانہ کارروائی۔
Criminal Trial — فوجداری مقدمہ۔
Criminology of Commission of Crime —
جرم کے ارتکاب کی جرمیات (Criminology)۔
Custodial Killing — حراست میں قتل۔
De Novo Proceedings — از سرِ نو کارروائی۔
Decision on Oath — حلف پر فیصلہ۔
Defence — دفاع۔
Doctrine of Diminishing Responsibility (Principle of M'Naghten Rule) —
ذمہ داری میں کمی کا نظریہ (ایم ناٹن اصول)۔
Duty of the Court — عدالت کا فرض۔
Extra-Judicial Killing — عدالت سے باہر قتل۔
Eye-Witnesses — عینی گواہ۔
Fraud Relating to Document —
دستاویز سے متعلق دھوکہ دہی۔
General Exception — عمومی استثنٰیات۔
General Law and Special Law —
عام قانون اور خصوصی قانون۔
Jirga: Legal Value — جرگہ کی قانونی حیثیت۔
فوجداری اہم قوانین
تمہید (Preamble)
مشترکہ سماعت (Joint Trial)
دائرۂ اختیار (Jurisdiction)
انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے
(Justice delayed is justice denied)
انصاف (Justice)
دائرۂ اختیار کا فقدان (Lack of Jurisdiction)
مجرمانہ نیت (Mens Rea)
دائرۂ اختیار پر اعتراض (Objection to Jurisdiction)
عمل اور طریقۂ کار (Practice and Procedure)
تمہید (Preamble)
بے گناہی کا مفروضہ (Presumption of Innocence)
گھر کی رازداری (Privacy of Home)
نظرِ ثانی (Review)
خصوصی جرم (Special Offence)
ملزم کی مخصوص اپیل یا مؤقف
(Specific Plea Taken by Accused)
گواہ کو تجویز دینا (Suggestion to Witness)
شبہ (Suspicion)
فنی اعتراضات (Technicalities)
کام قانون کے مطابق کیے جائیں
(Things Should Be Done as Provided)
حکم کا زبانی اعلان
(Verbal Announcement of Order)

حاشیہ نمبر 1
پاکستان پینل کوڈ کو درج ذیل علاقوں میں نافذ قرار دیا گیا:
اسے اپر تناول کے مستثنیٰ علاقے میں واقع پھلیرا پر اس حد تک نافذ کیا گیا جس حد تک یہ قانون سابق صوبہ سرحد (N.W.F.P.) میں نافذ تھا، بعض ترامیم کے ساتھ۔ اس کا حوالہ N.W.F.P. (Upper Tanawal) (Excluded Area) Laws Regulation, 1950 ہے۔
بعد ازاں اسی ضابطے کے ذریعے اسے اپر تناول کے دیگر مستثنیٰ علاقوں تک بھی توسیع دی گئی اور یکم جون 1951ء سے وہاں نافذ قرار دیا گیا۔
اس قانون کے اطلاق میں صوبہ سرحد (N.W.F.P.) کے لیے 1941ء کے ایکٹ نمبر 3 اور 1950ء کے ایکٹ نمبر 26 کے ذریعے ترامیم بھی کی گئیں۔
یہ قانون بلوچستان کے لیز پر دیے گئے علاقوں تک Leased Areas (Laws) Order, 1950 کے تحت بھی توسیع دیا گیا، اور وفاقی بلوچستان کے علاقوں میں بھی نافذ کیا گیا۔
مزید برآں، N.W.F.P. (Enlargement of the Area and Alteration of Boundary) Order, 1952 کے آرٹیکل 7(1)(a) کے تحت نو شامل شدہ علاقوں میں بھی 7 فروری 1952ء سے نافذ کیا گیا۔
مغربی پاکستان میں اس قانون کے اطلاق میں Pakistan Penal Code (West Pakistan Amendment) Act, 1963 کے ذریعے 18 اپریل 1963ء سے ترمیم کی گئی۔
بعد ازاں Pakistan Penal Code (West Pakistan Amendment) Act, 1964 کے ذریعے 27 اپریل 1964ء سے مزید ترمیم نافذ ہوئی۔
حاشیہ نمبر 2
"Pakistan" کا لفظ Central Laws (Statute Reform) Ordinance, 1960
کے سیکشن 3 اور دوسرے شیڈول کے تحت شامل کیا گیا، جو 14 اکتوبر 1955ء سے مؤثر ہوا۔ اس کے ذریعے پہلے استعمال ہونے والے الفاظ
"The Provinces and the Capital of the Federation" کی جگہ "Pakistan"
لکھا گیا، تاکہ قانون کو آزادی کے بعد پاکستان کی آئینی و قانونی حثیت کے مطابق ڈھالا جا سکے جبکہ اس سے قبل Adaptation Order, 1949 کے ذریعے "British India" کی جگہ مذکورہ الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔

رانا علی الحسنین، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔
03046122133

The Criminal Major Acts 2022پاکستان کے اہم فوجداری قوانین پر مشتمل ایک جامع اور مستند مجموعہ ہے، جسے PLJ Committee, Punj...
01/08/2026

The Criminal Major Acts 2022
پاکستان کے اہم فوجداری قوانین پر مشتمل ایک جامع اور مستند مجموعہ ہے، جسے PLJ Committee, Punjab Bar Council نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں پاکستان کے بنیادی فوجداری قوانین کو ایک ہی جگہ جمع کیا گیا ہے تاکہ وکلاء، ججز، پراسیکیوٹرز، پولیس افسران، قانون کے طلبہ اور دیگر قانونی ماہرین کو روزمرہ عدالتی امور میں فوری اور مستند قانونی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اس کتاب کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں متعلقہ قوانین کے ساتھ ان میں ہونے والی تمام اہم ترامیم اور تازہ ترین عدالتی نظائر (Case Laws) بھی شامل کیے گئے ہیں، جس سے قاری کو نہ صرف قانون کے اصل متن بلکہ اس کی عدالتی تشریح سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب فوجداری مقدمات کی تیاری، قانونی تحقیق اور عدالتی کارروائی کے دوران ایک نہایت مفید حوالہ (Ready Reckoner) سمجھی جاتی ہے۔
یہ کتاب پاکستان کے فوجداری نظام کو سمجھنے اور عملی طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک قابلِ اعتماد علمی و قانونی ماخذ ہے، جو قانونی پیشہ ور افراد کی پیشہ ورانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ اس کی جامعیت، تازہ معلومات اور آسان ترتیب اسے قانونی لائبریری کا ایک اہم حصہ بناتی ہے۔
رانا علی الحسنین، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ.
03046122133

27/05/2026
بجلی کے بل پر QR  کوڈ سکین کر رہا ہوں دو فون نمبر والد صاحب کے لگاۓ ہیں جن پر کنیکشن رجسٹرڈ ھے اور 2 اپنے بھی بدل بدل کر...
22/05/2026

بجلی کے بل پر QR کوڈ سکین کر رہا ہوں دو فون نمبر والد صاحب کے لگاۓ ہیں جن پر کنیکشن رجسٹرڈ ھے اور 2 اپنے بھی بدل بدل کر لگا کر دیکھے ہیں لیکن یہی ایشو آ رہا ھے۔
آپکے ساتھ بھی یہ مسئلہ آ رہا ھے کیا؟ اس کا حل کیا ھے؟ اور کس کس کا سکین ہو گیا ھے؟

فیصل آباد ایئرپورٹ پر کچھ دن پہلے عقل و شعور کا وہ جنازہ اٹھا کہ فلسفی بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہوں گے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ...
19/03/2026

فیصل آباد ایئرپورٹ پر کچھ دن پہلے عقل و شعور کا وہ جنازہ اٹھا کہ فلسفی بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہوں گے۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ ایک بائیس سالہ طالب علم اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہ رہا تھا۔
نوجوان طالب علم جب امیگریشن کاؤنٹر پہنچا تو سب کچھ ٹھیک تھا۔ کاغذات دیکھے گئے، کمپیوٹر میں انٹری ہوئی اور پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر ثبت کر دی گئی۔ یہ مہر اس بات کی سند تھی کہ ریاست کو اس نوجوان کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ مگر ابھی یہ سیاہی خشک بھی نہیں ہوئی تھی کہ اچانک ایئرپورٹ کے ایک ارسطو اہلکار کو نجانے کیا سوجھی کہ اس نے طالب علم کو بازو سے پکڑ کر ایک طرف کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔
اس طالب علم کی سب سے بڑی خطا یہ تھی کہ اس نے ایک ایسے ملک کا نام لے لیا جس کا نقشہ شاید ہمارے ان جاہلِ اعظم اہلکار صاحب نے کبھی خواب میں بھی نہ دیکھا تھا۔ "لیتھوینیا!" نام سنتے ہی اہلکار صاحب کے ماتھے پر یوں بل پڑے جیسے کسی نے ان سے کوانٹم فزکس کا فارمولا پوچھ لیا ہو۔ ان کے نزدیک دنیا صرف دبئی، سعودی عرب اور لندن تک ختم ہو جاتی ہے، یہ "لیتھوینیا" بیچ میں کہاں سے ٹپک پڑا؟
اہلکار صاحب کی منطق کا عالم دیکھیے، انہیں یہ بات ہضم ہی نہیں ہو رہی تھی کہ اگر لیتھوینیا کوئی ملک ہے، تو اس کا سفارت خانہ فیصل آباد کی کچہری یا کم از کم اسلام آباد کی کسی گلی میں کیوں نہیں؟ طالب علم نے بیچارگی سے دہائی دی کہ "جناب! یہ ملک براعظم یورپ میں ہے، اور چونکہ پاکستان میں ان کا دفتر نہیں، اس لیے مجھے ویزے کے لیے پہلے باکو (آذربائیجان) جانا پڑے گا"۔
مگر صاحب! وردی کی اکڑ اور معلومات کی کمی جب آپس میں گٹھ جوڑ کر لیں تو منطق خودکشی کر لیتی ہے۔ اہلکار کے دل میں شک کا وہ ناگ بیٹھا کہ ہلنے کا نام نہ لیا۔ چونکہ اہلکار صاحب نے خود تو کبھی میٹرک سے آگے تعلیم حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھا تھا، اس کی نظر میں وہ یونیورسٹی کا ایڈمیشن لیٹر اور 30 لاکھ روپے کی فیس کی رسیدیں محض ردی کے ٹکڑے تھے۔ اسے لگا شاید یہ لڑکا لیتھوینیا کے بہانے مریخ پر جا کر وہاں کی شہریت لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
طالب علم نے ایڑیاں رگڑیں، فیس کی رسیدیں لہرائیں، واسطے دیے، مگر اہلکار صاحب اپنی دانشورانہ ضد پر قائم رہے۔ نتیجہ؟ ڈھائی لاکھ کا ٹکٹ آف لوڈ کی نذر ہو گیا اور 30 لاکھ کی فیس اب لیتھوینیا کی یونیورسٹی میں پڑی ہے۔
واہ رے نظام! جہاں پہلے مہر لگائی جاتی ہے اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ "میاں، تم ہو کون؟" ایئرپورٹ پر بیٹھے شخص کو یہ تو پتہ ہے کہ رشوت کیسے لینی ہے یا رعب کیسے جھاڑنا ہے، مگر یہ نہیں پتہ کہ دنیا کے نقشے پر کون سا ملک کہاں واقع ہے۔
حکومتِ پاکستان اور ایف آئی اے (FIA) کو چاہیے کہ ایسے ارسطوؤں کو ایئرپورٹ کے بجائے کسی پرائمری سکول کے جغرافیے کی کلاس میں بٹھائیں، تاکہ آئندہ کسی اور طالب علم کا مستقبل اس جہالت کی بھینٹ نہ چڑھے۔ نقطہ نظر

رانا علی الحسنین, ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔
03046122133

ایتھے رکھ : 3 سے چار کروڑ روپے کھا کر ڈکار بھی نہ مارنے والی حسینہ۔لاہور میں ایک کروڑ پتی نوجوان کنگلا ہو گیا، معاملہ 20...
14/03/2026

ایتھے رکھ : 3 سے چار کروڑ روپے کھا کر ڈکار بھی نہ مارنے والی حسینہ۔
لاہور میں ایک کروڑ پتی نوجوان کنگلا ہو گیا، معاملہ 2020 سے شروع ہوا جب شاہکوٹ کی رہائشی زنیرہ نامی لڑکی کا خالد (فرضی نام ) سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جلد دونوں کی دوستی ہو گئی ، بات واٹس ایپ پر فون کالز تک جا پہنچی ، اس دوران زنیرہ تعلیم کی غرض سے لاہور آگئی اور یہاں ایک ہوسٹل میں رہنے لگی ، زنیرہ کی محبت میں خالد بھی لاہور آگیا اور یہاں کاروبار کرنے لگا ، خالد کا تعلق ایک کھاتے پیتے خاندان سے تھا لاہور میں دونوں کی ملاقاتیں ہونے لگیں اس دوران خالد نے زنیرہ کو بنک الفلاح میں اپرنٹس شپ پر بھی رکھوایا ، یہ اکثر اکٹھے ہوتے ، کھانا ساتھ کھاتے ، ایک دوسرے کی سالگرہ مناتے، اور پھر ایک روز زنیرہ نے اپنے والدین کو بتائے بغیر خالد سے شادی کرلی اور اسکے ساتھ رہنے لگی ، اسکے تمام اخراجات اس سے پہلے بھی خالد پورے کررہا تھا لڑکی نے شادی کے بعد اپنے دل کی تمام حسرتیں پوری کیں ، ہر قسم کے اچھے اور برانڈڈ کپڑے جوتے ، ریسٹورنٹس میں کھانے حتیٰ کہ خالد نے اسے الگ سے ایک گاڑی بھی لے دی ، دو سال بعد خالد کو کاروبار میں نقصان ہو گیا جو کہ یقینی طور پر ہونا تھا ، اس نقصان کے بعد اس نے لاہور میں اپنا بزنس ختم کیا اور زنیرہ سے کہا کہ واپس میرے آبائی شہر چلتے ہیں یہاں ہمیں بہت پریشانی ہو گی ، لیکن زنیرہ لاہور کی پر آسائش زندگی چھوڑنے پر آمادہ نہ تھی ، خالد نے جب دیکھا کہ زنیرہ نہیں مانے گی تو وہ پیسوں کے بندوبست کے لیےواپس اپنے آبائی شہر چلا گیا تاکہ واپس لاہور آکر دوبارہ کام سیٹ کرے ۔ اسکے جانے کے کچھ ہفتوں بعد زنیرہ نے اس سے رابطہ ختم کر دیا ، اور خود بھی واپس شاہکوٹ چلی گئی ۔ کئی ماہ بیوی سے رابطے کے بغیر گزرے تو خالد نے زنیرہ کے والدین سے ملکر اپنی بیوی کو واپس لے جانے کی کوشش کی تو انہوں نے خالد پر ز۔نا با۔لجبر کا پرچہ درج کروا دیا ، تب سے یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ، خالد کے پاس نکاح نامہ ، بیوی کے ساتھ تمام تصویریں ، موبائل اور واٹس ایپ ریکارڈ سب ثبوتوں کے ساتھ اس نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ لگ بھگ 4 کروڑ کھا کر بھاگنے والی اس کی بیوی سے اسے انصاف دلایا جائے جس نے اس پر ز۔نا با۔لجبر کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے،
دیکھتے ہیں اب اس کیس کا کیا ڈراپ سین ہوتا ہے لیکن ایک بات طے ہے دلہن ہی نہیں راضی، تو کیا کرے گا قاضی۔

رانا علی الحسنین، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ۔
03046122133

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923024045502

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Advocate Rana Ali Ul Hassnain publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Advocate Rana Ali Ul Hassnain:

Raccourcis

Partager

Catégorie

Cabinets D'avocats à proximité