31/10/2026
کلر سیداں: تھانہ کلر سیداں کے علاقہ دوبیران روڈ (سدا کمال پل) پر پیش آنے والے اندوہناک دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 536/24 بجرم 302 ت۔پ کا حتمی فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس میں ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کی عدالت نے نامزد ملزمان لیاقت حسین عرف لیاقت بلوچ اور عبدالرحمٰن کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق، دن دہاڑے سدا کمال پل کے قریب گاڑی روک کر فائرنگ کے ذریعے دہمالی کے رہائشی محمد عاصم ولد محمد ایاز کو موقع پر جبکہ شدید زخمی ارباب کوثر اگلے دن فوت ہو گیا تھا۔ اس سنگین اور پیچیدہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزمان کی جانب سے ممتاز قانون دان احسان خان کیانی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بطور دفاعی کونسل شاندار پیروی کرتے ہوئے اپنی قانونی بصیرت، قاطع جرح اور ٹھوس دلائل سے پولیس تفتیش اور مدعی فریق کے شواہد کی خامیوں کو ثابت کیا، جس پر فاضل عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو تمام الزامات سے باوقار اور باعزت بری کر دیا۔