02/06/2026
پشاور ۔۔۔۔۔۔ اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے اینٹی کرپشن تھانہ ضلع کرک کی جانب سے الیکشن سے چند روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر میں نامزد پانچ ملزمان محمد سجاد، محمد غنی، شاد ایاز، مسعود خان اور گل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔
مذکورہ مقدمہ میں شکایت کنندہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی آسیہ صالح نے دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سرکاری رقم محکمہ سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن (Soil & Water Conservation Department) کے ذریعے اپنے من پسند افراد کے فائدے کے لیے استعمال کی، جبکہ نامزد ملزمان کو بھی اس منصوبے کا بینیفشری قرار دیا گیا تھے۔
ملزمان کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔
مقدمہ کی پیروی اعظم لاء ایسوسی ایٹس کی جانب سے محمد سلیمان خٹک ایڈووکیٹ نے کی۔