City Lawyers online

City Lawyers online We provide legal experties with professional style, having qualified and legal staff at karachi

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ریکارڈ اور ایف آئی آر میں شہری کو🙃 “فریادی” یا “مدعی...
31/01/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ریکارڈ اور ایف آئی آر میں شہری کو🙃 “فریادی” یا “مدعی” کہنا غلط اور توہین‌آمیز ہے اور درست قانونی اصطلاح “اطلاع دہندہ (informant)” ہوگی، نیز پولیس کو “بخدمت جناب SHO” جیسی نوآبادیاتی زبان استعمال کرنے سے روکا گیا ہے—اب درخواستوں میں صرف “جناب SHO” لکھا جائے گا؛ عدالت نے پولیس کو عوام کی خادم قرار دیا اور ایف آئی آر میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے تاخیر پر ممکنہ قانونی کاروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔

The Criminal Laws (Amendment) Bill  2025 (Section 498D and Schedule II)12 AUGUST 2025قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ می...
14/08/2025

The Criminal Laws (Amendment) Bill 2025 (Section 498D and Schedule II)
12 AUGUST 2025

قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ
میں نیا سیکشن 498D شامل کرنے کا بل پیش کیا ہے، جس کے مطابق اگر شوہر یا خاندان کا کوئی فرد بیوی کو بغیر قانونی وجہ کے گھر سے زبردستی نکالے گا تو اسے کم از کم تین ماہ سے چھ ماہ تک قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکیں گی۔ اس قانون کا مقصد خواتین کو گھر سے غیر قانونی بے دخلی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، تاکہ ہر عورت اپنے گھر میں محفوظ رہنے کے حق سے فائدہ اٹھا سکے۔

2018-SCMR-590.Guardians and Wards Act-VII of 1890.Sec  7 & 25. Custody of minor children after death of their mother-Fat...
08/04/2025

2018-SCMR-590.

Guardians and Wards Act-VII of 1890.
Sec 7 & 25. Custody of minor children after death of their mother-Father as natural guardian of minors in comparison of maternal grand mother.Petitiiner/father was natural guardian of children after their monther's death.On account of their respective ages, the right if Hazanat of the minors no longer vested in their maternal grand mother.Children could not be deprived of the company, love and affection of their real father.Prima facie,the best interest and welfare of the children laid their custody to their real father.Court deliver the custody of children to their real father.

Case law:2025 PCrLJ 460.
04/04/2025

Case law:2025 PCrLJ 460.

Circular..The High Court of Sindh directed the subordinate court to provide a soft copy of the judgment to the advocates...
19/02/2025

Circular..
The High Court of Sindh directed the subordinate court to provide a soft copy of the judgment to the advocates through their registered email addresses.
.

سندھ ہائی کورٹ کا عدالتوں میں وکلاء کے لیے فیصلوں کی کاپی تک رسائی کا نیا سسٹم متعارف ۔۔۔۔Digital /Soft copy..

اس سرکلر کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب عدالتی فیصلوں اور احکامات کی ڈیجیٹل نقول عدالت کے معاونین اور وکلاء کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ یہ نقول عدالت کے لوگو، سسٹم سے پیدا شدہ کیو آر کوڈ، فیصلے کے متن کے پیچھے واٹرمارک، اور آخری صفحے پر صارف نام، تاریخ، اور وقت کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

ابتدائی مرحلے میں، یہ سہولت صرف کورٹ ایسوسی ایٹس اور جونئیر کورٹ ایسوسی ایٹس کو دی جائے گی، اور ان کی رسائی کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ یوزر نیم اور پاسورڈ جاری کرے گا۔ ڈیجیٹل نقول صرف وہی تیار کی جائیں گی جو کیس لا مینجمنٹ سسٹم (CLMS) میں اپ لوڈ کی گئی ہوں گی۔ تمام تیار شدہ اور پرنٹ شدہ نقول کا ریکارڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محفوظ رکھے گا۔

یہ اقدام عدالتی کارروائیوں کو مزید شفاف، مؤثر، اور وقت کی بچت کے لئے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ وکلاء اور متعلقہ فریقین آسانی سے فیصلوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
Regards
Advocate Mujahid Gul..

19/02/2025
بریکنگ۔۔۔💥کراچی میں ضلعی عدالتوں کو دیوانی مقدمات میں لامحدود مالیاتی دائرہ سماعت کے اختیارات مل گئے۔۔۔۔سندہ اسیمبلی نے ...
31/01/2025

بریکنگ۔۔۔💥
کراچی میں ضلعی عدالتوں کو دیوانی مقدمات میں لامحدود مالیاتی دائرہ سماعت کے اختیارات مل گئے۔۔۔۔

سندہ اسیمبلی نے کراچی میں دیوانی مقدمات کا مالیاتی دائرہ سماعت کا بل ”سول کورٹ ترمیمی بل“ منظور کر دیا۔۔۔۔

اب ضلعی عدالتیں نا صرف ساڈھے چھے کروڑ رپے بلکہ لامحدود مالیاتی دیوانی مقدمات کی سماعت کر سکے گا۔۔۔۔

Congratulations to all Lawyers of Karachi...
Thank You of

If a suit is dismissed and then restored. the restoration order relates back and a transfer/sale after dismissal and bef...
05/01/2025

If a suit is dismissed and then restored. the restoration order relates back and a transfer/sale after dismissal and before restoration is subjected to the principle of lis pendens embodied in Section 52 of the Transfer of Property Act, 1882.

Seeking a lawyer in Karachi for various court matters and family cases. Please direct inbox City Lawyers online  or call...
26/12/2024

Seeking a lawyer in Karachi for various court matters and family cases. Please direct inbox City Lawyers online or call/WhatsApp 0315-2345162, 0340-0834767 for inquiries..

بے جا ، غیر ضروری اور ضرر رساں قانونی چارہ جوئییوں کی روک تھام کے حوالے سے عدالت عظمی کا ایک اہم فیصلہ ! فیصلے کی تفصیل ...
03/08/2024

بے جا ، غیر ضروری اور ضرر رساں قانونی چارہ جوئییوں کی روک تھام کے حوالے سے عدالت عظمی کا ایک اہم فیصلہ !

فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ :

عاصمہ حلیم نامی درخواست گزار نے بھارہ کہو اسلام آباد میں ایک کنال زمین پر واقع دو منزلہ مکان کی تقسیم ، مستقل قبضہ اور حکم امتناعی لازمی و دوامی کے حوالے سے ایک کیس دائر کیا۔ یاد رہے کہ جائداد متدعویہ فریقین کے والدین کی ملکیت تھی ۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست پر عدالت نے ضروری کارروائی کے بعد اپنے ابتدائی فیصلے کے زریعے لوکل کمیشن مقرر کیا اور بعد ازاں جائداد متدعویہ کی ریزرو قیمت بھی مقرر کی جس پر درخواست گزار نے اعتراض کیا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے ایک نیلام کنندہ مقرر کر کے نیلامی کی کاروائی شروع کی تو اس پر بھی درخواست گزار نے اعتراضات اٹھائے لیکن ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کر دئے جس کے خلاف درخواست گزار نے اپیل دائر کی جو کہ منظور بھی ہوگی جس کے خلاف مسؤل علیہان نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں نظر ثانی درخواست جمع کی جو کہ منظور ہوگی تو عدالت عالیہ کے فیصلے کو معترضہ بناتے ہوئے درخواست گزار نے عدالت عظمی میں اپیل کی اجازت دینے کی درخواست کی جو کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بشمول جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے سامنے مقرر ہوئی اور یوں اس فیصلے کا آغاز ہوا۔

عدالت عظمی نے اپنے فیصلے کا آغاز اس بات سے کیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست گزار مکمل طور پر بے جا ، فضول ، غیر ضروری اور ضرر رسانی پر مبنی ہے اور صرف اس لئے دائر کی گئی ہے تاکہ اپنے بہن بھائیوں اور والدہ کے حق میں ہونے والی قانونی نیلامی کے حق سے محروم کیا جائے اور معاملے کو طول دے کر ان پر دباؤ ڈالا جا سکے تو اس لئے عدالت نے واضح کیا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف نہ کوئ رعایت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئ استثنائی صورت ممکن ہے۔

مندرجہ بالا امور کی وضاحت کے بعد عدالت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایک رپورٹ کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ پورے پاکستان کی عدالتوں میں اس وقت تقریباً بائیس لاکھ مقدمات زیر التواء ہیں اور اس التواء کی بنیادی وجہ اس طرح کی بے جا اور غیر ضروری درخواستیں ہیں اور ایسی درخواستوں کی روک تھام کے دیگر طریقوں میں سے ایک طریقہ سپریم کورٹ رولز کے آرڈر اٹھائیس ،رول تین میں دیا گیا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایسی غیر ضروری اور فضول درخواستیں جمع کرنے والوں پر اخراجات یا جرمانے عائد کئے جائیں جس سے نہ صرف انصاف کی رسائی میں آسانی ہوگی بلکہ بلکہ غیر ضروری اور فضول درخواستوں کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی تو اس لئے مندرجہ بالا باتوں کا زکر کر کے عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پچاس ہزار روپے کے جرمانے کے ساتھ مسترد کی۔ یاد رہے کہ اس کیس میں مسؤل علیہان کی نمائندگی بھی نہیں تھی تو اس لئے عدالت نے مسؤل علیہان کو اس فیصلے کی کاپی بھیجنے کا بھی حکم صادر فرمایا۔

اس انتہائی اہم فیصلے کا خلاصہ یہ ہے کہ عدالتوں پر غیر ضروری اور فضول درخواستوں کے زریعے بوجھ ڈالنے اور نظام انصاف کی راہ میں حائل ہونے کا ایک حل سپریم کورٹ رولز کے آرڈر اٹھائیس ، رول تین کے تحت جرمانے یا اخراجات عائد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ انتہائی اہم فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے لکھا ہے جس کو C.P.L.A. No. 3300 of 2024 پر پڑھا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
City Lawyers online
Copied!

Looking for a lawyer at karachi for different kinds of courts matters/Family cases .. Feel free to call/contact through ...
02/08/2024

Looking for a lawyer at karachi for different kinds of courts matters/Family cases ..
Feel free to call/contact through City lawyers online and also contact/call
WhatsApp no 03152345162

Address

Near City Court Karachi
Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Lawyers online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to City Lawyers online:

Share