Adil law chamber

Adil law chamber Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adil law chamber, Lawyer & Law Firm, Islamabad.

At our Law Firm, you will experience a great satisfaction in your legal matters related to Civil Law, Corporate Law, Criminal Law and Family Law.All constitutional Matter
Tax and immigration laws,
Complex corporate issues.

11/03/2026
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ جاری کردہ لائف ٹائم ممبرشپ سرٹیفکیٹس انتہائی غیر سنجیدہ اور غیر محفوظ طرزِ...
04/02/2026

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ جاری کردہ لائف ٹائم ممبرشپ سرٹیفکیٹس انتہائی غیر سنجیدہ اور غیر محفوظ طرزِ عمل کی واضح مثال ہیں۔ ان سرٹیفکیٹس پر صرف نام درج ہے—نہ والد کا نام، نہ تصویر، نہ ممبرشپ نمبر، اور نہ ہی کوئی قابلِ تصدیق نظام موجود ہے۔

ایسی ناقص دستاویز تو کوئی بھی چند منٹوں میں بآسانی تیار کر سکتا ہے۔ یہ طرزِ کار ادارے کی ساکھ، شفافیت اور پوری قانونی برادری کے وقار کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

فوری طور پر ضروری ہے کہ سرٹیفکیٹس میں تصویر، ممبرشپ نمبر اور جدید ویری فکیشن سسٹم شامل کیا جائے-بصورتِ دیگر یہ سرٹیفکیٹس کاغذ کے بے وقعت ٹکڑوں سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سینئر اور معزز رکن شیخ رؤف ایڈووکیٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ اور بہیمانہ قتل نہ...
13/01/2026

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سینئر اور معزز رکن شیخ رؤف ایڈووکیٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ اور بہیمانہ قتل نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

شیخ رؤف ایڈووکیٹ اپنی دیانت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اصول پسندی کے باعث وکلا برادری میں نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان پر کیا جانے والا یہ حملہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ پوری قانونی برادری اور انصاف کے نظام پر حملہ ہے۔

عادل لاء چیمبر اینڈ ایسوسی ایٹس متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہںں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور وکلا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ہم شیخ رؤف ایڈووکیٹ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور وکلا برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین

12/01/2026

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام معزز امیدواران، خصوصاً وہ احباب جو کامیابی حاصل نہ کر سکے، ہمارے بھرپور احترام کے مستحق ہیں۔

الیکشن میں حصہ لینا ہی جمہوری سوچ، حوصلے اور وکلا برادری کی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے۔
جیت اور ہار انتخابی عمل کا حصہ ہیں، اصل کامیابی وقار، اصولوں اور ادارے کی مضبوطی کے لیے مسلسل جدوجہد میں ہے۔

ہم پُرامید ہیں کہ آپ آئندہ بھی وکلا کے حقوق، انصاف کی بالادستی اور بار کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہم آپ کی محنت، صبر اور جمہوری رویّے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مستقبل کے لیے نیک تمنائیں

Adil Law Chamber & Associates
Islamabad

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026  الحمدللہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات شفاف، پرامن اور جمہوری انداز می...
10/01/2026

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن الیکشن 2026
الحمدللہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات شفاف، پرامن اور جمہوری انداز میں مکمل ہو گئے۔
نئے منتخب عہدیداران
صدر / President:نعیم علی گوجر
نائب صدر / Vice President: ارم رشید
سیکرٹری / Secretary: راجہ خاور داھنیال
جوائنٹ سیکرٹری / Joint Secretary: عمران کاکڑ
ایڑیشنل سیکرٹری / Additional Secretary: فریحہ جعفر باجوہ
لائبریری سیکرٹری / Library Secretary: در نجف
تمام کامیاب ہونے والے معزز وکلاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عادل لاء چیمبر اینڈ ایسوسی ایٹس پُرامید ہیں کہ نو منتخب قیادت وکلاء کے حقوق، انصاف کی بالادستی اور بار کے وقار کو مزید مضبوط کرے گی۔
اللہ تعالیٰ سب کو دیانت داری اور خدمت کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین

09/01/2026

کل اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
قانونی برادری کے لیے ایک اہم دن ہیں۔

Adil Law Chamber & Associates, Islamabad
تمام معزز امیدواران کو نیک تمناؤں کے ساتھ اس جمہوری عمل میں حصہ لینے والے وکلاء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ یہ انتخابات
🔹 شفاف
🔹 پرامن
🔹 اور وکلاء برادری کے بہترین مفاد میں ہوں۔

قانون کی بالادستی، اتحاد اور پیشہ ورانہ وقار ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

Best of Luck to all Candidates!

Adil Law Chamber & Associates
Islamabad

Corporate & Taxation Legal Services ⚖️Adil Law Chamber & Associates – Islamabad⚖️کاروبار کی کامیابی کے لیے مضبوط قانونی ...
07/01/2026

Corporate & Taxation Legal Services

⚖️Adil Law Chamber & Associates – Islamabad⚖️

کاروبار کی کامیابی کے لیے مضبوط قانونی بنیاد ضروری ہے۔
ہم کارپوریٹ اور ٹیکسیشن معاملات میں مؤثر، شفاف اور بروقت قانونی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Corporate & Taxation Services:
✔️ کمپنی رجسٹریشن (SECP)
✔️ پارٹنرشپ / LLP معاہدات
✔️ بزنس لیگل ڈاکیومنٹیشن
✔️ ٹیکس ریٹرن فائلنگ
✔️ FBR نوٹسز اور اپیلز
✔️ کارپوریٹ ٹیکس پلاننگ

IBC365 is the home of news & insight from the broadcast, media & entertainment sector.

01/01/2026

✨ Happy New Year 2026 ✨

As we welcome 2026,
ADIL Law Chamber & Associates, Islamabad reaffirms its commitment to justice, integrity, and professional legal services.

May this new year bring hope, success, and legal protection for all.
We look forward to serving you with dedication and excellence in the year ahead.

📍 F-8 Markaz, Islamabad
📞 0311-4299909

Your Rights — Our Responsibility





31/12/2025
20/12/2025

خاندانی معاملات نازک ہوتے ہیں
اور ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

طلاق، خلع، نان نفقہ بچوں کی تحویل یا وراثت کے مسائل میں درست قانونی رہنمائی بہت ضروری ہے۔

Adil Law Chamber & Associates, F-8 Markaz Islamabad
آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے۔

ابھی رابطہ کریں
0311-4299909






Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adil law chamber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share