12/11/2026
*📢 ٹیکس اپڈیٹ | FBR نے خودکار نظام کے ذریعے ریٹرن اسکروٹنی کا طریقہ کار نوٹیفائی کر دیا*
🏛️ *ایس آر او 2098(I)/2026 مورخہ 10 نومبر 2026*
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں نیا *Rule-38B* شامل کیا ہے۔ یہ Rule *سیکشن 120(2A)* کے تحت خودکار نظام (CRM سمیت) کے ذریعے ریٹرن کی الیکٹرانک اسکروٹنی اور خامیوں کی اطلاع کا طریقہ طے کرتا ہے۔ یہ ترمیم پہلے ایس آر او 1690(I)/2026 مورخہ 6 اکتوبر 2026 کے ذریعے شائع کی گئی تھی۔
📌 *اہم نکات*
🔹 *خودکار نظام:* ٹیکس دہندہ کا گوشوارہ آمدن خودکار نظام کے ذریعے Process ہوگا۔
🔹 *ایڈوانس Intimation:* نظام *IRIS* کے ذریعے آن لائن ایڈوائس بھیج کر حقائق یا قانون سے متعلق غلطیوں اور تضادات کی نشاندہی کرے گا۔ مقصد یہ ہے کہ *کسی قانونی یا تعزیری کارروائی سے پہلے* ٹیکس دہندہ وضاحت کر سکے یا غلطی درست کر لے۔
🔹 *افسر کی جانب سے اطلاع:* نظام کی تیار کردہ ایڈوانس انٹیمیشن متعلقہ دائرہ اختیار کا *Inland Revenue Officer* بھی بھیج سکتا ہے۔
🔹 *جواب کی مدت:* Intimation میں جواب کی مدت لازماً درج ہوگی جو *سات دن سے کم نہیں* ہوگی۔
🔹 *یاددہانی:* مقررہ مدت میں جواب نہ آنے پر *یاددہانی (Reminder)* بھیجی جائے گی، جس کی مدت بھی *سات دن سے کم نہیں* ہوگی۔
🔹 *ریکارڈ:* نشاندہی شدہ تضادات، بھیجی گئی Intimation اور موصولہ جواب متعلقہ Inland Revenue officer کو بھیجے جائیں گے اور نظام کے *Dash Board* میں بھی ریکارڈ ہوں گے۔
🔹 *عملدرآمد:* خودکار اسکروٹنی، دیگر دستیاب ڈیٹا سے کراس میچنگ اور ٹیکس دہندہ کو الیکٹرانک اطلاع کا طریقہ *چینج ریکوئسٹ فارم (CRF)* کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔
🔹 *آگے کارروائی:* Inland Revenue Officer ٹیکس دہندہ کے جواب (یا جواب نہ آنے) کا جائزہ لے گا اور ضرورت ہو تو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور اس کے رولز کی متعلقہ دفعات کے تحت مناسب کارروائی کرے گا۔
💡 *نتیجہ*
اب Income Tax Return میں پائی جانے والی خامیوں پر کارروائی سے پہلے ٹیکس دہندہ کو *جواب اور اصلاح کا باقاعدہ موقع* ملے گا۔ ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ IRIS پورٹل اور رجسٹرڈ ای میل/موبائل نمبر باقاعدگی سے چیک کریں اور ملنے والی انٹیمیشن کا *مقررہ مدت کے اندر* جواب دیں۔