Zahid Sultan Advocate High Court

Zahid Sultan Advocate High Court Professional Lawyer expert in Family, Civil, Criminal, Labour, Company, Insurance, Tax and Service Laws.
(1)

01/07/2024

میرے بہت سے اکاؤنٹس ہیں کسی بھی اکاؤنٹ سے اگر کوئی پیسوں کی ڈیمانڈ کرے تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں۔خداکا دیابہت ہےکسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں البتہ گفٹ کرسکتے ہیں😉

08/02/2024

ضروری اطلاع!!
میسج میں ملنے والی ووٹرز کی تفصیل غلط ہے۔
پولنگ سٹیشن پر موجود کیمپس سے اپنا گھرانہ، ووٹر نمبر اور سلسلہ نمبر لازمی چیک کریں

امیدواروں کی طرف سے یہ پرچی ملنے کا انتظار کرنے اور پولنگ کیمپس سے پرچی بنوانےکی بجائے  یہ کام خود کریں۔ اس فارم پر موجو...
04/02/2024

امیدواروں کی طرف سے یہ پرچی ملنے کا انتظار کرنے اور پولنگ کیمپس سے پرچی بنوانےکی بجائے یہ کام خود کریں۔ اس فارم پر موجود تمام معلومات 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر SMS بھیج کر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
اگر آپ اس پیپر کے دس پرنٹ لیتے ہیں تو تیس پرچیاں بن جائیں گی اور تیس لوگوں کو پولنگ کیمپ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

04/02/2024

ضروری اطلاع
نادرا سے شناختی کارڈ اپلائی کرنے کے بعد Attestationکیلیےملنے والے فارم کو اچھی طرح سے پڑھیں اور غلطی کی صورت میں نادرا آفس سے درستگی کروا لیں۔
اگر آپ چیک کیئے بغیر فارم جمع کرواتے ہیں تو وہی غلطی آپکے کارڈ یا فارم "ب" میں پرنٹ ہو جائے گی جسکی وجہ سے آپکو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شکریہ.

03/02/2024

Asalaam O Alaikum,

As you all know that due to the upcoming General Elections on 8th Feb, situation in the country is quite uncertain. There are news that Internet and Mobile networks might be suspended too. Cutting off communication and silencing media during GE is definitely not a good decision decision but we have to be ready. Apart from the huge economic loss the country will suffer, people will also face safety risks due to suspended networks along with excessive loadsheding. Considering the whole situation and soaring prices of everything, it would be wise to make a list of essentials you and family will require during and after the Elections and get them ASAP.

Here are a few suggestions.

1. Have some cash at home.
2. Make sure to top up the fuel tanks of your vehicles and gas cylinders.
3 Stock up on drinking water, important food items, medicines and other essentials you may need.
3. Share your landline number with your family and friends so that nobody loses contact during blackout.
4. In case you need to have a medical check up, get it done before 8th.
5. Try to avoid going out unless it's extremely important.
6. Keep your doors, windows and gates locked at all times and monitor your security cameras regularly.

*May Allah keep our precious homeland safe and bless us with honest and sincere leadership. Ameen.*

P.S: Please share this with your family, friends and acquaintances.
Regards: Zahid Sultan Adv High Court

03/06/2023

فیملی مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات:

اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ گیا ہے تو اسکے لیے چند ہدایات جو اپ کے لیے نہایت معاون اور کار گر ثابت ہوں گی۔

-1 اگر آپ خاتون ہیں اور آپ اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں تو وہ درج ذیل صورت کا ہو سکتا ہے۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ (ذاتی) ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ نابالغ (اگر ہو تو) ۔
» دعویٰ تنسیخ نکاح ۔
» دعویٰ دلاپانے اخراجات ز چگی ۔
» دعویٰ دلاپانے سامان جہیز ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ عدت ۔
» دعویٰ دلاپانے حق مہر ۔

ان تمام دعویٰ جات کے لیے کچہری جانے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے۔ اور کون کون سی دستاویزات ساتھ لے کر جانا ضروری ہے تمام امور کی بابت آپ کو اس مضمون میں تمام تفصیل ملے گی۔

✓ ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ:

سب سے پہلے اگر آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ دلاپانے خرچہ نان نفقہ دائر کرنا ہے اس کے لئے آپ کو کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔
آپ کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو آپ پاسپورٹ سائز تصویر بھی عرضی دعویٰ پر لگا سکتے ہیں۔
آپ کا خاوند سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہے تو اس کی ملازمت اور اس کی تنخواہ کا ثبوت بھی آپ ساتھ لے جا سکتی ہیں۔

✓ نابالغان کا خرچہ:

اگر آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی دائر کرنا ہے تو اس صورت میں اپنے بچوں کی نقل پیدائش/فارم ب، اور اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان بچوں کا سکول جانے کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر جائیں ۔

اس سرٹیفکیٹ پر سکول والوں کی طرف سے ماہانہ فیس وصولی کی بابت تفصیل فراہم کی گئی ہو،

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے ٹیوشن جاتے ہو تو اس کی تفصیل بھی آپ ضرور اپنے وکیل صاحب کو بتائیں۔

اگر آپ کا بچہ خدانخواستہ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہو تو اس پر آنے والے اخراجات کی بابت بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ آپ کے وکیل صاحب ان تمام امور کو کو مقدمے کا حصہ بنا سکیں۔

✓ دعویٰ دلاپانے سامان جہیز:

اگر آپ سامان جہیز کے دلاپانے کی بابت دعویٰ دائر کر رہے ہیں ہیں تو کوشش کریں کہ اصل فہرست جو بوقت شادی تیار کی گئی ہو سامان کی وہ فہرست وکیل صاحب کو فراہم کریں اور اگر ایسی کوئی فہرست بوقت شادی تیار نہ کی گئی ہو تو آپ تمام سامان جہیز کی فہرست خود تیار کرکے اپنے وکیل صاحب کے حوالے کریں ، جس میں ان تمام اشیاء کی کی قیمت بھی لگائی گئی ہو ہو جو کہ سامان جہیز کا حصہ ہیں ۔

اگر سامان جہیز کی بابت رسیدات آپ کے پاس موجود ہیں ہیں تو وہ بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور فراہم کریں اور اگر رسیدات موجود نہ ہو تو اس سے مقدمہ پر کوئی حرج نہ ہوگا۔

کم از کم ایسے دو افراد کا نام اپنے وکیل صاحب کو بتائیں جن کی موجودگی میں سامان جہیز جیز بوقت رخصتی آپ کو دیا گیا تاکہ ان دو افراد کو کو بطور گواہان عدالت میں طلب کیا جا سکے۔

سامان جہیز کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر لکھنے سے گریز کریں کریں جو اصل حقائق پر مبنی قیمت ہو و ہی قیمت لگائیں۔

✓ دعوی دلاپانے خرچہ زچگی:

اسی طرح اگر آپ آپ اخراجات زچگی کی بابت دعویٰ دائر کر رہی ہیں ہیں تو آپ کے پاس ہسپتال میں علاج معالجہ کی بابت تمام رسیدات اور ریکارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو تو آپ بذریعہ عدالت متعلقہ ہسپتال سے ریکارڈ منگوا سکتی ہیں اور اس ریکارڈ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

✓ دعویٰ دلاپانے حق مہر:

اگر آپ کا دعوی دلاپانے حق مہر کی نسبت ہے تو جس دستاویز پر پر حق مہر تحریر شدہ ہے وہ دستاویز آپ اپنے ہمراہ لے کر جائیں۔

✓ دعوی تنسیخ نکاح و خرچہ عدت:

جب تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عدت کا خرچہ بھی مانگنا ہوتا ہے جو کہ تنسیخ نکاح ڈگری ہونے کی صورت میں عدالت ایک خاص تناسب کے ساتھ خرچہ عدت بھی ڈگری فرماتی ہے۔

✓✓ سب سے اہم اور ضروری بات:

آخر میں میں آپ سے گزارش کروں گا جب بھی کوئی بھی مقدمہ دائر کرنے کے لیے کچہری جائیں تو آپ کوشش کریں کہ آپ خود سیدھا اپنے وکیل کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کریں اور اور کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے اور وکیل کے درمیان حائل نہ ہونے دیں۔ کیونکہ اگر آپ نے کسی بھی تیسرے فرد پر انحصار کیا تو اس صورت میں آپ کا مقدمہ خراب بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے ساتھ دھوکہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
طالب دعا
زاہد سلطان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن نمبری 32441/23 بعنوان "ابوبکر صدیق بھٹہ بنام حکومت پنجاب وغیرہ" میں 3 MPO کے تحت زیر حراست در...
20/05/2023

لاہور ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن نمبری 32441/23 بعنوان "ابوبکر صدیق بھٹہ بنام حکومت پنجاب وغیرہ" میں 3 MPO کے تحت زیر حراست درخواست گزار کی گرفتاری اور detention کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق جو آئین پاکستان دیتا ہے کی سنگین خلاف ورزی ہے. جسٹس محمد امجد رفیق نے مزید لکھا کہ گرفتار شخص کو نہ صرف فوری رہا کیا جائے بلکہ ریاست قید کے دنوں کی قیمت 5 ہزار فی یوم کے حساب سے ادا کرے. 9 پیرگراف پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا ہے.
بے گناہ گرفتاریوں کے ازالے کے لئے یہ ایک اچھا قدم ہے، کوئی بھی بے گناہ شہری اگر قید رہتا ہے تو ریاست کو معاوضہ دینا ہوگا.

19/05/2023
30/03/2023

وکلاء کی سہولت کے لیے ہم اپنی ویب سائیٹ پر تمام قوانین شامل کررہے ہیں جہاں پر 1954 سے 2023 تک قومی اسمبلی سے پاس ہوئے تمام قوانین اور قانون کی دیگر کتابیں اور قانونی حوالہ جات شامل کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح پورے پاکستان کے وکلاء یہاں رجسٹر ہوسکتے ہیں اور پورے پاکستان میں کسی بھی وکیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کلائنٹس سے رابطے کے لیے بہترین ویب پورٹل۔
https://insaflawyers.com

Address

Judicial Complex
Haripur
22620

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Sultan Advocate High Court posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Zahid Sultan Advocate High Court:

Share