Daska Tax Bar Association

Daska Tax Bar Association Ch Ijaz Ashraf Goraya Adv
President

Rizwan Hameed
Finace Secretary

02/11/2025

Thanks All Members Daska Bar Association
‎۔ ۔۔۔❤️❤️❤️❤️۔۔۔۔۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد❤️
منجانب
اعجاز اشرف گورایئہ ایڈووکیٹ
امیدوار برائے صدر سال ۲۰۲۶-۲۷
بار ایسوسی ایشن ڈسکہ
ملک فیضان اشرف تھیہم ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈسکہ بار ایسوسی ایشن
پروفیشنل لائرز گروپ ڈسکہ۔ 🙏🏻

07/07/2025

بینک اسٹیٹمنٹ آمدن کا ثبوت نہیں – سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ!

اس کیس میں ایف بی آر نے صرف بینک اسٹیٹمنٹس کی بنیاد پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122(5A) کے تحت ازسرنو اسیسمنٹ کی کارروائی شروع کی۔ ایف بی آر کا مؤقف تھا کہ ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود کریڈٹ انٹریز "Undisclosed Income" ہیں، لہٰذا انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔
لیکن ٹیکس دہندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک اسٹیٹمنٹس بذات خود "Definite Information" نہیں ہوتیں کیونکہ یہ صرف لین دین کا ریکارڈ ہیں، ان سے براہ راست یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ آمدن ہے، یا یہ کسی مخصوص ٹیکس ایئر کی آمدن سے متعلق ہے۔
ماتحت عدالت نے ٹیکس دہندہ کے حق میں فیصلہ دیا جسے ہائی کورٹ اور بالآخر سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
عدالتی فیصلہ:
بینک اسٹیٹمنٹس صرف ایک لین دین کا ریکارڈ ہیں، یہ خود بخود "Definite Information" نہیں بنتیں جب تک یہ مخصوص اور قابل تصدیق شواہد کے ساتھ کسی آمدنی سے واضح تعلق ظاہر نہ کریں۔
عدالت نے مزید کہا کہ "سیکشن 122(5A) کے تحت کوئی بھی کارروائی صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب معلومات واضح، مخصوص اور قابلِ تصدیق ہوں، محض قیاس یا شبہ کی بنیاد پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔
اہم نکات: بینک اسٹیٹمنٹ بذاتِ خود "Definite Information" نہیں ہے۔
معلومات کا ٹیکس ایبل آمدنی سے براہِ راست تعلق ہونا ضروری ہے۔
صرف قیاسی یا عمومی معلومات کی بنیاد پر سیکشن 122(5A) کے تحت نوٹس غیرقانونی ہوگا۔
عدالت نے ایف بی آر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ٹیکس دہندہ کو ریلیف دیا۔.

21/06/2025

ایف ٹی او FTO کا بڑا فیصلہ: FBR کو Tier-1 ریٹیل آؤٹ لیٹس سیل کرنے سے روک دیا گیا

فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) نے ایک اہم اور کاروبار دوست فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو ہدایت کی ہے کہ وہ Tier-1 ریٹیل آؤٹ لیٹس کی سیلنگ فوری طور پر بند کرے اور POS نظام کی فنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

یہ فیصلہ Chainstore Association of Pakistan (CAP) کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر دیا گیا، جس میں متعدد تکنیکی و انتظامی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں POS سسٹم کی بار بار ناکامی، انضمام کی بھاری لاگت، رسیدوں کا عدم اپلوڈ، پروفائلز کی معطلی اور FBR و PRAL کے درمیان رابطے کی کمی شامل ہی

اہم نکات:
ایف بی آر FBR کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر سیلنگ کی کارروائیاں روکے جب تک تکنیکی مسائل مکمل طور پر حل نہ ہو جائیں۔

اور POS سسٹم کے ٹوکنز کی میعاد کم از کم پانچ سال مقرر کی جائے اور ان کی ایکسپائری سے قبل پیشگی اطلاع کا نظام وضع کیا جائے۔

اور FBR کو CAP سے مشاورت کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اور PRAL کی POS انٹیگریشن سروسز اب مفت فراہم کی جائیں گی، جیسا کہ حالیہ SRO 69(I)/2025 میں اعلان کیا گیا۔
اور FBR کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ POS ڈیٹا کے لیے bulk download سہولت کو فوری طور پر فعال کرے۔

اور Quarterly مشاورتی اجلاسوں کے ذریعے CAP، PRAL اور FBR کے درمیان باقاعدہ رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔

زیر بحث مسائل ۔
بعض تیسری پارٹی انٹیگریٹرز فی رسید 10 روپے یا سالانہ 10 لاکھ روپے تک چارج کر رہے تھے۔

"جعلی ڈسکنیکشن" کے باعث کاروباری افراد کو بےجا تنگ کیا جا رہا تھا۔

ٹوکن کے ایکسپائر ہونے یا سسٹم ڈاؤن ہونے کی پیشگی اطلاع کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔

محمد اعظم مرزا ایڈووکیٹ (اعظم لاء ایسوسی ایٹس) کے مطابق:

یہ کہ FTO کا یہ فیصلہ آئینی تقاضوں، خصوصاً آرٹیکل 10-A (حقِ شنوائی) اور آرٹیکل 18 (تجارتی آزادی) کے عین مطابق ہے۔ اسے مستقبل میں نظیر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔"
یہ کہ FBR کو فوری طور پر ایک واضح پالیسی نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تاکہ فیلڈ افسران کی جانب سے غلط تشریحات کا سدباب کیا جا سکے۔

یہ کہ POS کے تمام سسٹمز کو ڈیجیٹل لحاظ سے مضبوط اور شفاف بنایا جائے۔

یہ کہPRAL کی خدمات کو مزید صارف دوست بنانے کے لیے FBR کو بجٹ مختص کرنا ہوگا۔

السلام علیکم              ❤️عید مبارک❤️ *تقبل اللّٰه منا ومنکم عمل الصالحات*  آپ سب کو  بہت بہت عید مبارک ہو۔عید قربان ہ...
06/06/2025

السلام علیکم
❤️عید مبارک❤️

*تقبل اللّٰه منا ومنکم عمل الصالحات*
آپ سب کو بہت بہت عید مبارک ہو۔
عید قربان ہمیں بھائی چارہ اور قربانی و ایثار کا درس دیتی ہے۔ اللہ پاک ہمارے بیماروں کو جلدی کامل شفاء عطاء فرمائیں اور ہمارے مرحومین کی کامل بخشش و مغفرت فرمائیں۔
منجانب
اعجاز اشرف گورایئہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
امیدوار برئے صدر بار ایسوسی ایشن ڈسکہ سال ۲۰۲۶-۲۷
پروفیشنل لائرز گروپ ڈسکہ بار۔

Notice Strike
25/04/2025

Notice Strike

18/12/2024

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش

نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز کو موٹر سائکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

فائلر کے والدین اور اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے، مجوزہ ترمیم

FBR HAS NOW INTRODUCED NEW SYSTEM......
17/12/2024

FBR HAS NOW INTRODUCED NEW SYSTEM......

FBR HAS INTRODUCED THE SYSTEM OF E-PAYMENTS IN IRIS.
11/11/2024

FBR HAS INTRODUCED THE SYSTEM OF E-PAYMENTS IN IRIS.

"‏اگر قاضی کے ریفرنس میں شرکت کروں گا تو یہ تاثر جائے گا بے شک آپ اپنے ادارے کو دھوکہ دیں، چھوٹا پن دکھائیں ، انتقامی کا...
25/10/2024

"‏اگر قاضی کے ریفرنس میں شرکت کروں گا تو یہ تاثر جائے گا بے شک آپ اپنے ادارے کو دھوکہ دیں، چھوٹا پن دکھائیں ، انتقامی کارروائی کریں ، ادارے کو کمزور کریں پھر پھر آپکو عزت سے رخصت کیا جائے گا معزرت کے ساتھ ایسے شخص کے ریفرنس میں شرکت نہیں کرسکتا"۔ جسٹس منصور علی شاہ کا مراسلہ

07/10/2024

As per news not confirmed.

حکومت کی طرف سے بیان کردہ 15 پابندیوں میں شامل ہیں:

1. غیر مذہبی سفر پر پابندی: نان فائلرز کو غیر مذہبی سفر کرنے سے منع کیا جائے گا۔
2. نقد رقم نکالنے کی حد: نان فائلرز کے لیے سالانہ کیش نکالنے کی حد 30 ملین روپے ہوگی۔
3. اثاثوں کی خریداری پر پابندی: نان فائلرز کو جائیداد یا گاڑیاں خریدنے سے روک دیا جائے گا۔
4. سرمایہ کاری کی پابندیاں: نان فائلرز کو اسٹاک مارکیٹ اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
5. کرنٹ اکاؤنٹ کی حدود: نان فائلرز کی کرنٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اہلیت پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔
6. زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس: نان فائلرز کو مختلف لین دین پر ٹیکس کی زیادہ شرح کا سامنا کرنا پڑے گا۔
7. جائیداد کی خریداری کے لیے آمدنی کا ثبوت: زیادہ آمدنی والے فائلرز کو جائیداد کے حصول کے لیے اپنی آمدنی کے ذرائع کا جواز پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔
8. دیگر خریداریوں کے لیے وضاحتیں: کم آمدنی والے فائلرز کو اہم خریداریوں کے لیے وضاحت فراہم کرنی چاہیے۔
9. بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ: نان فائلرز کے بارے میں معلومات بینکوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ چیک نکالنے کو محدود کیا جا سکے۔
10. مارکیٹ ویلیو سے کم جائیداد کی خریداری: حکومت ٹیکس گوشواروں میں مارکیٹ ویلیو سے کم درج جائیداد خریدے گی۔
11. چیک استعمال کی پابندیاں: کچھ لین دین کے لیے چیک کے استعمال پر پابندیاں ہوں گی۔
12. لین دین پر پابندی: نان فائلرز کے لیے 15 قسم کے لین دین پر بتدریج پابندی نافذ کی جائے گی۔
13. کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں: نان فائلرز کسی بھی ٹیکس کٹوتیوں یا چھوٹ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
14. کاروباری مواقع کی حدیں: نان فائلرز کو کاروباری سرگرمیاں کرنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
15. جانچ میں اضافہ: نان فائلرز پر بہتر آڈٹ اور جانچ کا اطلاق کیا جائے گا۔

30/09/2024

*نان فائلرز کی کیٹیگری ختم، جائیداد، اور بین الاقوامی سفر، اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی ہوگی*

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔

ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔

حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال نے انکشاف کیا کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، یہ اقدامات ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیر اعظم کی منظوری مل چکی ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اس اقدام کو ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، اور ایف بی آر پہلے ہی اس کے قواعد پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو اس عمل میں شامل کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے اورتوجہ ٹیکس کمپلائنس کرنے والے اور نہ کرنے والے افراد پر مرکوز ہونی چاہیے۔"ہم جدید مشین لرننگ اور الگورتھمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں کیا جا سکا، نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے، ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر آٹومیشن اور افرادی قوت کو بڑھا رہا ہے۔

10/04/2024

عید مبارک❤️

Address

In Land Revenue Office Pasrur Road Near Punjab College Daska
Daska

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daska Tax Bar Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Daska Tax Bar Association:

Share