SMIPـ UNI PALCـ Packages Group Workers Union

SMIPـ UNI PALCـ Packages Group Workers Union Welfare Organization

26/09/2026

گزشتہ سے پیوستہ میڈیا رپورٹ"""
مزدوروں کے دیرینہ حقوق کی ادائیگی، اہم پیش رفت
ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

👈ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب میں مزدوروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل اور قائدِ محترم شیخ محسن الیاس صاحب کی مسلسل جدوجہد...
24/09/2026

👈ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب میں مزدوروں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل اور قائدِ محترم شیخ محسن الیاس صاحب کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں انتہائی اہم پیش رفت 👉
👈خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ صاحب صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل اور ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ صاحب سیکرٹری/CEO ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کی مزدوروں کو درپیش مسائل ایک ماہ میں حل کرنے کی یقین دہانی کروانے پر مذاکرات اور احتجاج مؤخر 👉
ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کے آن لائن پورٹل سمیت مزدوروں کو درپیش مختلف مسائل کے باعث مزدور تنظیموں اور محنت کشوں کی جانب سے احتجاج کی کال دینے کے بعد، اس صورتحال میں قائدِ محترم شیخ محسن الیاس صاحب ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد (وفاق) پنجاب کی جانب سے انتہائی اہم، مثبت اور کلیدی کردار ادا کیا گیا۔ سیکرٹری لیبر دانش افضال صاحب، ڈائریکٹر جنرل لیبر محترمہ کلثوم ہائی صاحبہ، حکومتِ پنجاب کے ساتھ میٹنگ کی۔ مذاکرات اور ٹیبل ٹاک کو انتہائی مثبت سوچ سے آگے بڑھاتے ہوئے، چوہدری سعد محمد صاحب ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کے ساتھ مل کر مزدوروں کے مسائل کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل میں حکومت کے سامنے پیش کیا۔ ابتدائی مذاکرات کے بعد حکومت کی جانب سے مزدوروں کے مطالبات پر مثبت پیش رفت کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔
اجلاس میں ظہور اعوان صاحب، چوہدری نسیم صاحب، چوہدری سعد محمد صاحب، پیر محمد کاکڑ صاحب (بلوچستان)، مختار حسین اعوان صاحب (سندھ)، بلال احمد سیال صاحب، ناصر محمود صاحب، قیصر نواز رضا صاحب، میاں عصمت اللہ صاحب، ملک عدیل صاحب، جمشید سیال صاحب، بابا لطیف انصاری صاحب، محمد رمضان صاحب، راجہ خلیل صاحب، محمد اشفاق صاحب، محمد فیضان صاحب، ملک مختار اعوان صاحب، چوہدری یعقوب صاحب، عامر عالم صاحب، عبدالستار چیمہ صاحب سمیت صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، یونی پاکستان لائزن کونسل اور دیگر مزدور تنظیموں کے مزدور رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ صاحب، ڈائریکٹر جنرل لیبر محترمہ کلثوم حئی صاحبہ اور سیکرٹری/CEO ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مزدور قیادت کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو ایک ماہ کے اندر حل کر دیا جائے گا۔
قائدِ محترم شیخ محسن الیاس صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے ویژن کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیبل ٹاک کے ذریعے مسائل کے حل کرنے کے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اور متعلقہ افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگز اور اس مثبت جدوجہد کے متعلق مزدور ساتھیوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ ہم صوبائی وزیر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ صاحب، سیکرٹری لیبر دانش افضال صاحب اور ان کے ساتھ ان کی پوری ٹیم سے پُرامید ہیں کہ وہ مقرر کردہ وقت میں مزدوروں کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔
جس کے بعد تمام شریک مزدور تنظیموں کی باہمی مشاورت سے احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تمام مزدور تنظیمیں حکومتِ پنجاب سے پُرامید ہیں کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آن لائن پورٹل سمیت پیش کردہ تمام مطالبات پر عمل کرتے ہوئے مسائل کو مقررہ مدت میں عملی طور پر حل کیا جائے گا۔
صنعتی مزدور اتحاد پاکستان زندہ باد
مزدور اتحاد زندہ باد

15/09/2026

"""گزشتہ سے پیوستہ میڈیا رپورٹ"""
مزدوروں کے دیرینہ حقوق کی ادائیگی، اہم پیش رفت
ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

13/09/2026

مزدوروں کے دیرینہ حقوق کی ادائیگی، اہم پیش رفت
ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب
ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام میرج گرانٹس، ڈیتھ گرانٹس اور دیگر فلاحی گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب APWA Auditorium لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد پیکیجز گروپ ورکرز یونین، صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونین پاکستان لائزن کونسل کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی قائدِ مزدور جناب شیخ محسن الیاس صاحب، ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ وفاق و پنجاب، اور جناب چوہدری سعد محمد صاحب، ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب نے کی، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ لیبر پنجاب خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ تھے۔تقریب میں جناب فصیح الدین، جناب بلال احمد سیال، محترمہ ائمہ محمود، جناب ناصر محمود، جناب ساجد علی عباسی، جناب میاں محبوب حسین، جناب نوید صاحب، جناب سلمان بٹ صاحب سمیت دیگر مزدور رہنماؤں، مزدور نمائندگان اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔مزدوروں کے طویل عرصے سے زیرِ التوا فلاحی کیسز کی منظوری اور ان کی عملی ادائیگی کے لیے جناب شیخ محسن الیاس صاحب، جناب چوہدری سعد محمد صاحب اور دیگر ممبران گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ وفاق و پنجاب کی مسلسل جدوجہد اور مؤثر پیروی کے نتیجے میں 3,958 زیرِ التوا میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی وظائف اور دیگر فلاحی کیسز منظور کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 54 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے نظام میں شفافیت اور مؤثریت کے لیے MIS، موبائل ایپلیکیشن، آن لائن پراسیسنگ اور FIFO نظام متعارف کرایا گیا، جبکہ ایک لاکھ صنعتی مزدوروں کے بچوں کے لیے معیاری پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کی منظوری بھی اہم پیش رفت ہے۔تعلیمی سہولیات میں کتابوں و اسٹیشنری الاؤنس 7 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار روپے، جبکہ یونیفارم الاؤنس 4,500 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے فی تعلیمی سال کر دیا گیا۔ اسی طرح سندر فلیٹس کے 720 ملکیتی کیسز کو عملی شکل دی گئی، جبکہ 646 مستحق خاندانوں کے لیے میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور تعلیمی اسکالرشپ سمیت مختلف فلاحی ادائیگیوں کا آغاز کیا گیا۔اسی تسلسل میں یکم ستمبر سے 9 ستمبر 2026 تک PWWF کی جانب سے ٹیلنٹ اسکالرشپ، میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کے 520 کیسز کی مجموعی رقم 181,502,969 روپے، یعنی اٹھارہ کروڑ پندرہ لاکھ دو ہزار نو سو انہتر روپے، مستحق ورکرز/بینیفشریز کے بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کر دی گئی ہے۔تقریب میں جناب ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ صاحب، سیکرٹری و چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل صاحب، کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب، محترمہ سیدہ کلثوم حئی صاحبہ، ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب، جناب مبین صاحب، ڈائریکٹر ایڈمن ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب، جناب ندیم اختر صاحب، ڈائریکٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز لاہور ساؤتھ، جناب عمران حیدر ٹیپو صاحب، ڈائریکٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز لاہور نارتھ، اور دیگر متعلقہ افسران و معزز اراکین نے شرکت کی۔تقریب میں محکمہ محنت، سوشل سکیورٹی، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور مزدور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جناب شیخ محسن الیاس صاحب نے مہمانِ خصوصی، سرکاری افسران، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاحی نظام کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔تقریب میں پیکیجز گروپ ورکرز یونین، صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل کے رہنماؤں جناب میاں عصمت اللہ صاحب، ملت ٹریکٹر ورکرز یونین؛ جناب محمد رمضان صاحب، کوہِ نور ٹیکسٹائل؛ جناب محمد اسلم صاحب، پی سی ہوٹل ورکرز یونین؛ جناب جمشید سیال صاحب، نیسلے ایمپلائز ورکرز یونین؛ جناب محمد اشفاق صاحب، پاکستان باٹا ایمپلائز یونین؛ جناب محمد فیضان صاحب، سازگار انجینئرنگ؛ جناب محمد عمران صاحب، ہائی نون لیبارٹریز ورکرز یونین؛ جناب غلام حیدر جوئیہ صاحب، ورکرز یونین ایچ اینڈ آر لیبارٹریز؛ جناب محمد عارف صاحب، یونائیٹڈ فوم ورکرز یونین؛ جناب محمد ناظم صاحب؛ جناب محمد ریحان یاسین صاحب، ہمدرد لیبارٹریز ورکرز یونین؛ جناب راجہ ظہیر صاحب، آئی سی آئی لمیٹڈ؛ جناب رانا عمر نوشاد صاحب؛ جناب سید زاہد علی کاظمی صاحب؛ جناب محمد ریاض صاحب، سپر نیشنل ورکرز یونین (یونی لیور)؛ جناب مزمل ورک صاحب؛ جناب حسن جنجوعہ صاحب؛ جناب نعمان قمر صاحب، لیبر رہنما، صنعتی اتحاد، لیبر کالونی ڈیفنس روڈ؛ جناب عبدالحفیظ صاحب، پیپسی کولا انٹرنیشنل؛ اور پیکیجز گروپ ورکرز یونین سے جناب نذر حسین باجوہ صاحب، جناب ندیم قیصر صاحب، جناب عامر عالم صاحب، جناب عبدالستار چیمہ صاحب، جناب ارشد بیگ صاحب و دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں اس موقع پر مستحق مزدور خاندانوں نے گرانٹس کے چیکس ملنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو مزدوروں کے لیے عملی ریلیف قرار دیا۔تقریب میں شریک تمام تنظیموں اور قائدین نے قائدِ محترم جناب شیخ محسن الیاس صاحب اور ممبرانِ گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ وفاق و پنجاب کی مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، دعائیہ کلمات کے ساتھ انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
کئی سال کا انتظار، مسلسل جدوجہد اور اجتماعی کوششیں—بالآخر مزدور کے حق کی عملی ادائیگی۔
کئی سال کا انتظار، مسلسل جدوجہد اور اجتماعی کوششیں—بالآخر مزدور کے حق کی عملی ادائیگی

🇵🇰 **6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان** 🇵🇰6 ستمبر ہمیں اپنی تاریخ کے اُس عظیم باب کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر افواج ...
06/09/2026

🇵🇰 **6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان** 🇵🇰

6 ستمبر ہمیں اپنی تاریخ کے اُس عظیم باب کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر افواج اور پوری قوم نے اتحاد، عزم اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔

ہم اپنے **شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت** پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

**پاک فوج کو سلام، پاکستان زندہ باد!** 🇵🇰

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Packages Limited Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMIPـ UNI PALCـ Packages Group Workers Union posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share