06/09/2025
*پاکستان میں مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ جاری*
گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ *3 لاکھ 70 ہزار ڈالر، پاکستانی تقریباً ساڑھے 10 کروڑ* روپے میں نیلام ہوا، جو دنیا بھر میں کسی بھی شکار کے پرمٹ کے لیے اب تک کی سب سے بڑی بولی ہے۔
زرائع کے مطابق یہ پرمٹ بدھ کو گلگت بلتستان وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ٹرافی ہنٹنگ نیلامی میں دیا گیا۔
نیلامی کے دوران 118 جانوروں کے شکار کے اجازت نامے پیش کیے گئے، جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس جو کہ جنگلی بکری کی ایک بڑی نسل ہے، جو ہمالیہ کے پہاڑوں میں پائی جاتی ہے اور 14 بلیو شیپ یعنی نیلی بھیڑوں کی نسل شامل ہیں۔
مارخور کے دیگر پرمٹ بھی بھاری قیمتوں میں فروخت ہوئے، جن میں 2 لاکھ 86 ہزار ڈالر (تقریبا 8 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے)، 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر (7 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے) اور 2 لاکھ 40 ہزار ڈالرب(6 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی بولیاں شامل رہیں۔
بلیو شیپ کا سب سے مہنگا پرمٹ 40 ہزار ڈالر (تقریبا ایک کروڑ 13 لاکھ 53 ہزار ) اور آئی بیکس کا 13 ہزار ڈالر (تقریبا 37 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا۔
_محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ اور دنیا بھر میں مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ ہے۔_