Advocate Azeem Bajwa

Call Directions Contact the practice

Advocate Azeem Bajwa Advocate Azeem Bajwa is a leading tax lawyer in Lahore, Pakistan, specializing in FBR, PRA, income tax, sales tax, and tax litigation.

He regularly represents clients in court.
Let us be your advocates—today and into the future.

25/10/2026
20/10/2026

اپنی بیٹیوں کو اس قابل ضرور بنائیں کہ کم از کم 2 وقت کی روٹی اور ایک الگ چھت کے لیے کسی کے جاہل اور ذہنی مریض ہونے کے ساتھ اتنی پوری زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

19/10/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس فیصلے میں قرار دیا کہ اگر کسی ملزم کے مقدمے کے حالات ایسے ہوں کہ اسے گرفتاری کے بعد ضمانت ملنے کا قوی امکان ہو، تو اسے محض چند دن جیل میں رکھنے کے لیے قبل از گرفتاری ضمانت سے محروم کرنا ایک غیر ضروری قانونی کارروائی بن سکتی ہے۔ اس مقدمے میں محمد اختر پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مدعی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جہاں عدالت نے متعلقہ قانونی اصولوں اور سابقہ عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے قبل از گرفتاری ضمانت دے دی۔ اس فیصلے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جہاں قانون اور مقدمے کے حقائق ضمانت کی اجازت دیتے ہوں، وہاں ملزم کو پہلے گرفتار کرکے جیل بھیجنا محض ایک رسمی کارروائی نہیں بننا چاہیے؛

19/10/2026

اس تحریر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر کسی ملزم کو بعد میں ضمانت دے کر رہا کیا جا سکتا ہے تو اسے بلاوجہ پہلے گرفتار کرکے جیل میں رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ قانون کا مقصد صرف ملزم کو سزا دینا نہیں بلکہ اس کے بنیادی حقوق، آزادی اور عزت کا تحفظ کرنا بھی ہے۔ گرفتاری اسی وقت ہونی چاہیے جب اس کی قانونی ضرورت ہو، نہ کہ محض دباؤ ڈالنے یا تفتیش کے نام پر کسی شخص کو ذہنی اور جسمانی اذیت دینے کے لیے۔ یعنی آزادی بنیادی اصول ہے اور گرفتاری ایک قانونی ضرورت کے تحت ہونی چاہیے، نہ کہ محض ایک معمول کے طور پر۔

16/10/2026

🏏 پاکستان کے معروف بلے باز بابر اعظم کا عدالتی معاملہ! ایک خاتون نے بابر اعظم پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا اور جسٹس آف پیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، جس پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ بابر اعظم نے اس حکم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، جس کے بعد عدالت نے پہلے حکم کو معطل کر دیا۔

🔥 کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب خاتون نے دوبارہ درخواست دائر کر دی! لاہور ہائی کورٹ نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ بار بار فوجداری کارروائی شروع کرانے کی کوشش سے الزامات کی نیک نیتی پر سنجیدہ شکوک پیدا ہوتے ہیں۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ فوجداری قانون کو کسی شخص کو کسی نہ کسی طرح مقدمے میں الجھانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

⚖️ 12 مارچ 2026 کو لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعظم کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے جسٹس آف پیس کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قانون کا مقصد کسی کو پھنسانا نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی ہے۔ حوالہ: 2026 P Cr. L J 936، لاہور ہائی کورٹ، فیصلہ مورخہ 12 مارچ 2026۔

14/10/2026

ایک مقدمے میں جج صاحب نے فرمایا: ’’میں نے تو وہی فیصلہ کرنا ہے جو پولیس کی رپورٹ آئے گی!‘‘

یہ سن کر سوال پیدا ہوا کہ اگر فیصلہ پولیس کی رپورٹ پر ہی ہونا ہے تو وکیلوں کے دلائل اور قانون کی دفعات کا کیا فائدہ؟

پولیس کی رپورٹ کوئی حتمی فیصلہ نہیں، بلکہ ایک ایسا مؤقف ہے جسے قانون کی کسوٹی پر پرکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔

اگر پولیس نے ہی فیصلہ کرنا ہے تو پھر عدالتیں کیوں، جج کیوں اور انصاف کی امید کیوں؟

یاد رکھیے! عدالت کا کام پولیس کی رپورٹ پر مہر لگانا نہیں، بلکہ قانون کے مطابق انصاف کرنا ہے! ⚖️

18/02/2026

🧾 2025 PTD 231 – سپریم کورٹ کا فیصلہ احمد سکندر بنام کمشنر ان لینڈ ریونیو، لاہوریہ کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں آیا جہاں مسئلہ یہ تھا کہ FBR نے احمد سکندر پر الزام لگایا کہ اس نے برطانیہ (UK) میں موجود اپنے بینک اکاؤنٹس Wealth Statement میں ظاہر نہیں کیے، اس لیے اس پر Income Tax Ordinance کے سیکشن 111(1)(b) اور 122(9) کے تحت ٹیکس لگایا گیا۔ احمد سکندر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس دراصل لندن سے لیے گئے قرض (Loan) سے بنے تھے اور ان کے تمام ثبوت (بینک اسٹیٹمنٹ، لون پیپرز وغیرہ) پہلے ہی FBR کے e-Portal پر اپ لوڈ تھے، مگر Covid-19 کی وجہ سے وہ ہارڈ کاپیاں وقت پر فراہم نہ کر سکا۔ابتدا میں ٹیکس افسر اور کمشنر نے اس کی بات نہیں مانی، لیکن ATIR نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر ATIR کا فیصلہ ختم کر دیا کہ یہ کاغذات نئے ثبوت (fresh evidence) ہیں جو پہلے پیش نہیں ہوئے تھے، اس لیے ان پر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ نے بھی پہلے مرحلے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، لیکن احمد سکندر نے Review Petition دائر کی۔ریویو میں سپریم کورٹ کے دو ججوں نے کہا کہ اگر یہ تمام دستاویزات پہلے ہی FBR کے e-Portal پر موجود تھیں تو انہیں “نیا ثبوت” کہنا غلط ہے اور ٹیکس پیئر کو پورا موقعِ سماعت دینا ضروری تھا۔ اس لیے عدالت نے اپنا پرانا فیصلہ واپس لے کر کیس دوبارہ سننے کا حکم دے دیا۔اہم

Address

7-A Turner Road Near Federal Law Book House, Al-qadoose Center 3rd Floor, Lahore High Court
Lahore
54000

Telephone

+923075152617

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate Azeem Bajwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Advocate Azeem Bajwa:

Shortcuts

Share

Nearby law practices