Crime Control Department - CCD Punjab

Crime Control Department - CCD Punjab It is an official page of Crime Control Department (CCD) Punjab. Official page of Crime Control Department Punjab, Currently headed by Addl.

Inspector General of Police Sohail Zaffar Chatha.

یومِ آزادی کا پیغام !یومِ آزادی پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) پنجاب اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ ہم مادرِ وطن کو ہر قسم ...
14/08/2026

یومِ آزادی کا پیغام !
یومِ آزادی پر
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) پنجاب اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ ہم مادرِ وطن کو ہر قسم کے جرائم سے پاک، پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ CCD پنجاب جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام کے تعاون سے صوبہ بھر میں قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

آئیے! اس یومِ آزادی پر ہم سب مل کر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

اپنے خوں سے تجھے گل رنگ فسانے دیں گے
اے وطن آنچ کبھی تجھ پہ نہ آنے دیں گے
اپنی باہوں سے بنائیں گے ترے گرد حسار
کوئی طوفان تیری سمت نہ آنے دیں گے۔
پاکستان زندہ باد

ڈیرہ غازی خان میں  سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلے میں  بدنام زمانہ بھتہ خور اور ڈاکو اکبر کھوسہ ہلاک ہو گیااور مقابلے کے ...
05/08/2026

ڈیرہ غازی خان میں سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ بھتہ خور اور ڈاکو اکبر کھوسہ ہلاک ہو گیااور مقابلے کے دوران سی سی ڈی کا ایک اہلکار بھی شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان نے گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر ملتان روڈ پر خوف کی علامت ڈاکو اکبر کھوسہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔اکبر کھوسہ اور اسکے گینگ کے دیگر ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکی زد میں آکر سے سی سی ڈی ڈیرہ غازی خان کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو اکبر کھوسہ کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔گینگ کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔سی سی ڈی کے زخمی اہلکار شہزاد احمد قریشی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

سی سی ڈی کانسٹیبل ساغر نشان شہید !شیخوپورہ میں  ریکی کے دوران خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے سی سی ڈی کانسٹیبل ساغر نشان شہی...
22/07/2026

سی سی ڈی کانسٹیبل ساغر نشان شہید !
شیخوپورہ میں ریکی کے دوران خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے سی سی ڈی کانسٹیبل ساغر نشان شہید ہو گیا. ملزمان نے سی سی ڈی شیخوپورہ کے اہلکار ساغر نشان کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔سی سی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔



سی سی ڈی ساہیوال ریجن /ایک سال کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاریگزشتہ ایک سال کے دوران ساہیوال ریجن میں سنگین جرائم کی شرح م...
02/07/2026

سی سی ڈی ساہیوال ریجن /ایک سال کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری

گزشتہ ایک سال کے دوران ساہیوال ریجن میں سنگین جرائم کی شرح میں 55 فیصد تک واضح کمی ہوئی،سی سی ڈی کے قیام کے بعد ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع میں قتل، ڈکیتی، موٹر سائیکل و گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 33 فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 48 فیصد کمی سامنے آئی،گزشتہ سال کی نسبت ساہیوال ریجن میں نقب زنی کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔راہزنی کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔کار سنیچنگ کے مقدمات میں 57فیصد اور موٹر سائیکل چھننے کے واقعات میں 36 فیصد کمی ہوئی،وہیکلز سنیچنگ کی وارداتوں میں 57فیصد اور دیگروہیکلز چوری میں 48 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح کار چوری کے مقدمات میں 48 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کی شرح میں بھی 48 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سی سی ڈی کے آفیسر اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پنجاب کو جرم سے پاک صوبہ بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ،عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔


#𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐙𝐢𝐧𝐝𝐚𝐛𝐚𝐝

سی سی ڈی افسران کا پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں تربیتی سیشن۔ ایڈیشنل آئی جی،سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بحثیت مہمان خصوصی ...
01/07/2026

سی سی ڈی افسران کا پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں تربیتی سیشن۔ ایڈیشنل آئی جی،سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بحثیت مہمان خصوصی تربیتی سیشن سے خطاب.



01/07/2026

سی سی ڈی افسران کا پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں تربیتی سیشن۔ ایڈیشنل آئی جی،سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بحثیت مہمان خصوصی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے افسروں اور جوانوں کی محنت سے عوام میں پہلی دفعہ احساس تحفظ پیدا ہوا ہے اور ایک حالیہ سروے کے مطابق 84 فیصد لوگوں نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
عوام کی محبت نے سی سی سی ڈی افسران پر بھاری زمہ داری عائد کر دی ہے اور اب ہم میں سے ہر افسر اور جوان سی سی ڈی کی عزت کا محافظ ہے اب ہمیں اپنے عمل سے عوام کی اس محبت کا جواب دینا ہے۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی افسران ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔کسی افسر یا جوان کو سی سی ڈی کے جانب سے تفویض اختیارات سے تجاوز کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کی درست اور واضح نشاندہی کے بغیر ملزم پر گولی چلانا درست نہیں۔
سات گھنٹے طویل اجلاس میں افسران اور اہلکاران کو پیشہ وارانہ مہارت بارے ٹریننگ دی گئی۔ تقریب کا آغاز چکوال واقعہ میں شہید ہانیہ اور دیگر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔
ڈی آئی جی وقاص الحسن سمیت دیگر سی سی ڈی افسران تربیتی سیشن میں شریک۔



سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن / ایک سالہ شاندار کارکردگیسی سی ڈی شیخوپورہ ریجن کی مؤثر حکمت عملی اور بھرپور کارروائیوں کے نتیجے...
29/06/2026

سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن / ایک سالہ شاندار کارکردگی

سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن کی مؤثر حکمت عملی اور بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 61 فیصد غیر معمولی کمی ہوئی۔قتل میں 39 فیصد کمی جبکہ ایک سے زائد افراد کے قتل کے واقعات میں 74 فیصد کمی ہوئی ہےشیخوپورہ ریجن میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 44 فیصد کمی ہوئی،دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں54 فیصد کمی اور رابری میں 61 فیصد کمی ہوئی،کار اسنیچنگ میں 80 فیصد کمی جبکہ موٹر سائیکل اسنیچنگ میں 83 فیصد کمی ہوئی ہے۔کار چوری میں 66 فیصد کمی اورموٹر سائیکل چوری میں 48 فیصد کمی ہوئی،دیگر گاڑیوں کی چوری میں 54 فیصد کمی جبکہ نقب زنی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جرائم میں واضح کمی سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن کی مؤثر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اپنی موثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے ۔



خبردار کچھ عناصر سوشل میڈیا پر سرگودھا کے منتہیٰ کیس کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ ملزم ارسلان کا ڈی این اے م...
27/06/2026

خبردار
کچھ عناصر سوشل میڈیا پر سرگودھا کے منتہیٰ کیس کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ ملزم ارسلان کا ڈی این اے معصوم بچی کے ساتھ میچ نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ملزم ارسلان اور ننھی منتہیٰ کے ڈی این اے پنجاب فرانزک لیب بھجے گئے ہیں اور ابھی تک اسکی رپورٹ نہیں آئی ہے۔اگلے چند روز میں یہ رپورٹ موصول ہوگی۔ عوام الناس اس حوالے سے جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں_



سی سی ڈی بہاولپور ریجن/ ایک سال کی کارکردگی  سی سی ڈی کی موثر حکمت عملی سے بہاولپور ریجن میں گزشتہ ایک سال کے دوران سنگی...
27/06/2026

سی سی ڈی بہاولپور ریجن/ ایک سال کی کارکردگی

سی سی ڈی کی موثر حکمت عملی سے بہاولپور ریجن میں گزشتہ ایک سال کے دوران سنگین جرائم میں 60 فیصد تک واضح کمی ہوئی ہے گزشتہ ایک سال کے دوران بہاولپور ریجن میں دوران واردات قتل کے مقدمات میں100 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی ہےبہاولپور ریجن میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں58 فیصد تک کمی آئی ہے۔بہاولپور ریجن میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد اغواء برائےتاوان کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 100 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی ہےڈکیتی کے دوران زخمی کرنے کی وارداتوں میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہےموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی سی سی ڈی کے قیام کے بعد ایک سال میں کار چوری کی وارداتوں میں50 فیصد کمی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ایک سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں سی سی ڈی بہاولپور کا ایک آفیسر شہید اور 04 جوان زخمی ہوئےگزشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہےسی سی ڈی کے افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پنجاب کو جرم سے پاک صوبہ بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔



سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن/ایک سال کی شاندار کارکردگی! رپورٹ جاری سی سی ڈی کی موثر حکمت عملی سے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارو...
23/06/2026

سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن/ایک سال کی شاندار کارکردگی!

رپورٹ جاری سی سی ڈی کی موثر حکمت عملی سے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاوالدین میں سنگین جرائم میں 67 فیصد تک غیر معمولی کمی گذشتہ سال کی نسبت اس سال ڈکیتی کی وارداتوں میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی۔گوجرانوالہ ریجن میں سال 2025 میں ڈکیتی کی 61 جبکہ 2026 میں صرف 5 وارداتیں ہوئیں راہزنی کی وارداتوں میں گوجرنوالہ ریجن میں 79 فیصد کمی واقع ہوئی ہےگوجرانوالہ ریجن میں رواں سال کار چھیننے کی کوئی واردات نہیں ہوئی رپورٹ کے مطابق گوجرنوالہ ریجن میں موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 77 فیصد کمی ہوئی سال 2025 میں کار چوری کی 72 اور رواں سال صرف 17 وارداتیں ہوئیں گوجرانوالہ ریجن میں کار چوری کی وارداتوں میں 76 فیصد اور موٹر سائیکل چوری میں 56 فیصد کمی ہوئی ہےگزشتہ سال دوران واردات قتل کی7 وارداتیں جبکہ رواں سال صرف ایک واقعہ رپورٹ ہوا رواں برس گوجرانوالہ ریجن میں دوران واردات قتل کے واقعات میں 86 فیصد کمی ہوئی نقب زنی کی وارداتوں میں ریجن بھر میں 63 فیصد ریکارڈ کمی جرائم کی شرح میں واضح کمی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔



Address

Lahore
54770

Telephone

+924299203832

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime Control Department - CCD Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Crime Control Department - CCD Punjab:

Shortcuts

Share

Category