Fatima kiran

Fatima kiran 🤲ALHAMDULILLAH for everything ♥️
Please Follow for more
Writer✍️ poetry 😀 News 📰 Islamic update 🌠

کیا خبر کہاں زندگی کی شام ہو جاے۔دین حق کی تبلیغ کے لئے بلوچستان سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے ایک ساتھی ہراں بیرنگلی کی م...
19/07/2025

کیا خبر کہاں زندگی کی شام ہو جاے۔
دین حق کی تبلیغ کے لئے بلوچستان سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے ایک ساتھی ہراں بیرنگلی کی مسجد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ دن دو بجے ہراں گہہ میں ادا کی جائے گی
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

ایبٹ آباد کے ایک پوش علاقے کا بااثر شخص شاہد لطیف، جو 19ویں گریڈ کا سرکاری افسر بھی ہے اپنے بیٹے حارث لطیف کو بچانے کی س...
19/07/2025

ایبٹ آباد کے ایک پوش علاقے کا بااثر شخص شاہد لطیف، جو 19ویں گریڈ کا سرکاری افسر بھی ہے اپنے بیٹے حارث لطیف کو بچانے کی سرتوڑ کوشش میں ہے اور ہمارا سسٹم بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے، واقعہ کیا ہے ؟ واقعہ بہت دلخراش ہے ۔۔۔

کافی دنوں سے لکھنا چاہ رہا تھا لیکن سچ پوچھیے تو اس المیے پر لکھنے کی ہمت جیسے ختم ہوچکی تھی ، میرے شہر ایبٹ آباد کی پُرسکون وادیوں میں کچھ دن پہلے ایک ایسی چیخ گونجی، جو نہ سنی گئی، نہ سمجھی گئی بس خاموشی سے دفن ہو گئی۔ سرگودھا کی رضوانہ کی طرح ایک تیرہ سالہ ملازمہ بچی اقرا، جو کھیلنے، پڑھنے، اور خواب بُننے کی عمر میں تھی، اسے والدہ نے برتن دھونے، فرش رگڑنے، اور زخم سہنے کے لیے ایک گھر میں رکھ چھوڑا۔۔۔ پھر جو ہوا وہ دل دہلانے کے لیے کافی تھا ۔۔

شاہد لطیف کا گھر جو ظاہراً ایک "مہذب" خاندان تھا اقرا کے لیے قید خانہ ثابت ہوا۔ چار سال کی محنت، بھوک، مار، اور بے بسی کا نتیجہ آخرکار موت کی صورت نکلا۔ موت... جو ایک ہارٹ اٹیک کے نام پر چھپانے کی کوشش کی گئی، مگر لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ ناصرف اقرا کو زہر دیا گیا، بھوکا رکھا گیا، مارا گیا، اور جنسی زیادتی کا بھی بارہا نشانہ بنایا گیا ۔۔
26 سالہ مجرم، حارث لطیف، بااثر باپ کا بیٹا ہے۔ پولیس پہلے دن سے اسے بچانے میں مصروف ہے۔ قاتل نے ایک بار اعتراف کیا، پھر انکار ۔۔۔ یہ قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی پرانی کہانی ہے لیکن ایبٹ آباد کے لوگ اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں، بینر اٹھائے، سوال لیے کھڑے ہیں
یہ سوال صرف اقرا کا نہیں۔ یہ سوال رضوانہ، سکینہ، اور سینکڑوں ان بچیوں کا ہے جو گھروں میں "ملازمائیں" نہیں بلکہ غلام بن کر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کا کوئی اسکول نہیں، چھٹی نہیں، عید نہیں ۔۔۔۔ بس کام، مار، خاموشی اور ریپ کے بعد قتل !
حارث لطیف اس وقت پولیس کی کسٹڈی میں ہے اور آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے اقرا نور مقدم تو نہیں کہ جس کو چند مہینوں میں انصاف مل جائے گا لیکن کسی کی بیٹی تو ہے ایک انسان تو ہے ہم اس کے لیے اواز اٹھا سکتے ہیں اس وقت حارث لطیف ہی نہیں اس کے تمام گھر والے مجرم ہیں اس کی ماں بہن باپ جو اس گھر میں رہتا تھا ، اس بچی کو انجام تک پہنچایا۔
ہمارے سسٹم کی گونگی دیواروں پر اقرا کی چیخیں نقش ہو چکی ہیں۔ اس کے غریب ماں باپ نہ مقدمہ لڑ سکتے ہیں نا اواز اٹھا سکتے ہیں اگر ہم نہ بولے تو

‏وائلڈ لائف فوٹو گرافر شا لُو نے ایک پرفیکٹ و شاہکار تصویر اس وقت بنا ڈالی جب ایک چھوٹا معصوم سا جانور کیمرے کی طرف آنکھ...
19/07/2025

‏وائلڈ لائف فوٹو گرافر شا لُو نے ایک پرفیکٹ و شاہکار تصویر اس وقت بنا ڈالی جب ایک چھوٹا معصوم سا جانور کیمرے کی طرف آنکھیں جمائے ہوئے تھا جبکہ وہ ایک سفید شکاری باز کے خونی پنجوں میں دبوچا جا چکا تھا

ٹائٹینک کی لائٹیں جب بجھنے لگیں اور خوف منجمد بحر اوقیانوس کی طرح چاروں طرف پھیل گیا، تو ایک عورت نے ڈر کے آگے ہار نہیں ...
18/07/2025

ٹائٹینک کی لائٹیں جب بجھنے لگیں اور خوف منجمد بحر اوقیانوس کی طرح چاروں طرف پھیل گیا، تو ایک عورت نے ڈر کے آگے ہار نہیں مانی۔ اس کا نام مارگریٹ "مولی" براؤن تھا اور وہ محض ایک مسافر نہیں تھی۔ وہ قدرت کا ایک طاقتور مظہر تھی۔

غربت میں جنم لینے والی مولی نے محنت اور دریا دلی سے خود کو سنوارا۔ اگرچہ وہ اور اس کے شوہر نے دولت مند زندگی گزاری، لیکن وہ اپنی اصل کو کبھی نہ بھولی۔ اس نے بھوکے کان کنوں کو کھانا کھلایا، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے فنڈز جمع کیے، اور ان مقاصد کے لیے لڑی جنہیں دوسروں نے نظر انداز کر دیا۔

اپریل 1912 میں، وہ اپنے بیمار بھانجے سے ملنے ٹائٹینک پر سوار ہوئی بے خبر کہ وہ صدی کے سب سے بدنام زمانہ سمندری حادثے کا سامنا کرنے والی ہے۔

جب برفانی تودے نے ٹکرائی تو وہ گھبرائی نہیں۔ لائف بوٹ نمبر 6 میں چڑھتے ہوئے، اس نے چپو تھام لیے۔ جب خوف پھیلا اور ملاح ہمت ہارنے لگا، مولی نے کشتی کی باگ ڈور سنبھال لی، دوسروں کو اکٹھا کیا اور ڈوبتی ہوئی جہاز کی مہلک کشش سے دور راستہ بنایا۔ اس نے دوسروں کے ساتھ مل کر کشتی کھینی، زندہ بچ جانے والوں کو تسلی دی، اور کارپیتھیا جہاز پر پہنچ کر امدادی سامان کا انتظام کیا، زخمیوں سے تین زبانوں میں بات کی، اور جن خاندانوں کا سب کچھ چھن گیا تھا، ان کے لیے چندہ جمع کیا۔

سرکاری انکوائری میں اسے بولنے کا موقع نہ دیا گیا صرف عورت ہونے کی وجہ سے خاموش کر دی گئی۔ لیکن اس کے اعمال کسی گواہی سے کہیں زیادہ بولتے ہیں۔

آج، ہم اسے صرف "ان سنکنیبل مولی براؤن" کے طور پر نہیں، بلکہ ناقابلِ شکست ہمت کی علامت کے طور پر یاد کرتے ہیں ایک ایسی عورت جو تاریک ترین لمحات میں بھی ڈٹ گئی، اور چاہے کچھ بھی ہو، ڈوبنے سے انکار کر دیا۔

شہزاد بھٹی نے رجب بتکے گھر فائرنگ کروا دی
17/07/2025

شہزاد بھٹی نے رجب بت
کے گھر فائرنگ کروا دی

اپنے پیاروں اور خصوصا والدین کہ قبروں پہ جا کے دیکھ لی درود شریف بھی کثرت سے پڑھا کرو اور سورۃ یاسین پڑھا کرو ۔اور دیکھ ...
17/07/2025

اپنے پیاروں اور خصوصا والدین کہ قبروں پہ جا کے دیکھ لی درود شریف بھی کثرت سے پڑھا کرو اور سورۃ یاسین پڑھا کرو ۔اور دیکھ لو کہ بارش نے کوئی نقصان تو نہیں پہنچایا قبروں کو

جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کیلئےبرطانیہ پہنچ گئے
17/07/2025

جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کیلئےبرطانیہ پہنچ گئے

عبدالسبحان نی۔ واٹس ایپ پر صبح 5:53 پر لکھئے ہوئے شعر...😭💔💔  کیا پتہ تھا کہ سچ ایسا ہوگا اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعل...
17/07/2025

عبدالسبحان نی۔ واٹس ایپ پر صبح 5:53 پر لکھئے ہوئے شعر...😭💔💔 کیا پتہ تھا کہ سچ ایسا ہوگا
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

خیال آتے ہیں مرنے کے
پر دل کہتا ہے نہیں پاگل امی بہت روئے گی...😭😭😭

17/07/2025

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima kiran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category