31/10/2026
🇵🇰 بیرونِ ملک سے پیسے آتے ہیں؟ اب انعام بھی آ سکتا ہے!
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سرپرستی میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے "پاسبان ریمیٹنس ریوارڈ اسکیم" شروع کی ہے، جس میں ہر سال 16 ارب روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں۔
📌 اہم نکات:
✅ ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی، 4 ارب روپے کے 2,521 انعامات
✅ پہلا انعام 10 کروڑ روپے، اس کے علاوہ 2.5 کروڑ، 1 کروڑ اور 10 لاکھ کے انعامات
✅ شرط: لگاتار تین ماہ، ہر ماہ کم از کم 100 ڈالر کے برابر ترسیلات بینک اکاؤنٹ یا والٹ میں
✅ کوئی رجسٹریشن، فارم یا فیس نہیں، ٹوکن خود بخود بنتا ہے
✅ انعام صرف کیش، اسی اکاؤنٹ میں
📅 پہلی قرعہ اندازی: 15 جنوری 2027
⚠️ ہوشیار رہیں: اگر کوئی کال کر کے رجسٹریشن فیس، گاڑی یا انعام کے بدلے کارڈ کی تفصیل مانگے تو وہ فراڈ ہے۔
اپنے گھر والوں کو بتائیں کہ ہنڈی حوالے کے بجائے پیسے بینک کے ذریعے منگوائیں۔ محفوظ بھی، قانونی بھی، اور انعام کا موقع بھی۔
پوری تفصیل ویڈیو میں 👆