Adv Azra Hameedi

Adv Azra Hameedi بحثیت وکیل ہماری کوشش ہو گی کہ ہم قانونی جدوجہد سے آپ کی مدد کر سکیں ۔

11/10/2025

ماؤنٹین سپر لیگ سیزن 2 میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملک فرینڈز سنجلیالا نے اپنے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔
اس نئی ٹیم کی قیادت وقاص منظور کریں گے۔ نئی فرنچائز ہونے کے باوجود ٹیم کا جذبہ اور عزم قابلِ دید ہے، اور وقاص منظور کی قیادت میں یہ ٹیم سب کے لیے ایک نئی طاقت بن کر سامنے آ سکتی ہے۔

26/05/2024

کبھی کبھی بڑے حسین اتفاقات ہوتے ہیں ۔

میرا ایک سابق کولیگ تھا ۔ اس نے ایک کام شروع کیا ۔ میں نے بھروسہ کر کے اسے اپنے ایک رشتہ دار کی کنسلٹنسی کا کام دیا ۔ وہ نہ ہو سکا ۔ میں نے اس سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا وہ ہاتھ نہیں آیا ۔ اس لیئے اسکے بڑے بھائی کو میسج کیا کہ رقم دلوانے میں کردار ادا کرے ۔

میرے کولیگ کا بڑا بھائی برا مان گیا کیونکہ مجھ سے قبل دو اور لوگ بھی اس سے اپنی اپنی رقم مانگ چکے تھے ۔ جس پر وہ تپا بیٹھا تھا ۔ اس نے اگلے ہی روز 22A کی درخواست لگا دی ۔

خیر اس سے قبل کہ کورٹ جاتے پریس کلب میں وکلاء دوست کسی پریس کانفرنس کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ جہاں Akhtar Shaikh صاحب کے ساتھ ظہور تنولی ایڈووکیٹ مل گئے ۔ ان سے ذکر کیا تو کہا صبح آ جانا اور صبح گئے وکالت نامہ ظہور بھائی کا لگایا مگر کورٹ میں میرے ساتھ 13 وکلاء دوست کھڑے تھے ۔ فریق مخالف نے وہیں اپنی درخواست واپس لے لی ۔

اب RTI کے تحت معلومات تک رسائی کیلئے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تو FBR حکام نے دیکھا کہ معلومات دے دیں تو لوگ بیوروکریسی کے اللے تللے بھول جائیں گے ۔ انہوں نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے میرے حق میں فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ سوچ ہی رہا تھا کہ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش ہونگا ۔ اس لیئے پہلی تاریخ کو ضائع جانے دیتا ہوں ۔ اس دوران میلوں دوری کے باوجود قلبی تعلق داری نبھانے والے برادرم مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کیس جانے میں جانوں آپ وکالت نامہ سائن کر کے بھیج دیں ۔

جس کولیگ نے اچھی خاصی رقم لی تھی ۔ اس پر اب بیک وقت دو کیسز چل رہے ہیں ۔ مذید کئی اور معاملات بھی در آتے ہیں مگر کورٹ میں وکلاء دوست یہ محسوس نہیں ہونے دیتے کہ ہم ان کے کلائنٹس ہیں ۔ 489F سمیت ریکوری سوٹ اکیلئے شنکر سنگ میری طرح تندہی کے ساتھ دیکھ رہا ہے ۔

متعدد کیسوں کے باوجود ہمیشہ قدم بہ قدم رہنے والوں میں شنکر سنگ راجپوت ۔ لیاقت علی گبول ۔ منظور میئو ۔ پیر الرحمن ۔ عامر بلوچ ۔ ممتاز جدون سمیت دیگر دوست کھڑے ہوتے ہیں ۔ جو وکیل نہیں بھائی کی طرح ساتھ نبھاتے ہیں ۔ آج تک ایک روپیہ انہیں دیا نہ انہوں نے ایسا محسوس ہونے دیا ۔ مالک کائنات اپنی شان شایان انہیں عزتیں عطا فرمائے ۔ امین

ان سب باتوں کا مقصد بتانا یہ تھا کہ عجیب مگر حسین اتفاق یہ ہے کہ جب کبھی بھی ضرورت محسوس ہوئی ہے اتفاقیہ طور پر کوئی نہ کوئی وکیل دوست سامنے خود بخود آ جاتا ہے ۔ جسے میں اللہ کریم کی مدد سمجھتا ہوں ۔ اور یہ شاید اس لیئے ہوتا ہے کہ ہم ہمیشہ کسی کی خبر ہو یا کوئی مسئلہ ہو ۔ ۔ اسے اپنا سمجھ کر دلجمعی و دلچسپی سے حل کرنے کی سعی مقدور کرتے ہیں ۔ جبھی غیب سے ہمارے لیئے اسباب کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں ۔

ہم بہادر صحافی کو سٹی کورٹ میں ویلکم کہتے ہیں ۔
12/05/2024

ہم بہادر صحافی کو سٹی کورٹ میں ویلکم کہتے ہیں ۔

جی تو کراچی کے وکلاء دوست پھر ان شاء اللہ اس جد و جہد میں اپنا حصہ شامل کرنے کو تیار ہیں ۔ ماشاء اللہ
Iqrar Ul Hassan Amjad Hussain Adv Adv Tariq Ahmed Ch Asif Goraya Adv Mir Afzal Malik Adv Shahab Adv Gilgit Nazir Ahmed Langove Adv Adv Azra Hameedi Adil Khan zai ADV. Adv Mian Abdul Mateen Adv Junaid Hussain Adv. Krishna Raj

04/05/2024

قانون ہر شخص کیلئے برابر ہوتا ہے ۔

آپ کی رائے کیا ہے ؟

Address

Karachi
CITYCOURT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Azra Hameedi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Adv Azra Hameedi:

Share