12/08/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سردار عالمگیر خان کوش کی المناک شہادت کی خبر سن کر دلی صدمہ اور گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔
سردار عالمگیر خان کوش ایک باکردار، بااخلاق، باوقار اور اعلیٰ ظرف انسان تھے۔ ان کی شخصیت محبت، خلوص اور انسان دوستی کی علامت تھی۔ ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے بلکہ پورے علاقے اور بالخصوص کشمور کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکتا۔
میں ان کے تمام لواحقین، اہلِ خانہ اور بالخصوص ان کے محترم والدِ گرامی سردار صاحب سے دلی تعزیت، افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس انتہائی غم اور صدمے کی گھڑی میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگواران کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
اللہ پاک شہید سردار عالمگیر خان کوش کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
صاحبزادہ عبد الستار ہاشمی
دربارِ عالیہ فیضِ ہاشمی، کریم آباد شریف
Muneer Mazari