UK Travel Services Islamabad & UK Real Estate

UK Travel Services Islamabad & UK Real Estate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UK Travel Services Islamabad & UK Real Estate, Passport and visa service, 242 Plaza A Black O-9 Police Foundation Opposite Shafi International Hospital Main Double Road PWD, Islamabad.

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی15 سال سے کم عمر افراد پر پابندی. پی اے اے3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم ...
02/05/2026

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی
15 سال سے کم عمر افراد پر پابندی. پی اے اے
3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی اے اے
27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمین حج سعودی عرب سفر کے اہل نہیں ہوں گے. پی اے اے
15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار۔ پی اے اے
متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی، سعودی حکام۔ پی اے اے
ایئرپورٹس کو کم عمر عازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت۔ پی اے اے
حج عمر پابندی پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری۔

یورپ میں آج سے ایک بڑا تبدیلی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے جسے Entry/Exit System (EES) کہا جاتا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت اب ...
11/04/2026

یورپ میں آج سے ایک بڑا تبدیلی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے جسے Entry/Exit System (EES) کہا جاتا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت اب تمام غیر یورپی شہریوں کو European Union کے ممالک میں داخل ہوتے وقت اپنی بایومیٹرک معلومات یعنی فنگر پرنٹس اور چہرے کی اسکیننگ کروانی ہوگی۔ اس کا مقصد بارڈر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا اور ان افراد کی نشاندہی کرنا ہے جو ویزا ختم ہونے کے بعد بھی یورپ میں غیر قانونی طور پر قیام کرتے ہیں۔
تاہم اس نئے نظام کے آغاز کے ساتھ ہی کئی خدشات بھی سامنے آئے ہیں، کیونکہ متعدد ایئرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی دنوں میں مسافروں کو لمبی قطاروں، تاخیر اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر مصروف شہروں جیسے Paris، Rome اور Madrid میں۔
یہ نظام مستقبل میں یورپ میں داخلے کے طریقہ کار کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے، لیکن اس کے ابتدائی مراحل میں مسافروں کے لیے

07/04/2026

مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے کا اہم فیصلہ
مختلف شعبوں کے افراد کو ملنے والا ڈسکاؤنٹ ختم کرنے کا فیصلہ،ذرائع
سٹوڈنٹ،بینکوں کے ذریعے ،سینئر سٹیزن کا ڈسکاؤنٹ ختم کرنےکا فیصلہ
جرنلسٹ ،ریٹائرڈ ملٹری پرسز ،اے ایس ایف اہلکاروں کا ڈسکاؤنٹ ختم کرنیکا فیصلہ
پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلے سے تمام ایئرپورٹس پر سٹاف کو آگاہ کر دیا،ذرائع
پی آئی اے نے تمام قسم کی چھوٹ واپس لے لی ، ترجمان پی آئی اے کی تصدیق
یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک کیا گیا ،ترجمان پی آئی اے
مہنگے جیٹ فیول سے پی آئی اے کو اخراجات میں شدید دباؤ ہے ،ترجمان
اسی وجہ سے تمام شعبوں کے افراد کو ملنے والے ڈسکاؤنٹ کو ختم کردیا ،ترجمان

ایجنٹوں کو 20 لاکھ روپے دینے سے پہلے یہ پوسٹ 1 منٹ لگا کر پڑھ لیں! 🚨✈️(یہ وہ سچ ہے جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا)میرے پاکس...
18/03/2026

ایجنٹوں کو 20 لاکھ روپے دینے سے پہلے یہ پوسٹ 1 منٹ لگا کر پڑھ لیں! 🚨✈️
(یہ وہ سچ ہے جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا)

میرے پاکستانیو! ہم میں سے ہر دوسرے نوجوان کا خواب ہے کہ وہ باہر جا کر پڑھے، لیکن جیسے ہی ہم کسی ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں، وہ ہمیں 20 سے 25 لاکھ کا خرچہ بتا کر مایوس کر دیتا ہے۔

حقیقت یہ ہے: دنیا میں ایسے ممالک موجود ہیں جو آپ کو بلانے کے لیے تڑپ رہے ہیں، بشرطیکہ آپ کو صحیح طریقہ معلوم ہو۔

ایسے 5 ممالک جہاں آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا:

✅ 1. اٹلی (Italy): یہاں "Need Based" اسکالرشپ ملتی ہے۔ اگر آپ کے گھر کی آمدنی کم ہے، تو اٹلی آپ کو مفت پڑھائے گا بھی اور سالانہ 6 سے 7 ہزار یورو (تقریباً 18 سے 20 لاکھ روپے) جیب خرچ بھی دے گا۔ (کوئی بینک سٹیٹمنٹ نہیں چاہیے!)

✅ 2. جرمنی (Germany): یہاں کی 90% یونیورسٹیز میں کوئی ٹیوشن فیس نہیں ہے۔ آپ کا داخلہ ہو گیا تو سمجھو تعلیم مفت۔ پارٹ ٹائم جاب کر کے آپ مہینے کے 2 سے 3 لاکھ آرام سے کما سکتے ہیں۔

✅ 3. ہنگری (Hungary): 'Stipendium Hungaricum' اسکالرشپ ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو لیتی ہے۔ ٹکٹ، رہائش، انشورنس اور ماہانہ خرچہ—سب کچھ ہنگری حکومت دے گی۔

✅ 4. چین (China): سی ایس سی (CSC) اسکالرشپ دنیا کی سب سے بڑی اسکالرشپ ہے۔ اگر آپ کا CGPA تھوڑا کم بھی ہے، تو بھی یہاں داخلہ ممکن ہے۔

✅ 5. ترکیہ (Turkiye Burslari): وہ لوگ جو یورپ اور ایشیا کے سنگم پر رہنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ یہ "فلی فنڈڈ" پروگرام ہے۔

💡 ایجنٹ آپ سے صرف 'فارم' بھرنے کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔ وہی فارم آپ اپنے موبائل سے مفت بھر سکتے ہیں۔ بس ہمت کریں اور ریسرچ شروع کریں!

آئیں ایک دوسرے کی مدد کریں: 👇 نیچے کمنٹ میں اپنا Subject (فیلڈ) اور CGPA لکھیں۔ میں اور میری ٹیم (انشاءاللہ) ہر ایک کو بتائیں گے کہ آپ کے لیے کون سا ملک اور کون سی ویب سائٹ بہترین ہے جہاں آپ آج ہی اپلائی کر سکتے ہیں۔

(اس پوسٹ کو ابھی Share کریں، ہو سکتا ہے آپ کے ایک شیئر سے کسی غریب لیکن ذہین طالب علم کا مستقبل بن جائے اور یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے! 🤲

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا، پروازوں کا رخ متبادل ایئر پو...
13/03/2026

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا، پروازوں کا رخ متبادل ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، ایئر پورٹ کی بندش کی مدت کا بھی تعین نہیں کیا گیا کہ کتنی دیر کے لئے اس کو بند کیا گیا ہے۔
ہائی الرٹ جاری

💢 *روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین  یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلو...
03/03/2026

💢 *روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اسکی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں*
⭕ دنیا کی سب سے لمبی ریلوے لائن بھی روس میں ہی ہے۔ یہ 9200 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ سفر شروع کیا جائے تو آخری سٹیشن تک پہنچتے پہنچتے 153 گھنٹے (6 دن سےبھی زیادہ) لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے 90 لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں.
⭕ روس کی کل آبادی 15 کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا 100 فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی 40 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے
⭕ روس کے پاس 8400 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 165 ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے 2017 میں 66 ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا.
⭕ روس پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضہ کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے۔۔
⭕ روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے 15 کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟

ایکسڑا نوٹ: روس کو مکمل طور پر ابھی تک کوئی بھی فتح نہیں کر سکا جدید ماہرین بھی کہتے ہیں کہ روس کو مکمل طور پر فتح کرنا بہت مشکل ہے اس کیلئے بہت بڑی Land Army چاہیے البتہ منگولوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے گھوڑوں پر سوار روس کا بڑا علاقہ فتح کر لیا تھا ۔

28/02/2026

Dear Trade Partner,

Please be informed that due to the uncertain flight operation situation, you are advised to regularly monitor your passengers’ flight schedules through the respective airport websites:

KHI APT – https://karachiairport.com.pk/

SKT APT – https://www.sial.com.pk/

LHE APT – https://lahoreairport.com.pk/

ISB APT – https://islamabadairport.com.pk/

PEW APT – https://peshawarairport.com.pk/

For assistance, please contact our Call at 0336-1111 231

Regards,
UK Travel & Tour Services

25/02/2026

From 25 February 2026, the UK is fully transitioning to a digital-only immigration system, replacing physical visa stickers (vignettes) and vignette stickers with "eVisas" for all visa-nationals. Travelers must create a UKVI account to access their digital status, ensuring it matches their current passport.
Key aspects of the 25 February 2026 implementation:
No Physical Stickers: Visa approval will be issued digitally, not in your passport.
Mandatory Account: All users must create a UKVI account to view their eVisa.
Passport Linking: Your eVisa is linked to your passport; if you get a new passport, you must update your details in your UKVI account.
ETA Extension: From 25 February 2026, many visitors previously exempt from visas will require an Electronic Travel Authorisation (ETA) before travelling.
Dual Citizens: Dual British citizens must use a valid British or Irish passport, or a certificate of entitlement, to enter the UK from this date.
It is essential to ensure all documentation is up-to-date in the system before traveling, as non-compliance may result in being denied boarding.
25 فروری 2026 سے، UK مکمل طور پر صرف ڈیجیٹل امیگریشن سسٹم میں تبدیل ہو رہا ہے، تمام ویزا شہریوں کے لیے فزیکل ویزا اسٹیکرز (ویگنیٹ) اور ویگنیٹ اسٹیکرز کو "ای ویزا" سے تبدیل کر رہا ہے۔ مسافروں کو اپنی ڈیجیٹل حیثیت تک رسائی کے لیے UKVI اکاؤنٹ بنانا چاہیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ ان کے موجودہ پاسپورٹ سے میل کھاتا ہے۔
25 فروری 2026 کے نفاذ کے اہم پہلو:
کوئی جسمانی اسٹیکرز نہیں: ویزا کی منظوری ڈیجیٹل طور پر جاری کی جائے گی، آپ کے پاسپورٹ میں نہیں۔
لازمی اکاؤنٹ: تمام صارفین کو اپنا ای ویزا دیکھنے کے لیے ایک UKVI اکاؤنٹ بنانا چاہیے۔
پاسپورٹ لنکنگ: آپ کا ای ویزا آپ کے پاسپورٹ سے منسلک ہے۔ اگر آپ کو نیا پاسپورٹ ملتا ہے، تو آپ کو اپنے UKVI اکاؤنٹ میں اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
ای ٹی اے کی توسیع: 25 فروری 2026 سے، بہت سے زائرین جو پہلے ویزا سے مستثنیٰ ہیں انہیں سفر کرنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA) کی ضرورت ہوگی۔
دوہری شہریت: دوہری برطانوی شہریوں کو اس تاریخ سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ایک درست برطانوی یا آئرش پاسپورٹ، یا استحقاق کا سرٹیفکیٹ استعمال کرنا چاہیے۔
یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ سفر کرنے سے پہلے سسٹم میں تمام دستاویزات تازہ ترین ہیں، کیونکہ عدم تعمیل کے نتیجے میں بورڈنگ سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد : آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن اس...
05/02/2026

اسلام آباد : آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ای این ایس) ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواستوں کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، اس ویزا کے ذریعے وہ غیرملکی افراد جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں، آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

امیگریشن ماہرین کے مطابق ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

اس ویزا کے تحت کامیاب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

May be an illustration of map and text

حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان پر عبور، صحت اور کردار سے متعلق شرائط پوری کرنا ہوں گی، درخواست دہندہ کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے ہونا لازمی ہے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں اپنا مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے آسٹریلین ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
https://immi.homeaffairs.gov.au/visas/getting-a-visa/visa-listing/employer-nomination-scheme-186

28/01/2026

یکم فروری 2026 سے نئے قانون لاگو
بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والوں پر 2 بڑی پابندیاں عائد — پروٹیکٹر کے نئے اصول!
حکومت پاکستان اور بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک کام (Work Visa) پر جانے والے شہریوں کے لیے دو نئی اور لازمی شرائط نافذ کر دی ہیں۔ اگر آپ ان پر عمل نہیں کریں گے تو نہ پروٹیکٹر لگے گا اور نہ ہی جہاز میں بیٹھنے دیا جائے گا۔
1. سافٹ اسکلز ٹریننگ (Soft Skills Training) - لازمی شرط
اب "پروٹیکٹر" لگوانے سے پہلے آپ کو آن لائن ٹریننگ مکمل کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
• یورپ کے لیے: 1 جنوری 2026 سے یہ شرط نافذ ہو چکی ہے۔
• خلیجی ممالک (سعودی عرب، دبئی، قطر وغیرہ) کے لیے: یہ شرط 1 فروری 2026 سے لاگو ہوگی۔
• طریقہ کار: یہ سرٹیفکیٹ آپ "PakSoftSkills" ایپ یا سرکاری ویب سائٹ softskills oec سے حاصل کر سکتے ہیں۔
2. ای-پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ (e-Protector) - ایئرپورٹ کے لیے
• یکم فروری 2026 سے پرانے مہر والے سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل "e-Protector" سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
• ایئرپورٹ پر بورڈنگ پاس تب ہی ملے گا جب آپ کے پاس یہ ڈیجیٹل ثبوت ہوگا۔
خلاصہ (Summary):
پہلے آن لائن ٹریننگ کریں، پھر پروٹیکٹر لگوائیں، اور سفر سے پہلے اپنا e-Protector ڈاؤن لوڈ کرنا نہ بھولیں!
⚠️ Disclaimer: This content is based on official notifications from the Bureau of Emigration & Overseas Employment.

Copy

Address

242 Plaza A Black O-9 Police Foundation Opposite Shafi International Hospital Main Double Road PWD
Islamabad
46000

Telephone

+923451111231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UK Travel Services Islamabad & UK Real Estate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to UK Travel Services Islamabad & UK Real Estate:

Share