21/08/2026
پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام بورے والا سٹیڈیم میں کبڈی کا ایک دوستانہ میچ منعقد ہوا۔
جس میں علی جاوید گجر (جنرل سیکرٹری بورے والا بار) , رانا الطاف حسین خاں (صدر بار) ، رانا عامر کریم خاں (کمشنر ملتان ڈویژن) ، خالد جاوید گورایہ (ڈپٹی کمشنر وہاڑی) ، جواد حسن ملک (اسسٹنٹ کمشنر بورے والا) اور سپورٹس بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر معزز مہمانوں نے کبڈی کا شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ مہمانوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔