Adnan Law Associates

Adnan Law Associates Income Tax, Sales Tax, PRA Reg., Firm Reg., Company Reg., Trade Mark/Logo Reg., PEC, PSW.

23/08/2026

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*محترم ٹیکس دہندگان*

اس سال پنجاب میں زرعی اراضی رکھنے والے تمام افراد کے لیے زرعی آمدن کا گوشوارہ آن لائن فائل کرنا لازم ہوگا۔ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ اس سے زائد آمدن پر نئے سلیب کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا۔ زرعی اخراجات بھی آمدن کے تعین میں شامل کیے جائیں گے۔

پنجاب میں موجود زرعی زمین سے آمدن حاصل کرنے والے، خواہ مالک اراضی ہوں یا کاشتکار/مزارع، پنجاب میں موجود زرعی زمین کی تفصیلات، زرعی اخراجات اور آمدن ڈیکلیئر کریں، آن لائن PSID بنا کر ٹیکس ادا کریں اور آن لائن گوشوارہ جمع کروائیں۔

اہم: جمع شدہ گوشوارہ اور متعلقہ ریکارڈ کم از کم 6 سال تک محفوظ رکھیں کیونکہ ضرورت پڑنے پر FBR یہ ریکارڈ آپ سے طلب کر سکتا ہے۔

13/08/2026
27/07/2026

ٹیکس نظام میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی
فنانس ایکٹ 2026 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں نیا سیکشن 122E — Faceless Audit and Assessment متعارف کرایا گیا ہے۔
اس نئے نظام کے تحت بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص افراد، آمدنیوں یا کیسز میں:
(1) سیکشن 177 یا 214C کے تحت آڈٹ
(2) سیکشن 111 کے تحت حکم
(3) اسیسمنٹ
(4) اور سیکشن 221 کے تحت رییکٹیفکیشن
کو Faceless طریقے سے انجام دیا جا سکے گا۔
اگر آڈٹ کے دوران ٹیکس دہندہ کو سماعت کا موقع دینا ہو یا حلفیہ بیان درکار ہو تو یہ کارروائی E-Hearing کے ذریعے ہوگی، جبکہ سماعت کرنے والے افسر کی شناخت، چہرے اور آواز کو خفیہ رکھا جائے گا۔
یہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
⚖️ سیکشن 122E — Finance Act, 2026
ماخذ: سرکاری Finance Act 2026

14/06/2026

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:

✅ فائلر
❌ نان فائلر

اگر کوئی شخص مقررہ تاریخ (Due Date) گزرنے کے بعد فائلر بننا چاہے تو اسے گوشوارے کے ساتھ اضافی رقم ( ATL Surcharge) جمع کروانا ہوگی:

🔹 فردِ واحد (Individual) : 25,000 روپے
🔹 شراکتی کاروبار (AOP/Firm) : 50,000 روپے
🔹 کمپنی : 100,000 روپے

یعنی مقررہ تاریخ کے بعد فائلر بننے کی صورت میں مذکورہ رقم ادا کرنے کے بعد ہی فعال ٹیکس دہندہ (Filer) کا درجہ حاصل کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر کا خودکار نظام متعارف – کاروباری طبقے کے لیے بڑی سہولت.اسلام آباد: FBR نے غیر رجسٹرڈ خریداروں کے خلاف سیلز ریٹ...
20/02/2026

ایف بی آر کا خودکار نظام متعارف – کاروباری طبقے کے لیے بڑی سہولت.

اسلام آباد: FBR نے غیر رجسٹرڈ خریداروں کے خلاف سیلز ریٹرن کی ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کو باقاعدہ طور پر خودکار نظام میں شامل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے 17 فروری 2025 کو جاری کیے گئے ایک سرکاری خط کے ذریعے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو (LTOs، MTO، CTOs، RTOs) کو نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق غیر رجسٹرڈ خریداروں کو کی گئی سپلائی کی واپسی کی صورت میں کریڈٹ نوٹ کے ذریعے سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت Section 9 of the Sales Tax Act, 1990 اور Rule 20 of the Sales Tax Rules, 2006 کے تحت پہلے سے موجود تھی، تاہم خودکار نظام میں بعض پابندیوں کے باعث یہ سہولت محدود کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں جعلی کریڈٹ نوٹس کے ذریعے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد اس سہولت کو محدود کر دیا گیا تھا۔ ٹیکس دہندگان کو ہر کیس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو سے منظوری لینا پڑتی تھی، جس کے بعد معاملہ بورڈ کو بھیجا جاتا تھا۔ اس عمل سے کاروباری طبقہ شدید تاخیر اور کیش فلو مسائل کا شکار ہو رہا تھا۔

نیا طریقہ کار
ایف بی آر نے اب IRIS سسٹم میں باقاعدہ انٹرفیس فراہم کر دیا ہے جس کے تحت:
کمشنر ان لینڈ ریونیو براہ راست درخواست کی جانچ اور منظوری دے سکیں گے
کیس کو بورڈ کو ریفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
خودکار نظام کے تحت فوری پراسیسنگ ممکن ہوگی
کاروباری طبقے کے لیے اثرات.

ٹیکس ماہرین کے مطابق اس اقدام سے:
سیلز ریٹرن کی ایڈجسٹمنٹ کا عمل تیز ہوگا
ورکنگ کیپیٹل میں بہتری آئے گی
غیر ضروری بیوروکریسی میں کمی ہوگی
قانونی شفافیت برقرار رہے گی.

"یہ پیش رفت کاروباری سہولت اور ریونیو تحفظ کے درمیان متوازن حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ کریڈٹ نوٹس مکمل دستاویزی ثبوت کے ساتھ جاری کریں اور IRIS میں درست اندراج کو یقینی بنائیں۔"
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے خاص طور پر وہ کمپنیاں مستفید ہوں گی جو ریٹیل یا اوپن مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ خریداروں کو سپلائی کرتی ہیں۔

20/02/2026

ایف بی آر نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا

14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلز یقینی بنانے کا حکم جاری

ہوٹلز ، ریستوران ، گیسٹ ہاوس ، میرج ہالز ، مارکیز ، ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

جہاں ایئر کنڈیشنر کی سہولت نہیں ، انہیں پی او ایس سے چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

شہر میں چلنے والی گاڑیوں کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

کوریئر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

بیوٹی پارلرز ، مساج سنٹرز اور پیڈی کیور سنٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ نوٹیفکیشن

ڈینٹسٹ ، فزیوتھراپسٹ ، پلاسٹک اور ہیئر سرجنز اور ویٹرنری ڈاکٹرز کو پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

میڈیکل لیب ، ایکسرے ، سی ٹی ، ایم آر آئی اسکین سنٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن

500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

ہیلتھ کلبز ، جمز ، سوئمنگ پولز ، ملٹی پرپز کلبس پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

لاہور جمخانہ ، اسلام آباد کلب ، کراچی جمخانہ ، رائل پام لاہور ، چناب کلب میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن

سول اور نان سول پولو کلب میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

چارٹڈ اکاؤنٹنٹس ، کاسٹ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس ، کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم نوٹیفکیشن

ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار نوٹیفکیشن

فارن ایکسچینج ڈیلرز اور کرنسی ایکسچینج کمپنیز کے لیے پوائنٹ آف سیلز لگانے کی شرط نوٹیفکیشن

پرائیویٹ اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیوں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز کی شرط نوٹیفکیشن

ایک ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے اداروں کو چھوٹ ہوگی نوٹیفکیشن

مجوزہ قانون کے لیے 7 روز میں سفارشات جمع کرائی جا سکتی ہیں

Address

Flat No. 02, First Floor, 9-A Block, Opposite KIPS Academy
Mandi Burewala
61010

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 12:00
14:30 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

+923007599399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adnan Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Adnan Law Associates:

Shortcuts

Share

Category