28/08/2025
پاکستان میں رہتے ہوئے کہیں بھی کسی بھی تلخ کلامی یا جھگڑے کو طول نہ دیں۔ قصور کس کا ہے صحیح اور غلط کی پرواہ کیے بنا وہاں سے معذرت کرکے چلے جائیے۔ کسی کا ترش لہجہ، بدتمیزی اور حتی کہ گالی بھی کھا کر اس سے معذرت کیجیے اور اپنی عزت و جان بچائیے۔ آپ بہت قیمتی ہیں اپنے والدین اور بیوی بچوں کے لیے۔ یہاں لوگ اپنے حالات سے بے حد Frustrated ہیں۔ مرنے مارنے پر ایک لمحے میں آجاتے ہیں۔ یہ چیز کم نہیں ہوگی ابھی اور بڑھنی ہے۔ جن معاشروں سے انصاف کا جنازہ نکل جاتا ہے۔ وہاں اس سے برے دن آتے ہیں۔
آپ کو کوئی بھی بگڑا ہوا شہری، کوئی بھی بے لگام پولیس والا کہیں بھی روک کر بلاوجہ چپیڑیں مار سکتا ہے ، گالی دے سکتا ہے، گریبان پکڑ سکتا ہے، حوالات میں ڈال سکتا ہے، فیملی کے سامنے بے عزت کر سکتا ہے۔ کہ سب کو پتا ہوتا ہے یہاں وہ بچ جائے گا۔ ایسا سب کچھ کرنے والا کوئی عام شہری جوابی وار میں مر بھی جائے تو جیسی زندگی وہ جی رہا ہے اس سے مرنا ہی اچھا ہے۔ کہ کسی کے سرے چڑھ کے مر جاؤ۔ اپنا دامن اس گند سے آپ نے خود ہی بچانا ہے۔ بحث سے بچیں۔ اگلے کی وار بڑی ہونے دیں۔ اسے جیتنے دیں۔ آپ کو کچھ نہیں پتا آپ کے ساتھ وہاں ایک لمحے میں کیا ہو جائے۔💯