Al-Mehmood Green City

Al-Mehmood Green City A great housing scheme in the area of Pir Pathan (R.A) where we are committed to make living an art.

یونانِ صغیر، حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کی نگری تونسہ شریف کے لوگوں کے لئے ایک پریمیم لوکیشن پر واقع بہترین رہائشی منصوبہ جو کہ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے۔ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ تمام تر پلاٹ نقد اور انتہائی آسان اقساط پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
المحمود گارڈن کی شاندار کامیابی کے بعد AMG Builders پیش کرتے ہیں ایک اور بہترین رہائشی منصوبہ جو

کہ مستقبل کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان شاءاللہ ہم المحمود گرین سٹی کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف عوام الناس کی خدمت ہے اور یہ ہم اپنے پہلے منصوبہ المحمود گارڈن، نزد نئی سبزی منڈی کے ذریعے ثابت کر چکے ہیں۔

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تربیتی سیشن میں شرکتالمحمود گرین سٹی، تونسہ شریف کے...
07/08/2026

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تربیتی سیشن میں شرکت

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف کے نمائندے نے کل مؤرخہ چھ اگست کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے ضلع کونسل ہال، ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ Housing Societies Management System (HSMS) اور Property Transfer System (PTS) کے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن، ڈیجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ، پراپرٹی ٹرانسفر کے جدید نظام، شفافیت، قانونی تقاضوں اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیشن کے دوران ماہرین نے نئے نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی، شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور ہاؤسنگ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر روشنی ڈالی۔
اس سیشن میں وقفہ سوالات کے دوران کچھ معززین نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار کا ذکر کیا جس کے جواب میں حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کروائی کہ مستقبل قریب میں ایسے افراد یا مالکان کے خلاف واضح قانون سازی کر کے کاروائی کی جائے گی۔

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف اپنے معزز ممبران اور مستقبل کے سرمایہ کاروں کو محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ایسے تربیتی پروگراموں میں شرکت کا مقصد جدید حکومتی پالیسیوں، قوانین اور ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اپنی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ہم پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اس معلوماتی اور مفید تربیتی سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت، اعتماد اور عوامی سہولت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف
اعتماد، شفافیت اور معیاری رہائش کا نیا معیار

پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک ڈیجیٹل ہو چکا ہے، تاہم بعض مراحل ضلع اور مت...
28/07/2026

پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک ڈیجیٹل ہو چکا ہے، تاہم بعض مراحل ضلع اور متعلقہ دفتر کی پالیسی کے مطابق مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔

جائیداد خریدنے یا فروخت کرنے سے پہلے اراضی ریکارڈ سینٹر سے فرد برائے بیع (نقلِ اراضی ریکارڈ) حاصل کی جاتی ہے۔ موجودہ نظام میں رجسٹری کی تیاری کے دوران خریدار کی شناختی معلومات بھی درکار ہوتی ہیں، اس لیے خریدار کا شناختی کارڈ ساتھ ہونا ضروری ہے۔

اس کے بعد خریدار اور فروخت کنندہ کے ٹیکس (فائلر/نان فائلر) اسٹیٹس کے مطابق قابلِ اطلاق ٹیکسز اور فیسوں کا تعین کیا جاتا ہے، جبکہ متعلقہ سرکاری چالان آن لائن تیار کر کے بینک یا ڈیجیٹل ذرائع سے جمع کروائے جاتے ہیں۔

رجسٹری کا مسودہ اب زیادہ تر کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، جس میں فریقین، گواہان اور جائیداد کی مکمل تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ بعض معاملات میں موقع کی رپورٹ یا دیگر متعلقہ تصدیقی دستاویزات بھی درکار ہو سکتی ہیں۔

تمام دستاویزات مکمل ہونے کے بعد خریدار، فروخت کنندہ اور گواہان سب رجسٹرار کے روبرو پیش ہو کر قانونی کارروائی مکمل کرتے ہیں، جہاں بائیومیٹرک تصدیق، تصاویر اور دستخط لیے جاتے ہیں۔

رجسٹری مکمل ہونے کے بعد مقررہ وقت میں اس کی مصدقہ نقل حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ انتقال اور فرد جیسی کئی خدمات بھی اب آن لائن دستیاب ہیں۔

جائیداد کی خرید و فروخت سے پہلے تمام قانونی تقاضوں، ٹیکسز اور مطلوبہ دستاویزات کی تصدیق متعلقہ سرکاری دفتر یا مستند پراپرٹی ماہر سے ضرور کر لیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

#رجسٹری #فرد #انتقال #پراپرٹی

23/07/2026

حکومت کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کے تحت نجی اور سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نئے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اگر یہ نظام مؤثر انداز میں نافذ ہوتا ہے تو اس کے مطابق:
• پراپرٹی کی منتقلی نئے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے ہوگی، جسے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی خود آپریٹ کرے گی۔
• گرین سرٹیفیکیٹ کو ملکیت کا بنیادی ثبوت قرار دیا جائے گا۔
• روایتی فائل سسٹم بتدریج ختم کیا جا سکتا ہے۔

حامیوں کے مطابق اس سے فراڈ، ڈبل فائلوں اور غیر شفاف لین دین میں کمی آ سکتی ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نظام کی کامیابی کا انحصار اس کی شفافیت، مؤثر نگرانی اور مضبوط قانونی تحفظ پر ہوگا۔

آپ کی نظر میں یہ اقدام رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مثبت ثابت ہوگا یا اس سے نئے مسائل جنم لیں گے؟ اپنی رائے ضرور دیں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا ایک انقلابی اقدام: اب ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی ہوگا بالکل شفاف۔پنجاب بھر میں ہاؤسنگ سک...
23/07/2026

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا ایک انقلابی اقدام: اب ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی ہوگا بالکل شفاف۔
پنجاب بھر میں ہاؤسنگ سکیموں کے اندر پلاٹس کی خرید و فروخت کو محفوظ اور فراڈ سے پاک بنانے کے لیے ہاؤسنگ سکیمز منیجمنٹ سسٹم(HSMS) کے تحت اب گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
اس سسٹم کے بڑے فائدے یہ ہیں:
• پنجاب بھر کی تمام منظور شدہ سوسائٹیز کا لائیو سٹیٹس دیکھا جا سکے گا۔
• پلاٹس کی قانونی حیثیت آن لائن چیک کی جا سکے گی کہ پلاٹ لوکل گورنمنٹ کے پاس رہن ہے، انتقال شدہ ہے یا نہیں۔
• اب کوئی بھی خریدار گھر بیٹھے ویب سائٹ کے ذریعے کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچ سکتا ہے۔
یہ سہولت فی الحال پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز یعنی لاہور، فیصل آباد، بہاولپور اور ساہیوال کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع تونسہ شریف کا ریکارڈ ابھی اس پورٹل پر اپ ڈیٹ ہونے کے عمل میں ہے۔
المحمود گرین سٹی تونسہ شریف کی واحد اور ممتاز ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جو ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سے مکمل منظور شدہ ہے۔ ہمارے تمام امور اور قانونی دستاویزات لوکل گورنمنٹ کے قوانین کے عین مطابق سو فیصد کلیئر ہیں۔ ان شاء اللہ متعلقہ لوکل گورنمنٹ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا۔
سرمایہ کاری وہی جو ہو محفوظ اور قانونی۔ اپنے بچوں کو ایک بہتر، پر سکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف سے بڑھ کر کوئی چوائس نہیں۔

10/01/2025

وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن۔

تونسہ شریف کا ایک شاہکار ہاؤسنگ پروجیکٹ

ضلع کونسل سے منظور شدہ

21/12/2024
02/06/2024

الحمدللہ رب العالمین۔

وعدوں کی تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور۔

المحمود گرین سٹی، تونسہ شریف کے معزز کسٹمرز کے لیے خوشخبری۔ بجلی کی فراہمی کے لیے پولز کی تنصیب کا کام انتہائی تیزی کے ساتھ جاری۔

ان شاءاللہ جلد ہی ٹاؤن میں بجلی فراہمی شروع ہو جائیگی۔

02/04/2022

المحمود گرین سٹی تونسہ شریف کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو رمضان کی برکتیں مبارک ہوں۔

دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

3D view of the wonderful Mosque being built at Phase-II of Al-Mehmood Green City, Taunsa Sharif. ❤️❤️❤️Committed towards...
27/03/2022

3D view of the wonderful Mosque being built at Phase-II of Al-Mehmood Green City, Taunsa Sharif. ❤️❤️❤️

Committed towards promises.

جامع مسجد المحمود گرین سٹی، فیز ونتکمیل کے مراحل میںوعدوں کی پاسداری ہمارا نصب العین
10/03/2022

جامع مسجد المحمود گرین سٹی، فیز ون
تکمیل کے مراحل میں

وعدوں کی پاسداری ہمارا نصب العین

Address

5-KM, Indus Highway
Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Mehmood Green City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category