Tandlianwala Bar Association

Tandlianwala Bar Association it's about Tandlianwala Bar Association,

26/03/2026
Eid ul Fitr Holidays w.e.f 19-21 march 2026Tandlianwala Bar Association
18/03/2026

Eid ul Fitr Holidays w.e.f 19-21 march 2026
Tandlianwala Bar Association

Lahore High Court Bar Association Election resultsTandlianwala Bar AssociationHighlights
28/02/2026

Lahore High Court Bar Association Election results
Tandlianwala Bar AssociationHighlights

Tandlianwala Bar Association
25/02/2026

Tandlianwala Bar Association

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی پارکنگ فری کر دی گئی۔اب پارکنگ فیس وصولی پر کاروائی ہوگی
14/02/2026

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی پارکنگ فری کر دی گئی۔
اب پارکنگ فیس وصولی پر کاروائی ہوگی

توجہ طلب بات ہے
13/01/2026

توجہ طلب بات ہے

نظرانداز شدہ تحصیل، ناکام سیاسی قیادت اور بکھرتا ہوا شہر

تاندلیانوالہ کسی قدرتی آفت کا شکار نہیں، بلکہ یہ شہر مسلسل سیاسی نااہلی، ناقص ترجیحات اور غیر ذمہ دار قیادت کے ہاتھوں تباہ ہوا ہے۔ یہ تحصیل وسائل کی کمی نہیں رکھتی، کمی صرف نیت، وژن اور عوامی خدمت کے جذبے کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاندلیانوالہ آج بھی ترقی کے سفر میں کم از کم پچاس برس پیچھے کھڑا دکھائی دیتا ہے۔
شہر کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکا ہے۔ مرکزی سڑکیں، چوراہے اور رابطہ راستے گڑھوں سے اٹے پڑے ہیں۔ لڈو چوک، ماہی چوک اور کینال روڈ جیسے اہم مقامات جگہ جگہ گڑھے اور بجری بکھری دکھائی دیتی، مندر اسکول روڈ بارش کے بعد نہر کا منظر پیش کرتا ہے اور گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری اسکول نمبر 1 برسوں سے ہر بارش میں ڈوب جاتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پندرہ سال گزرنے کے باوجود یہ بنیادی مسئلہ حل نہ ہو سکا۔
اوور پرائسنگ نے تاندلیانوالہ کی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اشیائے خوردونوش، سبزیاں، پھل، چکن، بیف اور مٹن عام شہری کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں۔ صاف پانی کے نام پر بننے والی اسکیمیں صرف فائلوں تک محدود رہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شہری آج بھی مہنگا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان منصوبوں کے لیے آنے والے فنڈز آخر کہاں خرچ ہوئے؟
صحت کا شعبہ اس شہر کی سب سے بڑی محرومی ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائلیسز کی صرف چار مشینیں موجود ہیں، جبکہ قریبی شہر سمندری میں یہ تعداد بیس ہے۔ سمندری میں ماہر ڈاکٹرز، حتیٰ کہ دل کے اسپیشلسٹ بھی دستیاب ہیں، جبکہ تاندلیانوالہ کے مریضوں کو ذرا سی پیچیدگی پر فیصل آباد ریفر کر دیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دشوار سفر ہے بلکہ غریب شہری کے لیے مالی بوجھ بھی ہے۔
انتظامی دفاتر میں عام آدمی کی عزت پامال ہونا معمول بن چکا ہے۔ پٹواری، قانونگو اور یونین کونسل سیکرٹریز خود کو عوام کا خادم نہیں بلکہ حاکم سمجھتے ہیں۔ بغیر رشوت کے فائل آگے نہیں بڑھتی۔ سیاسی سفارش کے بغیر جائز کام بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ نتیجتاً غریب شہری ذلیل و خوار ہوتا ہے اور طاقتور مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔
تعلیم کے میدان میں تاندلیانوالہ مکمل طور پر محروم ہے۔ نہ کوئی یونیورسٹی کیمپس، نہ اعلیٰ تعلیمی ادارے، اور نہ ہی بچیوں کی تعلیم کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ۔ فیملیز کے لیے کوئی معیاری تفریحی مقام موجود نہیں۔ یہاں تک کہ بہتر کھانے کے لیے بھی شہریوں کو سمندری یا فیصل آباد جانا پڑتا ہے، جو اس شہر کی پسماندگی کا واضح ثبوت ہے۔
سب سے اہم سوال مقامی سیاسی قیادت سے بنتا ہے۔ پندرہ برسوں سے “ماڈل سٹی” کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، مگر عوام آج بھی پوچھ رہے ہیں کہ اس عرصے میں کون سا ماڈل شہر بنایا گیا؟ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات میں کون سی نمایاں بہتری آئی؟ ترقیاتی فنڈز کا شفاف حساب کون دے گا؟
شہر کی لائٹس کے لیے 4 کروڑ 67 لاکھ روپے کے ٹینڈر پر اٹھنے والے سوالات بھی سنگین نوعیت کے ہیں۔ بڈنگ کے طریقۂ کار اور شفافیت پر تحفظات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہاں ترقی کم اور بندربانٹ زیادہ ہوئی۔
تاندلیانوالہ آج فیصل آباد کی ایک لاوارث تحصیل بن چکا ہے، جہاں عوام کو حقوق کے بجائے وعدے ملتے ہیں اور سہولتوں کے بجائے نعرے۔ اگر اب بھی احتساب نہ ہوا اور قیادت سے جواب طلبی نہ کی گئی تو یہ شہر مزید اندھیروں میں دھکیل دیا جائے گا۔ تاندلیانوالہ کو ہمدردی نہیں، انصاف، شفافیت اور باصلاحیت قیادت کی اشد ضرورت ہے۔

The Research Centre of the Lahore High Court is doing a commendable job by publishing a Fortnightly Bulletin in which th...
20/12/2025

The Research Centre of the Lahore High Court is doing a commendable job by publishing a Fortnightly Bulletin in which the crux of important judgments is concisely presented without unnecessary details. It is a must-read for young entrants to the legal profession. These bulletins are available on the official website of the Lahore High Court, Lahore. As a matter of personal practice, I have had them bound in book form for reading and ready reference.
👏👏👏

13/12/2025

‏پاکستان بار کونسل کے مل بھر کے مکمل انتخابی نتائج!

خیبر پختونخواہ؛

1. عبدالستار خان (پروفیشنل گروپ + ILF)
2. قاضی ارشد (پروفیشنل گروپ + ILF )
3. نوید اختر (جمیعت علمائے اسلام)
4. رحیم اللہ خان (ملگری وکیلان + ANP)

اسلام آباد؛

1. راجہ رضوان عباسی (انڈی پینڈنٹ گروپ)

بلوچستان؛

1. منیر کاکڑ (پروفیشنل گروپ + ILF)

سندھ؛

1. عابد زبیری (پروفیشنل گروپ + ILF)
2. بیرسٹر صلاح الدین احمد (پروفیشنل گروپ + ILF)
3. فاروق ایچ نائیک (پروگریسو گروپ + PPP)
4. عبید ملانو (پروگریسو گروپ + PPP)
5. سلیم منگریو (پروگریسو گروپ + PPP)
6. منیر ملک (پروگریسو گروپ + PPP)

پنجاب؛

1. سلمان اکرم راجہ (پروفیشنل گروپ + ILF)
2. شفقت محمود چوہان (پروفیشنل گروپ + ILF)
3. مقصود بٹر (پروفیشنل گروپ + ILF)
4. احسن بھون (انڈی پینڈنٹ گروپ)
5. طاہر نصر اللہ وڑائچ (انڈی پینڈنٹ گروپ)
6. مسعود چشتی (انڈی پینڈنٹ گروپ)
7. قلب حسن (انڈی پینڈنٹ گروپ)
8. ثاقب اکرم گوندل (انڈی پینڈنٹ گروپ)
9. عامر سعید راں (انڈی پینڈنٹ گروپ)
10. حفیظ االرحمن چوہدری (انڈی پینڈنٹ گروپ)
11. اعظم نذیر تارڑ (انڈی پینڈنٹ گروپ)

ان نتائج کی روشنی میں 👇

انڈی پینڈنٹ گروپ = 9 نشستیں

پروفیشنل گروپ = 8 نشستیں

پروگریسو پینل = 4 نشستیں

جمیعت علمائے اسلام = 1 نشست

ملگری وکیلان = 1 نشست

حاصل کی ہیں۔

13/12/2025

Hearty congratulations to the newly elected members of the Pakistan Bar Council!

Address

Tandlianwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tandlianwala Bar Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tandlianwala Bar Association:

Share