13/02/2025
جب آرڈر 37 دعوی کی نقل دی گئی تواس دن سے 10 دن کے اندر آرڈر 37 رول3 CPC
کے تحت دفاع کے لیے درخواست دائر کرنا لازم تھا۔ مدعی کی ڈگری، بر قرار
2024 CLC 1112
دعویٰ دلاپانے 37 مقدمے کا دفاع کرنے کے لیے رخصت کی درخواست لے کر حاضر ہوا، تو اس کی درخواست دائر کرنے کی حد اسی دن سے شروع ہو جائے گی جب وہ پیشی میں داخل ہوں گے، اس لیے ٹرائل کورٹ نے مقدمہ کے پیش ہونے کے لیے چھٹی کی درخواست خارج کرنے میں قانون کی غلطی کی ہے ہائی کورٹ نے مقدمہ ریمانڈ کر دیا
2024 CLC 1184
منسوخی چیک دفعہ39 قانون دادرسی ایکٹ
سول کورٹ نے دعویٰ منسوخی چیک میں قرار دیا تھا کہ چیک بلا بدل جاری کیاگیا اور سول کورٹ کی اس ڈگری کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔عدالت عالیہ نے حکم زیر اعتراض بابت اندراج مقدمہ منسوخ کر دیا اور سائل کی آئینی درخواست منظور فرما لی۔
2016 PcrLJ 1102 Lah
پرونوٹ کی بنیاد پر زرنقد کا دعوی آرڈر 37 کے تحت دائر هوا جبکہ مدعاعلیہ فریق نے منسوخی دستاویز کا دعوی سول کورٹ میں دائر کیا اور ساتھ ھی ڈسٹرکٹ جج کو ہر دو دعوی جات یکجا کرنے کی درخواست گذاری جو منظور هوكر دعوى جات consolidate ھو گئے جس کیخلاف نگرانی ہائی کورٹ دائر کی گئی۔ ہائی کورٹ نے نگرانی خارج فرمائی
PLJ 2023 Lahore 199
[Multan Bench Multan]
دعوی دلاپانے 37 رول 2
ایک پرو نوٹ کی بنیاد
اے نے بی سے 6 لاکھ روپے قرض لیے اور اس کے بدلے ایک پرومسری نوٹ پر دستخط کیے اس کے بعد دونوں نے ایک ثالث مقرر کیا ثالث نے تمام معاملہ دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اے پر 6 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
اس فیصلے کے بعد ، اے نے جو پرومسری نوٹ اور چیک دیا تھا، وہ بی کو واپس کر دیے۔
اے نے نہ تو ثالث کے فیصلے کو چیلنج کیا اور نہ ہی پرمیسری نوٹ یا چیک کے اجرا پر اعتراض کیا۔ اس نے خود عدالت میں گواہی دی کہ اس نے یہ رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس کے بدلے پرومسری نوٹ اور چیک دیے تھے
دعوی ڈگری
2024 SCMR 1208