Islamic Lawyers Movement' Swat - ILM Swat

Islamic Lawyers Movement' Swat - ILM Swat Law/Legal

20/02/2026

معزز ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات ۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر
اسلامک لائرز مومنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات جملہ معزز ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے ہم سب کو صبر، تقویٰ، اخلاص اور باہمی بھائی چارے کی دولت سے نوازے، ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں حق و انصاف کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔
اس بابرکت مہینے سے کماحقہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے اسلامک لائرز مومنٹ سوات نے بروز ہفتہ مورخہ *26* ۔ *02* ۔ *21* کو بار روم ہال میں بعد از نماز ظہر بوقت *1* بجے درس قرآن کا اہتمام کیا ھے۔ محترم *قاضی عبیداللہ* صاحب درس قرآن سے دلوں کو منور کرنے اور رمضان کے ان لمحوں کو بابرکت بنانے کی کوشش کرینگے۔آپ دوستوں سے شرکت کے التجا ہے۔

*جمال شاہ ایڈووکیٹ*
جنرل سیکرٹری
اسلامک لائرز مومنٹ سوات ڈسرکٹ بار ایسوسی ایشن

17/02/2026
سوات سے تعلق رکھنے والے اسلامک لائرز موومنٹ اسلام آباد کے رہنما، صابر احمد ایڈووکیٹ، سال 27-2026 کے لیے بلا مقابلہ اسلام...
03/02/2026

سوات سے تعلق رکھنے والے اسلامک لائرز موومنٹ اسلام آباد کے رہنما، صابر احمد ایڈووکیٹ، سال 27-2026 کے لیے بلا مقابلہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
صابر احمد ایڈووکیٹ ہائی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق رہ چکے ہیں اور تحریکِ اسلامی کے ایک اہم ذمہ دار بھی ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر ہم انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری کی خدمت احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

Jamal Shah AHC newly appointed general secretary ILM Swat
24/01/2026

Jamal Shah AHC newly appointed general secretary ILM Swat

اسلامک لائرز موومنٹ (ILM) کی صوبائی کابینہ کی جانب سے سال 2025 کے لیے انتخابی عمل، انتخابی بورڈ کی زیرِ نگرانی کامیابی ک...
13/12/2025

اسلامک لائرز موومنٹ (ILM) کی صوبائی کابینہ کی جانب سے سال 2025 کے لیے انتخابی عمل، انتخابی بورڈ کی زیرِ نگرانی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
انتخابی بورڈ کی سربراہی شیر حیات خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ تیمرگرہ نے کی، جبکہ ارشاد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سوات نے بطور ممبر انتخابی بورڈ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

انتخابی بورڈ نے نہایت قلیل مدت میں تمام تحصیل بارز اور ڈسٹرکٹ بارز میں اسلامک لائرز موومنٹ کی تنظیمِ نو کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا، جو بلاشبہ قابلِ تحسین ہے۔

اس کامیاب اور شفاف انتخابی عمل پر ہم شیر حیات خان ایڈووکیٹ اور ارشاد خان ایڈووکیٹ کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ تمام نومنتخب صدور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت، اخلاص اور کامیابی عطا فرمائے۔

ہم انتخابی بورڈ اور اسلامک لائرز موومنٹ کے تمام ذمہ داران کے بھرپور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

عبیداللہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ ضلع سوات بار کے صدر منتخباسلامک لائرز موومنٹ ضلع سوات کا ت...
29/11/2025

عبیداللہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ ضلع سوات بار کے صدر منتخب

اسلامک لائرز موومنٹ ضلع سوات کا تنظیمِ نو اجلاس آج زیرِ صدارت شیرحیات ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کثرتِ رائے سے عبید اللہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسلامک لائرز موومنٹ ضلع سوات کا صدر منتخب کیا گیا۔

تمام اراکین و رفقاء نے عبید اللہ ایڈووکیٹ کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و انصاف کی خدمت کے اس قافلے میں استقامت، کامیابی اور برکت عطا فرمائے۔
اسلامک لائرز موومینٹ ضلع سوات

اسلامک لائرز موومنٹ چکدرہ بار کی تنظیمِ نو مکمل — عابد اللّٰہ جان ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ) کثرت رائےسے صدر منتخباسلامک لائرز...
19/11/2025

اسلامک لائرز موومنٹ چکدرہ بار کی تنظیمِ نو مکمل — عابد اللّٰہ جان ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ) کثرت رائےسے صدر منتخب

اسلامک لائرز موومنٹ چکدرہ بار کا اہم اجلاس آج چکدرہ بار روم میں منعقد ہوا، جس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں باقاعدہ خفیہ رائے دہی کے ذریعے عابد اللّٰہ جان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو آئندہ دو سال کے لیے اسلامک لائرز موومنٹ چکدرہ بار کا صدر منتخب کیا گیا۔

ممبران نے نئے منتخب صدر کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے استقامت، کامیابی اور بہتر خدمات کی دعا کی۔ تمام ساتھیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عابد اللّٰہ جان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اقامتِ دین، عدل و انصاف کے فروغ، اور اسلامک لائرز موومنٹ کے پیغام کو ہر وکیل تک پہنچانے کے مشن کو مزید مضبوط کریں گے۔

شوکت علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار مٹہ کے صدر منتخباسلامک لائرز موومنٹ تحصیل با...
12/11/2025

شوکت علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار مٹہ کے صدر منتخب

اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار مٹہ کا تنظیمِ نو اجلاس آج صوبائی ممبرِ انتخاب جناب ارشاد خان ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کثرتِ رائے سے شوکت علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار مٹہ کا صدر منتخب کیا گیا۔

تمام اراکین و رفقاء نے شوکت علی خان ایڈووکیٹ کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و انصاف کی خدمت کے اس قافلے میں استقامت، کامیابی اور برکت عطا فرمائے۔
اسلامک لائرز موومینٹ ضلع سوات

سید اسرار الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار خوازہ خیلہ کے صدر منتخباسلامک لائرز موومنٹ...
12/11/2025

سید اسرار الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کثرتِ رائے سے اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار خوازہ خیلہ کے صدر منتخب

اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار خوازہ خیلہ کا تنظیمی اجلاس صوبائی ناظمِ انتخاب ارشاد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کثرتِ رائے سے سید اسرار الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسلامک لائرز موومنٹ تحصیل بار خوازہ خیلہ کا صدر منتخب کیا گیا۔

شرکاءِ اجلاس نے نو منتخب صدر کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کے لیے دعاے استقامت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی قیادت، عزم اور دیانت کے ساتھ تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسلامک لائرز موومینٹ ضلع سوات

جماعتِ اسلامی چترال کے رکنِ اور سابق رکن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، اکرام حسین ایڈووکیٹ، چترال سیٹ سے خیبر پختونخوا بار ...
01/11/2025

جماعتِ اسلامی چترال کے رکنِ اور سابق رکن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، اکرام حسین ایڈووکیٹ، چترال سیٹ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ تمام معزز وکلاء ملاکنڈ ڈویژن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ!"

31/10/2025

Request for Vote & Support ikram hussain AHC, for CHITRAL seat.

31/10/2025

please vote and support Mujahid farooq ASC for SWAT seat

Address

District Court Swat
Swati

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Lawyers Movement' Swat - ILM Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share