Sub Divisional bar Association bahrain

Sub Divisional bar Association bahrain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sub Divisional bar Association bahrain, Lawyer & Law Firm, Swat.

Sub Divisional Bar Association has officially established in 2011, when different Tehsil courts separated from District Head Quarters Swat and adopt its own Tehsil courts at Tehsil level.

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے جنرل سیکرٹری بہرام خان ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر معزز ججز صاحبان اور...
19/11/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے جنرل سیکرٹری بہرام خان ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر معزز ججز صاحبان اور وکلاء برادری کی جانب سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

  The Lifetime Membership Certificate was proudly presented to Hon’ble Member Mr. Wajahat ullah, Advocate High Court, by...
01/10/2026




The Lifetime Membership Certificate was proudly presented to Hon’ble Member Mr. Wajahat ullah, Advocate High Court, by Hon’ble President Mr. Raza Uddin Khan, Advocate Supreme Court, and Hon'ble Mr. Barrister Dr. Adnan Khan, Advocate Supreme Court.

Wishing him continued success and a bright future.
Adv Wajahat Ullah

خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ نوجوان قانون دان باسط خان فرزندِ فیلقوس خان ایڈووکیٹ کو سب ڈویژ...
24/09/2026

خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ نوجوان قانون دان باسط خان فرزندِ فیلقوس خان ایڈووکیٹ کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے سینئر وکلاء صاحبان نے پُروقار تقریب میں حوالے کیا،اس موقع پر سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء صاحبان نے باسط خان کو ٹریننگ کارڈ کے اجراء پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن و کامیاب قانونی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ⚖️

ایشمل کیس — بحرین بار کا واضح مؤقف ایشمل کیس حوالے سے ایشمل کے خاندان نے اپنی ذاتی طور پر اپنی قانونی نمائندگی کے لیے مح...
21/09/2026

ایشمل کیس — بحرین بار کا واضح مؤقف

ایشمل کیس حوالے سے ایشمل کے خاندان نے اپنی ذاتی طور پر اپنی قانونی نمائندگی کے لیے محترم وکیل جناب شبیّر جان ایڈووکیٹ کو بطور وکیل مقرر کرنے کے فیصلے کی مکمل قدر اور احترام کا اظہار کرتے ہیں

بحرین بار کے وکلاء اپنے محترم اور معزز ساتھی شبیّر جان ایڈووکیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کیس میں ہر قانونی مرحلے پر ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ ایشمل کیس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔

صدر سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین
فیلقوس ایڈووکیٹ

بحرین: بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، مشران اور وکلاء کا قانونی و جمہوری جدوجہد کا اعلانآج تحصیل بحرین بار ایسوسی ایشن...
06/09/2026

بحرین: بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، مشران اور وکلاء کا قانونی و جمہوری جدوجہد کا اعلان

آج تحصیل بحرین بار ایسوسی ایشن کے مین بار روم میں بار ایسوسی ایشن کے معزز صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران کی زیرِ صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل کالام، اتروڑ، گبرال، بحرین اور مدین کے مشران نے شرکت کی۔ جرگہ ممبران نے بار ایسوسی ایشن کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے
۔
محمد میر خان ایڈوکیٹ نے جرگہ میٹنگ کے آغاز میں بار اور مشران کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا ایجنڈا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کلئے
جرگہ سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کالام قوم اور حکومت کے درمیان شاہی گراؤنڈ کالام متنازعہ تھا جس پر ھم نے قوم اور حکومت کے درمیان تحفظات ختم کرنے کلیے بہت سارے کوششیں کی انتظامیہ کو کہا حکومت اور عوام کے درمیان اپنا کردار ادا کریں مگر انتظامیہ نے بلا جواز رات کے اندھیرے میں گراؤنڈ میں مداخلت کرکے لائن آرڈر اور تصادم کا ماحول بنایا ہے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کرکے بہت تشویشناک صورت حال پیدا کیا ہے کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں اگر حکومت وقت معاملہ بر وقت ختم کرکے ناجائز غلط بے بنیاد ایف آئی آر کو روکنے میں ناکام ہوئے تو قوم جو فیصلہ کریں تو اس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر ہوگی
سابق ناظم ملک اقبال نے مطالبہ کیا کہ اے سی بحرین کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

سابق ناظم ملک گل ذادہ نے کہا کہ ریاست نے ہمارے حلقے پر گزشتہ کئی سالوں سے یلغار کر رکھی ہے۔ ریاست کا اپنا ایک طریقۂ کار ہوتا ہے، جو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر چلتا ہے۔

ہمایون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر اے سی بحرین نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ شاہ وزیر ہائی کورٹ نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ اے سی بحرین نے قانون کا کھلواڑ کیا ہے۔

ملک غلام علی نے کہا کہ ہم بھرپور احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ قانونی راستہ بھی اختیار کریں گے اور انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے۔

بحرین امن جرگہ کے بخت نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے سی بحرین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ملک شعبان نے کہا کہ ہم قانونی جنگ لڑیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

شاکراللہ ایڈووکیٹ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے گلدستے اور ہار پہنانے کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک معمولی افسر کو بھی گلدستے پیش کرتے رہے۔

ایڈووکیٹ عطاء اللہ نے کہا کہ اے سی بحرین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ملک شہزادہ کالام نے کہا کہ ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے سی بحرین اپنے کردار اور اقدامات کی وجہ سے ریاست اور عوام کو تصادم کے قریب لے آئے ہیں، جس سے علاقے کا امن متاثر ہوا اور عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔

اجلاس کے آخر میں بحرین بار ایسوسی ایشن نے متفقہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحرین بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ بنیادی حقوق پر کسی بھی قسم کی مبینہ خلاف ورزی اور عوام میں غیر قانونی طور پر خوف و ہراس پیدا کرنے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بحرین بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اے سی بحرین کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ نوجوان قانون دان مراد احمد کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین ک...
05/09/2026

خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ نوجوان قانون دان مراد احمد کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب فیلقوس خان ایڈووکیٹ نے پُروقار تقریب میں حوالے کیا،اس موقع پر سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء نے مراد احمد کو ٹریننگ کارڈ کے اجراء پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن و کامیاب قانونی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وکلاء نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں پیشۂ وکالت میں محنت، دیانت اور اصول پسندی کو اپنا شعار بناتے ہوئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے۔اس موقع پر مراد احمد کے والد محترم جناب محمد رحمان اور انکل اشتیاق احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بھی موجود تھے، جن کی موجودگی نے اس خوشی کے موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ ⚖️

سید ذاکر شاہ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب ...
03/09/2026

سید ذاکر شاہ کو خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب فیلقوس خان ایڈووکیٹ نے حوالہ کیا ،اس موقع پر سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے وکلاء نےسید ذاکر شاہ کو مبارکباد دی اور ان کے قانونی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملک رضوان احمد کو خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جنا...
03/09/2026

ملک رضوان احمد کو خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹریننگ کارڈ کو سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب فیلقوس خان ایڈووکیٹ نے حوالہ کیا ،اس موقع پر سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے وکلاء نے ملک رضوان احمد کو مبارکباد دی اور ان کے قانونی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

18/08/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین بار وکلاء صاحبان

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء سٹی کورٹ کراچی کے یادگار سفر کے دوران ایک خوبصورت یادگار عکس ،یہ سفر نہ صر...
09/08/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء سٹی کورٹ کراچی کے یادگار سفر کے دوران ایک خوبصورت یادگار عکس ،یہ سفر نہ صرف پیشہ ورانہ رفاقت بلکہ باہمی محبت،
اخوت اور دوستی کی حسین یادوں سے بھی بھرپور رہا۔

Address

Swat
091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sub Divisional bar Association bahrain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share