H.A Tax Consultant Sialkot

H.A Tax Consultant Sialkot ✨ Tax Advisor⚖️⚖️
✨ We provides professional TAX services📝
✨ Income tax, Sale tax, Company registration, Trade mark registration 🖋️

فائلر vs نان فائلر ٹیکس ریٹ 2026-27
15/07/2026

فائلر vs نان فائلر ٹیکس ریٹ 2026-27

🔹 ریمانڈ کیا ہوتا ہے؟جب کسی ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پولیس کو مزید تفتیش کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے، تو اسے عدالت کے...
15/04/2026

🔹 ریمانڈ کیا ہوتا ہے؟
جب کسی ملزم کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پولیس کو مزید تفتیش کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے، تو اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ عدالت ملزم کو:
Police Remand (جسمانی ریمانڈ) یا
Judicial Remand (جوڈیشل ریمانڈ)
پر بھیج سکتی ہے۔
🔹 متعلقہ سیکشن (CrPC)
✅ Section 167 CrPC
یہ سب سے اہم سیکشن ہے جو ریمانڈ کو کور کرتا ہے۔
👉 اس کے مطابق:
پولیس کسی ملزم کو 24 گھنٹے سے زیادہ اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکتی بغیر مجسٹریٹ کے حکم کے۔
اگر تفتیش مکمل نہ ہو:
مجسٹریٹ Police Remand دے سکتا ہے
یا ملزم کو Judicial Remand (جیل) بھیج سکتا ہے
🔹 Judicial Remand کا طریقہ کار
1. گرفتاری
پولیس ملزم کو گرفتار کرتی ہے
2. عدالت میں پیشی
24 گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے
3. پولیس کی درخواست
پولیس ریمانڈ مانگتی ہے (اگر مزید تفتیش چاہیے ہو)
4. مجسٹریٹ کا فیصلہ
مجسٹریٹ:
اگر پولیس کو مزید تفتیش کی ضرورت نہ ہو → Judicial Remand دے دیتا ہے
یعنی ملزم کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، پولیس کی تحویل میں نہیں رہتا
🔹 مدت (Duration)
Judicial remand عام طور پر 14 دن تک دیا جاتا ہے (پریکٹس میں)
بعد میں دوبارہ عدالت میں پیشی ہوتی ہے اور ریمانڈ بڑھایا جا سکتا ہے
🔹 اہم نکات
Judicial remand میں ملزم پولیس کے بجائے جیل حکام کی تحویل میں ہوتا ہے
پولیس اس دوران براہِ راست تفتیش نہیں کر سکتی (عدالت کی اجازت کے بغیر)
یہ ملزم کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے
(Exam Trick)
👉 167 CrPC = Remand Section
👉 Police Remand = تفتیش کے لیے
👉 Judicial Remand = جیل بھیجنا
🔹 پولیس عدالت میں کیا استدعا کرتی ہے؟ (Remand Application)
جب پولیس ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتی ہے تو عموماً یہ درخواست کرتی ہے:
1. 📝 جسمانی ریمانڈ (Police Remand)
پولیس کہتی ہے:
ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے
برآمدگی (Recovery) کرنی ہے (اسلحہ، مال مسروقہ)
ساتھی ملزمان کی نشاندہی کرنی ہے
وقوعہ کی تفصیل معلوم کرنی ہے
👉 اس بنیاد پر پولیس عدالت سے درخواست کرتی ہے: "ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے"
2. 📂 کیس ڈائری پیش کرنا
پولیس عدالت میں Case Diary (روزنامچہ) پیش کرتی ہے
جس میں اب تک کی تفتیش لکھی ہوتی ہے
3. ⏳ وقت مانگنا
پولیس یہ بھی بتاتی ہے کہ:
تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی
مزید دن درکار ہیں
🔹 پولیس کی ذمہ داریاں (Liabilities / Duties)
جب

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ پٹرول 12 روپے سستا جبکہ ڈیزل میں 135 روپے کی بڑی کمینئی قیمتوں کا ا...
11/04/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
پٹرول 12 روپے سستا جبکہ ڈیزل میں 135 روپے کی بڑی کمی
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
یہ فیصلہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا

10/04/2026

موضوع: بائیومیٹرک تصدیق (Bio-Matric Verification)
نئے مقدمات یا درخواستوں کے اندراج کے وقت، یا تحریری بیانات/جوابات، ضمانتی مچلکوں وغیرہ کے اندراج کے موقع پر، زیرِ حراست قیدیوں (UTPs)، مجرموں یا دیگر جیل میں موجود افراد کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
1۔ امور کو منظم بنانے، مشکلات دور کرنے اور ضروری وضاحت فراہم کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں:
SOPs کی شق 20 کے مطابق، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جیل) کو نامزد اور مجاز کیا جا سکتا ہے کہ وہ جیل میں موجود کسی شخص (زیرِ سماعت قیدی یا مجرم) کی شناخت کی تصدیق کرے، اگر کسی وجہ سے بائیومیٹرک تصدیق ممکن نہ ہو۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اس تصدیق کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا جو مقدمہ یا درخواست کے ساتھ جمع ہوگا، نیز پہلی پیشی کے وقت بھی۔
2) نادرا ای سہولت مرکز کے ذریعے کی گئی بائیومیٹرک تصدیق 72 گھنٹوں تک مؤثر رہے گی۔
3) درج ذیل درخواستوں میں عدالت میں دائر کرتے وقت بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی:
(1) مقدمہ واپس لینے کی درخواست
(2) دفعہ 12(2) ضابطہ دیوانی کے تحت درخواست
(3) مقدمہ میں صلح یا کمپاؤنڈنگ کی درخواست
(4) عدالت یا مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست
(5) عدم حاضری پر خارج ہونے کے بعد بحالی کی درخواست
(6) وکالت نامہ / پاور آف اٹارنی کی تبدیلی
(7) رقم جمع یا واپسی سے متعلق درخواست
(8) میڈیکل بورڈ یا دوبارہ طبی معائنہ کی درخواست
(9) قبر کشائی کی درخواست
حسیب سہیل ایڈووکیٹ

پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرتے وقت جن افراد کو مشکلات کا سامنا تھا جو عدالت سے بری ہو چکے تھے مگر پولیس کریکٹر سرٹیفیک...
08/04/2026

پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرتے وقت جن افراد کو مشکلات کا سامنا تھا جو عدالت سے بری ہو چکے تھے مگر پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ پر اس کیس کا حوالہ موجود ہوتا اس وجہ سے بیرونِ ملک جانے روزگار تلاش کرنے اور تعلیم کے حصول کے لیے جانے والوں کو کافی مسائل پیش آتے تھے۔

ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عبر گل صاحبہ نے فیصلہ سنایا کہ اگر کوئی شخص عدالت سے بری ہو چکا ہے تو اس کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں اس کیس کا کوئی ذکر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ لوگوں کی عزتِ نفس کو مجروح کرتا ہے اور آئین کے آرٹیکل 14 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے اسپیشل آرڈر کے ذریعے پولیس کو حکم دیا کہ 15 دن کے اندر سائل کو کلین کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔ اس فیصلے کی کاپی آئی جی پنجاب کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ یہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک بڑے مسئلے کا حل ہے!

آج ہی فائلر بنیں اور اپنا ٹیکس بچائیں۔
14/02/2026

آج ہی فائلر بنیں اور اپنا ٹیکس بچائیں۔

پنجاب  حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا.ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئ...
23/01/2026

پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا.
ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ،

*پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے ۔*

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے ۔

*5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے ،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ۔*

طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقرر

*پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس 2000 اور 3000 روپے مقرر*

Address

Sialkot
Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when H.A Tax Consultant Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category