معراج خالد بھٹی

معراج خالد بھٹی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from معراج خالد بھٹی, Lawyer & Law Firm, Gadgore, Pasrur, Sialkot.

الحمداللہ  رانا ندیم افضل ایڈووکیٹ بھاری لیڈ کے ساتھ سیکرٹری پسرور بار منتخب یااللہ تیرا شکر۔۔❤️
13/01/2024

الحمداللہ
رانا ندیم افضل ایڈووکیٹ بھاری لیڈ کے ساتھ سیکرٹری پسرور بار منتخب
یااللہ تیرا شکر۔۔❤️

14/06/2020

کرونا بیماری کی تین اہم کیفیات اور ان کا علاج ۔

1۔ہلکی کیفیت،
2 ۔درمیانی کیفیت
3 ۔شدیدکیفیت

1۔ہلکی کیفیت
اس کیفیت میں
کوئی بخار نہیں یا ہلکا بخار 99 تک ، فلُو اور ہلکی کھانسی۔ یہ کیفیت ایک سے سات دن میں ختم ہو جاتی ہے مگر کمزوری ضرور ہو گی اور سونگھنے کی حس بھی ختم ہو جائے گی

2۔درمیانی کیفیت
اس کیفیت میں زیادہ تیز بخار 100 یا 101 ، کھانسی بھی زیادہ اور کمزوری بہت زیادہ ہو جائے گی۔ بھوک کے ختم ہونے کیساتھ ساتھ سونگھنے کی حس بھی ختم ہو جاتی ہے۔ چار پانچ موشن آتے ہیں۔ یہ کیفیت بھی سات یا زیادہ سے زیادہ دس دنوں میں ٹھیک ہو جائے گی۔ تھوڑی سی سانس کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے مگر ایسی نہیں جیسے دمہ والے کو ہوتی ھے۔

3۔شدید کیفیت
اس میں بہت تیز بخار 101 تا 104 تک, شدید کھانسی,
دمہ کی طرح سانس کا پھولنا, شدید کمزوری,
بھوک تقریباً ختم۔

جو لوگ پہلی اور دوسری حالت میں مبتلا ہوں
گے انکی صحتمند ہونے کے 80 - 90 % امکانات ہونگے اور یہ اللہ کا کرم ہے امریکہ میں بھی 85% لوگ بچ گئے ہیں۔

تیسری حالت سب سے خطرناک ہے
زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ھے مگر اس حالت میں صرف 50% امید باقی رہ جاتی ہے ۔ یہ بھی اس رب کا کرم ہے کہ یہ کیفیت صرف 10% لوگوں کو ہوتی ہے یہ پورے 14 دن تک رہے گی۔ اس میں آخری دن فیصلہ کن ہوتے ہیں یا تو مرض صحیح ہو جاتا ہے یا بہت ہی زیادہ خراب۔

پہلی اور دوسری حالت کا علاج :
ہر چھ گھنٹے کے بعد Panadol کی 1 یا 2 گولی کھاؤ بالکل مِس نہ کرو ورنہ بخار کمزور کرے گا ۔

Tab Azimox 500mg
1 گولی روزانہ ایک ھفتہ لینی ھے ۔ کھانسی کی کوئی بھی دوا، پیچس کے لئے کوئی دوا نہ لو خود ہی ٹھیک ہو جائے گا -
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ملٹی وٹامن۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی استعمال کریں۔

تیسری حالت میں کسی اچھے ہسپتال سے رجوع کریں

کسی بھی صورت میں بوکھلا نے کی ضرورت نہیں یہ ایک خود صحیح ہونے والا مرض ہے۔

احیتاطی تدابیر:
⬅️ہاتھ بار بار دھوئیں.
⬅️جو بیمار ہو جائیں وہ اپنے آپکو جتنا ممکن ہو سکے گھر والوں سے دور رکھیں۔
⬅️ ہر وقت ماسک پہنے رکھیں۔
⬅️ برتن الگ کرلیں
⬅️ ماسک سب لوگ گھر میں بھی پہنیں ۔
جو مریض کرونا سے صحت یاب ھو جائے تو اس کے اندر قدرتی قوت مدافعت پیدا ھو جاتی ھے اور وہ آئندہ کے لئے اس قسم کے کرونا وائرس سے ھمیشہ محفوظ ھو جاتا ھے۔

13/08/2018

ایک مشہور انگریزی مقولہ ہے nature cant be changed.یہ ہر انسان کی جبلت میں ہوتی ہے ہر انسان کی اپنی الگ سے ایک فطرت ہوتی ہے آپ اپنی عمر کے لحاظ سے تجربہ کار نہیں وقت آپ پر بہت کچھ واضح کر دیتا ہے اور کچھ ایسے دھندلے چہرے بھی نمایاں کرتا ہے جیسے آپ اپنا عکس سمجھ ریے ہوتے ہیں جو بالاآخر سانپ یا بچھو بن کر آپ ہی کو ڈس لیتے ہے اور آپ گمان کرتے ہیں کہ شاہد یہ حقیقت نہیں اور دوبارہ اسی سوراخ سے ڈسے جاتے ہیں اور کبھی آپ کا سایہ بھی زندگی کے تاریک حالات میں آپ کو چھوڑ جاتا ہے لیکن اللہ فرماتا ہے " مومن مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا" اور پھر آپ اللہ پر اعتقاد کر کے تو دیکھیں اللہ آپ کی کیسے کیسے مدد کرتا ہے کیونکہ یہ وہی خالق ہے جس نے 313 کو 1000 پر فتح دی یہ وہی خالق ہے جو ایڑیوں سے آب زم زم نکال دیتا ہے وہی خالق ہے جو آگ کو گلزار کر دیتا ہے وہی خالق ہے جو ابابیل سے ہاتھی مروا دیتا ہے یہ وہی خالق ہے جو ایک مکڑی کے جالے سے اپنے محبوب کو بچا سکتا ہے اور اسی خالق نے فرمایا کہ " مایوسی کفر ہے" کیونکہ اسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں وہ بس نیت دیکھتا ہے اور صرف وہی نیت دیکھ سکتا ہے۔ اور ہمیشہ جب بھی حالات سخت ہوں اسے اللہ کی آزمائش سمجھ کر بس یہی دعا کریں " اللہ تو غفور و رحیم اور حکمت والا ہے مجھے دنیا کی چالاکیاں نہیں آتی مجھ سے زندگی کی یہ گھتی نہیں سلجھ رہی تو اسے سلجھا دے" اور باقی اس پروردگار پر چھوڑ دیں اور کبھی بھی حالات سے ڈر کر کوئی فیصلہ نہ کریں اور نہ اپنا فیصلہ بدلیں میرا ایمان ہے کہ ایمان ہو اگر ایمان خالص ہو تو اللہ ہمت اور توفیق بھی دیتا ہے حق کہنے کی اور ڈٹے رہنے کی۔ جھوٹ اور منافقت کی عمر بہت مختصر ہوتی ہے حاسد اپنی ہی آگ میں جلتا ہے ۔ اور حسد کیا ہے اس پر پھر کبھی تفصیلا لکھوں گا اور زندگی کا تجربہ بہت تلخیوں سے ہو کر گزرتا ہے اور آپ حوصلہ رکھیں کبھی بھی ایسی باتوں کی ٹکہ برابر پرواہ نہ کریں دنیا کچھ بھی کر لے لیکن اس دنیا کا خالق ہمیشہ انصاف کرتا ہے اور دنیا میں ہی مقافات عمل دکھاتا ہے. اپنی فطرت کبھی نہ بدلیں آسانیاں پیدا کریں۔

از
معراج خالد بھٹی
12 اگست 2018

01/08/2018
19/06/2018

Address

Gadgore, Pasrur
Sialkot

Telephone

+923006177440

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when معراج خالد بھٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to معراج خالد بھٹی:

Share