BaJwa LaW FirM

BaJwa LaW FirM We Deal in Your Problems of Properties, Family Issues, Family Properties, Family Cases, Criminal Cases. Civil Cases. Tax Issues.

Company Registration in short we deal with your all legal matters, issues, problems etc. We provide you solution of your legal problems at your door step.

پنجاب میں سولہ سال یا زائد عمر والوں کو 125CC تک موٹر سائیکل چلانے کیلیے لائسنس جاری کرنے کی منظوری
12/03/2026

پنجاب میں سولہ سال یا زائد عمر والوں کو 125CC تک موٹر سائیکل چلانے کیلیے لائسنس جاری کرنے کی منظوری

27/02/2026
شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا کا اہم اقدامپیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے  کی مشروط سہولتقومی شناخ...
23/02/2026

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا کا اہم اقدام
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت

قومی شناختی نظام میں تقریباً 98.3 فیصد بالغ آبادی کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے باوجود تقریباً 1.7 فیصد بالغ افراد نے ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا۔ بالغ ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والے شہریوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، اور بعض ایسے اضلاع جہاں مقامی حکومت کے اداروں سے پیدائش کی سول دستاویزات بنوانے والوں کی تعداد کم ہے، وہاں شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔ نادرا مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش کا سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پہلی بار رجسٹریشن کرتا ہے اس کی غیرموجودگی ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر سامنے آئی ہے۔
سال 2025 کی سالانہ رپورٹ کی تیاری کے دوران نادرا نے ادارۂ شماریات پاکستان، الیکشن کمیشن آف پاکستان، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں، قومی کمیشن برائے بہبودِ اطفال و ترقی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر گزشتہ دس برس کے رجسٹریشن کے اعداد و شمار کا تفصیلی تجزیہ کیااس تجزیے میں آبادی کے رجحانات، مختلف اضلاع اور اصناف کے درمیان فرق کا جائزہ لے کراس خلاء کے اسباب کی نشاندہی کی گئی اور اصلاحی اقدامات تجویز کیے گئے۔
ان سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسدادِ منشیات نے ایک منظم اور قانونی بنیاد پر مبنی سہولت متعارف کرانے کی ہدایت جاری کی، جس کی منظوری بعد ازاں نادرا اتھارٹی بورڈ نے بھی دے دی ۔
اسی تناظر میں نادرا نے پہلی بار رجسٹریشن کے لیے ایک مخصوص سہولت متعارف کرائی ہے، جو 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس طریقۂ کار کے تحت ایسے افراد جن کے پاس مقامی حکومت کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ دستیاب نہ ہو، انہیں تصدیق کی شرائط پوری ہونے پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کیا جا سکے گا۔ یہ سہولت نادرا آرڈیننس اور قومی شناختی کارڈ کے مروجہ قواعد و ضوابط کی ان شقوں کے تحت دی جا رہی ہے جو نادرا کو رجسٹریشن میں اضافے کی غرض سے مخصوص حالات میں متبادل تصدیقی طریقہ کار کے ذریعے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
اس سہولت کے تحت شناختی کارڈ صرف ان افراد کو جاری کیا جائے گا جن کی شناخت نادرا کے موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر متعین کی جا سکے اور پہلے سے رجسٹرڈ خاندان کے قریبی افراد کی لازمی بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہو جائے۔ اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خاتون کے لیے مقامی حکومت کا مستند نکاح نامہ، والدین میں سے کسی ایک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، شوہر کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ، اور والدین میں سے کسی ایک اور شوہر کی بائیو میٹرک شناخت کی تصدیق لازمی ہو گی۔اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خاتون کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور شناختی کارڈ کے حامل والد یا والدہ کی بائیو میٹرک شناخت کی تصدیق لازمی ہو گی۔
چوبیس سال سے زائد عمر کے مرد درخواست گزار کے لیے ضروری ہو گا کہ والدین میں سے کسی ایک کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور کم از کم ایک بہن یا بھائی بھی رجسٹرڈ ہو، جبکہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک شناخت کی تصدیق لازمی ہو گی۔
اگر کسی درخواست گذار کے والد اور والدہ دونوں یا شوہر وفات پا چکے ہوں لیکن ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہو تو مجاز افسر ریکارڈ کی بنیاد پر جانچ کے بعد بائیو میٹرک کی تصدیق سے استثنیٰ دے سکتا ہے۔محدود مدت کی یہ سہولت تصدیق کے ان مراحل کی تکمیل سے مشروط ہو گی۔ مزید سہولت کے لیے اس طریقۂ کار کے تحت نارمل کیٹیگری میں نان اسمارٹ شناختی کارڈ کسی فیس کے بغیر جاری کیا جائے گا۔
قومی شناختی نظام میں اندراج کے بعد ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش ناقابلِ تنسیخ اور ناقابلِ تبدیلی ہوں گے۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت تمام معلومات کی درستی کو یقینی بنائیں۔ ان شرائط پر پورا اترنے والے اہل درخواست گزار مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز سے اپنا شناختی کارڈ بنوائیں۔

پنجاب میں کم عمری کی شادی کا پرانا قانون ختم، نیا قانون نافذ۔ لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر 16 سے بڑھا کر لڑکے کے برابر 1...
12/02/2026

پنجاب میں کم عمری کی شادی کا پرانا قانون ختم، نیا قانون نافذ۔ لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر 16 سے بڑھا کر لڑکے کے برابر 18 سال کر دی گئی۔ اب دلہا یا دلہن میں سے کسی کی بھی عمر 18 سال سے کم ہوئی تو شادی کرنے والے اور کروانے والوں کو بھی سزا ہو گی۔ سزائیں بھی زیادہ کر دی گئیں۔ جرم کو ناقابل ضمانت بنا دیا گیا۔ ٹرائل بھی اب سیشنز کورٹ کیا کرے گی۔ کم عمر بچے یا بچی کو abuse کرنے والے کو ہر حال میں قید کی سزا 5 سال ہو گی اور لازمی جرمانہ 10 لاکھ ہو گا۔ سزا اور جرمانہ اس سے کم نہ ہو گا۔

شب برات ایک مقدس اور بابرکت رات ہے، جو اسلامی مہینے شعبان کی پندرھویں رات کو منائی جاتی ہے۔ یہ رات مسلمانوں کے لئے عبادت...
03/02/2026

شب برات ایک مقدس اور بابرکت رات ہے، جو اسلامی مہینے شعبان کی پندرھویں رات کو منائی جاتی ہے۔ یہ رات مسلمانوں کے لئے عبادت، دعا اور مغفرت طلب کرنے کا وقت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ اس بابرکت رات کے صدقے معاف فرمائے ۔ امین

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہراؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ
02/02/2026

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ

ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، یہ فیک ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
02/02/2026

ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، یہ فیک ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا تاریخی میں پہلی مرتبہ ججز کی کاکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی ر...
23/01/2026

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا تاریخی میں پہلی مرتبہ ججز کی کاکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روازنہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوگی

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر سوفٹ وئیر تیار کرلیا گیا

پنجاب کے ہر ضلع کے ججز کی کارکردگی عوام ہے سامنے ہوگی، چیف جسٹس عالیہ نیلم

عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ چلے کہ ججز کیا کررہے ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم

کوئی شخص کسی جگہ جرم کرے اور اس جرم کے نتائج کسی دوسری جگہ ظاہر ہوں، تو اس جرم کی کارروائی دونوں میں سے کسی بھی جگہ کی ج...
26/11/2025

کوئی شخص کسی جگہ جرم کرے اور اس جرم کے نتائج کسی دوسری جگہ ظاہر ہوں، تو اس جرم کی کارروائی دونوں میں سے کسی بھی جگہ کی جا سکتی ہے، یعنی جہاں جرم ہوا یا جہاں اس کے اثرات سامنے آئے۔ موجودہ مقدمے میں چونکہ چیک گوجرانوالہ میں جاری ہوا اور پشاور میں پیش کیا گیا، اس لیے سیکشن 489-F کے تحت کارروائی گوجرانوالہ یا پشاور، دونوں میں سے کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے۔ وصول کنندہ (Payee) کو اختیار ہے کہ وہ کارروائی اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی مقام پر شروع کرے۔

حکومت پنجاب کا مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔۔۔
13/11/2025

حکومت پنجاب کا مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔۔۔

23/10/2025

میرا وہ کلائنٹ جو کہتا ہے کہ وکیل صاحب فیس کم کریں میں غریب بندہ ہوں ۔

Address

Chamber 146, Executive Block, District Courts Sialkot
Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923333316346

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaJwa LaW FirM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to BaJwa LaW FirM:

Share