30/03/2026
سندھ کے ضلع دادو کی ایک عدالت نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام 8 ملزمان کو بری کر دیا۔ آٹھ سال پرانے اس مقدمے میں 2 ارکان سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وکیل صلاح الدین پنہور نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ام رباب چانڈیو گزشتہ آٹھ برس سے اپنے اہلِ خانہ کے قاتلوں کو سزا دلوانے کی جدوجہد کر رہی تھیں۔