19/09/2026
ان شاء اللہ
لیگل ایگلز گروپ آف لائرز 2026-27 کے لیے ایسے صدارتی امیدوار کا اعلان کرے گا جو صرف ایک گروپ یا چند افراد کا نہیں بلکہ پوری بار کا نمائندہ ہو۔
ایسا امیدوار جو:
⚖️ نوجوان وکلاء کی حقیقی آواز ہو۔
🤝 جس کے ساتھ نوجوان وکلاء خود کو پُراعتماد اور مطمئن محسوس کریں۔
🗣️ جس کے دائیں اور بائیں جانب نوجوان وکلاء کی آواز موجود ہو۔
🚫 جو نوجوان وکلاء کا راستہ روکنے کے بجائے ان کے لیے نئے راستے کھولے۔
🏛️ جو کامیابی کے بعد پوری بار کی خدمت کو اپنا فرض سمجھے۔
ہم ایسا صدر چاہتے ہیں جو کل کو کسی وکیل سے یہ نہ کہے:
“آپ نے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا، اس لیے آپ کا کام نہیں ہو سکتا۔”
بلکہ اس کا اصول واضح ہو:
ووٹ کسی کو بھی دیا ہو، حق سب کا برابر ہوگا۔
بار میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے،
لیکن وکیل کے حق، عزت اور کام میں ووٹ کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے۔
لیگل ایگلز گروپ آف لائرز
ایسی قیادت کے لیے اپنا امیدوار سامنے لائے گا جو
نوجوان وکلاء کی آواز بھی ہو، پوری بار کی نمائندگی بھی کرے، اور سب کے لیے یکساں دروازہ کھولے۔
نوجوان وکلاء کی آواز — پوری بار کی نمائندگی
ان شاء اللہ 2026-27 ایک نئی اور مثبت قیادت