فضل الٰہی اعوان ایڈووکیٹ

فضل الٰہی اعوان ایڈووکیٹ Peace, prosperity, justice and employment

صبح ان شاءاللہ
18/12/2025

صبح ان شاءاللہ

کسانوں کے حقوق کی جنگحافظ نعیم الرحمن کے سنگ
02/05/2024

کسانوں کے حقوق کی جنگ
حافظ نعیم الرحمن کے سنگ

شرکت کی اپیل ہے
31/03/2024

شرکت کی اپیل ہے

تمام احباب کو شرکت کی دعوت ہے
27/01/2024

تمام احباب کو شرکت کی دعوت ہے

15/01/2024

مومن کی پہچان

15/01/2024

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے الیکشنز مکمل ہو گئے، جیتنے والوں کو مبارکباد.
البتہ کل الیکشن کے انتظامات پچھلے کئی سالوں میں ناقص ترین انتظامات تھے. بائیو میڑک کے ٹیبل باہر سردی میں لگائے گئے جو پہلے اندر ہوتے تھے. اسی طرح پولنگ ہال کے دروازے پر رش کو مینج نہیں کیا گیا، ہال کے اندر بھی کوئی ڈسپلن نہیں تھا. اسی طرح کیو سہولت والی لسٹوں اور پرانی لسٹوں کے حوالے سے کنفیوژن بنی رہی، کئی لوگ اس وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے رہ گئے.
بہرحال نئی بننے والی کابینہ کے لیے نیک تمنائیں

13/01/2024

ہمیشہ بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو کیوں دیتی ہیں؟؟؟؟ کبھی بھائی کیوں نہیں دیتے؟؟؟

بطور وکیل کبھی کبھی کلائنٹ کی کہانی سن کر دکھ درد سے کلیجہ منہ کو آتا ہے. لوگ کیسے کیسے ظالم اور سفاک ہوتے ہیں دوسرے کا ...
24/07/2023

بطور وکیل کبھی کبھی کلائنٹ کی کہانی سن کر دکھ درد سے کلیجہ منہ کو آتا ہے. لوگ کیسے کیسے ظالم اور سفاک ہوتے ہیں دوسرے کا حق مارنے کے لیے خدا خوفی اور آخرت میں جوابدہی کے احساس سے عاری ہو جاتے ہیں.
اور طبیعت تب زیادہ خراب ہو جاتی ہے جب ظلم کرنے والا والد، بھائی، شوہر، بیٹا یا بہت قریبی عزیز ہو.
کبھی کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ ظلم کا شکار آدمی کو وکیل بھی لوٹتا ہے اور اس داستان کو سننے والا سوچتا ہے کہ یہ تو پڑھے لکھے لوگ ہیں ان میں انسانیت کیوں باقی نہیں رہی؟
بہرحال ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈر کر لوگوں سے معاملہ کرنا چاہیے.

انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان کے ان عدالتوں کو کہا جاتا ہے جو خاص طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بنائے گئی تھیں۔ ان ع...
02/07/2023

انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان کے ان عدالتوں کو کہا جاتا ہے جو خاص طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بنائے گئی تھیں۔ ان عدالتوں کا قیام 1997 اس وقت عمل میں آیا جب پاکستان میں دن بہ دن دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں صرف دہشت گردی سے منسلک کیسز سنے جاتے ہیں. اگرچہ آج کل ان عدالتوں کا استعمال سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے.
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہر صورت سزا دیتی ہیں، اس لیے کہ اس سے CTD کی کارکردگی بھی دکھانا مقصود ہوتا ہے. اسی لیے وکلاء عموماً کلائنٹ کو ذہنی طور پر سزا کے لیے تیار کر لیتے ہیں. البتہ خرابی یہ ہوتی ہے کہ لازمی سزا سنائے جانے کے پیشِ نظر وکلاء تیاری نہیں کرتے اور رسمی کارروائی کے طور پر شریک مقدمہ ہوتے ہیں.
لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر لازمی سزا والی بات درست بھی ہو تب بھی پراسیکیوشن کی شہادتوں پر مضبوط جرح کر کے ہائی کورٹ کے لیے بہترین مواد فراہم کیا جا سکتا ہے.
ایک اچھی بات ان عدالتوں کی یہ ہے کہ یہاں سپیڈی ٹرائل ہوتا ہے اور عموماً عدالت تاخیری حربے استعمال نہیں کرنے دیتی.

فضل الٰہی اعوان
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

شیر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان برموقع اجلاس مرکزی شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان.مولانا ہدایت الرحمان صاحب نے قید و بند ک...
18/06/2023

شیر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان برموقع اجلاس مرکزی شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان.

مولانا ہدایت الرحمان صاحب نے قید و بند کی صعوبتوں اور گوادر کے مسائل کا تذکرہ کیا، مجال ہے جو کوئی کم ہمتی کی بات کی ہو. ماشاءاللہ لہجے کا وہی بانکپن اور للکار اور اپنے لوگوں کا درد لیے ہوئے لیکن پرعزم اور باوقار.

یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

Address

Sargodha

Telephone

+923360004382

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فضل الٰہی اعوان ایڈووکیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to فضل الٰہی اعوان ایڈووکیٹ:

Share