Cheema Law Company

Cheema Law Company Cheema Law Company is providing consultancy and legal services in Tax matters.Keep your financial ma

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے FBR کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات طلب کرنے اور ٹیکس گزاروں کو بھیجے گئے SMS نوٹس...
06/12/2025

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے FBR کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات طلب کرنے اور ٹیکس گزاروں کو بھیجے گئے SMS نوٹسز کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے اور قانون اس کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ “بینک قانونی طور پر پابند ہیں کہ ٹیکس حکام کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اور ٹیکس چوری دنیا بھر میں منی لانڈرنگ سے جڑا سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔”

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ FBR کے SMS صرف اُن افراد کو بھیجے گئے جن کے بینک بیلنس اور ٹرانزیکشنز ان کی ظاہر کردہ آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 165A کے تحت کی گئی، جس میں بینکوں کے لیے ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

ادھر متعدد سینیٹرز نے اس اقدام کو شہریوں کی مالی رازداری پر حملہ قرار دیتے ہوئے معاملے کو سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی سفارش کی، جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے بینک اکاؤنٹس کی براہِ راست مانیٹرنگ کے فیصلے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت FBR غیر ظاہر شدہ دولت اور ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لیے بینک ٹرانزیکشن ڈیٹا کا تجزیہ کر رہا ہے

⸻📢 بڑی خبر — پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اہم فیصلہ!پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ🏠 کرایہ داروں پر...
23/10/2025



📢 بڑی خبر — پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اہم فیصلہ!

پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ
🏠 کرایہ داروں پر لگایا گیا سیلز ٹیکس آن رینٹل services اب ختم کر دیا گیا ہے۔

یعنی اب کرایہ دینے والے (tenants) پر جو ٹیکس لاگو تھا، وہ ایگزیمپٹ کر دیا گیا ہے۔

✅ یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے جس سے کاروباری طبقہ، دفاتر اور عام عوام کو ریلیف ملے گا۔
💬 امید ہے کہ اس اقدام سے رینٹل مارکیٹ میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا

Withholding Tax rates for property Sale/Purchase w.e.f 1st july 2025
12/07/2025

Withholding Tax rates for property Sale/Purchase w.e.f 1st july 2025

03/05/2025

آرڈیننس کا خلاصہ

1. انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترامیم:

سیکشن 138 (ٹیکس کی وصولی):

ایک نئی شق 3A شامل کی گئی ہے۔

اگر کسی معاملے پر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے، تو اس پر ٹیکس فوری طور پر واجب الادا ہو جائے گا، چاہے کسی اور قانون، عدالت یا وقت کی پابندی کچھ بھی ہو۔

سیکشن 140 (بینک سے وصولی):

نئی شق 6A شامل کی گئی۔

اگر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہو، تو ایف بی آر بینک سے فوری طور پر اکاؤنٹ منجمد کر کے رقم وصول کر سکتا ہے، کسی نوٹس کے انتظار یا قانونی کارروائی کے بغیر۔

نیا سیکشن 175C (افسر کی تعیناتی):

ایف بی آر یا چیف کمشنر اب کسی بھی کاروباری جگہ پر اپنا افسر تعینات کر سکتا ہے تاکہ وہ پیداوار، سروسز، اور اسٹاک کی نگرانی کر سکے۔

---

2. فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں ترامیم:

سیکشن 26 اور 27 میں ترمیم:

اگر کوئی جعلی اسٹیمپ، بارکوڈ، یا لیبل استعمال کرے، تو یہ اب ایک مجرمانہ عمل تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر اب دیگر وفاقی یا صوبائی افسران کو بھی اختیار دے سکتا ہے کہ وہ چیکنگ، ضبطی اور معائنہ جیسے اختیارات استعمال کریں۔

---

یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہے (2 مئی 2025 سے) اور اسے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں (آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت)۔

زرعی انکم ٹیکس کے ترمیم شدہ ریٹس برائے پنجاب
22/04/2025

زرعی انکم ٹیکس کے ترمیم شدہ ریٹس برائے پنجاب

  _never_easyWe the CLC family bade farewell to our dear associate Mohammad Hasnain Abbass with warm wishes upon his joi...
11/04/2025

_never_easy

We the CLC family bade farewell to our dear associate Mohammad Hasnain Abbass with warm wishes upon his joining at RTO Sargodha as Inspector Inland Revenue.

As you step into a new chapter, may every path you walk lead to growth, joy, and peace. Best wishes and stay amazing.

Regards

CLC

19/12/2024

حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش

نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی، مجوزہ ترمیم

نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

نان فائلرز کو موٹر سائکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم

غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، مجوزہ ترمیم

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیئے جائیں گے، مجوزہ ترمیم

فائلر کے والدین اور اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے، مجوزہ ترمیم

16/10/2024
Extension in date of filing tax returns 2024
14/10/2024

Extension in date of filing tax returns 2024

11/10/2024

Address

Office No 34, Second Floor, Al Rehman Trade Center
Sargodha
54100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

03006003536

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cheema Law Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Cheema Law Company:

Share