Retd. District Attorney.

Retd. District Attorney. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Retd. District Attorney., Criminal lawyer, Sargodha.

28/09/2021
The Great man, competent, dedicated, honest, kind and examplry officer of our department, Learned District Attorney Fasi...
09/03/2021

The Great man, competent, dedicated, honest, kind and examplry officer of our department, Learned District Attorney Fasilabad (Late), Mr. Dilbar Hussain, Please pray for his soul, He may rest in peace and get place in heaven..

‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَبابائے وکالت شیح عابد حسین صاحب قضاۓ الہی سے انتقال فر ما گئے۔۔۔
15/02/2021

‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
بابائے وکالت شیح عابد حسین صاحب قضاۓ الہی سے انتقال فر ما گئے۔۔۔

A true inspiration!!Excerpt from Independent Urdu:چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ (مرحوم) بطور وکیل سروسز م...
21/11/2020

A true inspiration!!
Excerpt from Independent Urdu:
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ (مرحوم) بطور وکیل سروسز معاملات میں شہر کے سب سے بڑے وکیل تھے، لیکن مزدوروں کا کیس مفت لڑتے، کیس جیتنے کا تناسب حیران کن تھا۔ کیس جیت جاتے تو مزدور مل کر ان کی جیب میں کچھ پیسے ڈالتے جسے انہوں نے کبھی گننے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔ پیسے نہ دیتے تو بھی انہیں چائے پلا کر دروازے تک رخصت کرنے آتے۔

مزید بتایا کہ ایک بار چیف جسٹس ہائی کورٹ کی حیثیت سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک تھے اور اسی میٹنگ کا ایجنڈا عدالتوں پر مقدمات کے بوجھ اور طوالت کے حوالے سے تھا۔ تمام شرکا نے اپنی اپنی تجاویز اور آرا پیش کیں تو صدارت کرنے والے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آخر میں جسٹس وقار احمد سیٹھ سے ان کی رائے مانگی، جس پر انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہا کہ ’ہم (ججز) کی تنخواہیں چونکہ لاکھوں میں ہیں اس لیے ہماری تنخواہ 50 فیصد کم کر کے ان ہی پیسوں سے نئے ججز تعینات کیے جائیں تاکہ کام کی رفتار بڑھے۔‘

ظاہر ہے اس تجویز سے اتفاق کرنے والا تو کوئی نہ تھا لیکن بل سب کی پیشانیوں پر پڑے۔

جس سٹیڈیم میں جنازے کا انتظام کیا گیا تھا اس کے عقب میں جسٹس صاحب کا گھر بھی ہے۔ تھوڑی دیر بعد ان کا جسد خاکی لایا گیا اور جنازے کے لیے صفیں درست ہونے لگیں تو یوں محسوس ہوا جیسے پورا شہر اجتماعی گریہ کرنے لگا ہے۔

کسی نے کہا: ’وہ ہماری تاریخ کے سب سے بڑے منصف تھے،‘ دوسری آواز آئی ’اور سب سے دلیر بھی۔‘

واقعی دلیر بہت تھے کیونکہ سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے بارے میں انتہائی سخت اور خوفناک فیصلہ دیتے ہوئے وہ لمحہ بھر کو بھی نہیں کانپے تھے۔ اسی تاریخی فیصلے کے دوسرے ہی دن جب وہ پشاور ہائی کورٹ آئے تو ایک سینیئر وکیل نے کھڑے ہو کر کہا کہ ’سر آپ اپنے منصفانہ اور نڈر فیصلے کے سبب پورے ملک کے ہیرو بن چکے ہیں۔‘

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ایک معصومانہ سادگی کے ساتھ پوچھا کہ ’کیوں وکیل صاحب کیا ہوا ہے۔‘ گویا اتنا بڑا فیصلہ بحیثیت جج ان کے لیے صرف ایک فیصلہ ہی تھا عام لوگوں کے فیصلوں کی مانند۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ گو کہ اب ایوان عدل کے کسی منصب اور زندگی کی کسی راہداری میں اپنے عادلانہ فیصلوں اور پروقار شخصیت کے ساتھ جسمانی طور پر تو نظر نہیں آئیں گے لیکن ان چراغوں کی حرمت اور روشنی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا جن چراغوں کو جسٹس وقار احمد سیٹھ تاریک اور بہیمانہ طلسم اور تند ہواؤں کے مقابل بھی روشن کرگئے۔

Justice Qazi Faez Isa's wife gives details of her U.K. properties.
10/07/2020

Justice Qazi Faez Isa's wife gives details of her U.K. properties.

عدالت کی توہین😅ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ .ﺟﺞ ﻧﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺗﻮﺟ...
19/06/2020

عدالت کی توہین😅
ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ .
ﺟﺞ ﻧﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺗﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﺎ ﺑﺮﺗﺎﺅ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻨﺒﯿﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ
ﺍﮔﻠﮯ ﮨﯽ ﺩﻥ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﺞ ﻧﮯ ﮐﮍﮎ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
" ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺋﯽ ؟
ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﻮ ﻣﺬﺍﻕ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮ؟ "
ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ
ﻧﮩﯿﮟ ﺣﻀﻮﺭ !
ﺁﭖ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﻟﯿﺠﺌﮯ
ﮐﻞ ﺟﺐ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﺎﺯﻡ ﺩﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺷﺮﺍﺏ ﭘﯽ ﻟﯽ .
ﺟﺐ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﺍ ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﺑﻮﺗﻞ ﭘﯽ ﮔﯿﺎ .
ﭘﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﭼﻼ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﯽ :
ﻧﺎﻻﺋﻖ ! ﺁ ﮔﯿﺎ ﻧﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ! "
ﺣﻀﻮﺭ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺳﻦ ﻟﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﮐﭽھ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ..
ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺑﻮﻟﯽ :
" ﮐﻤﺒﺨﺖ ! ﮐﭽھ ﮐﺎﻡ ﺩﮬﻨﺪﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ، ﯾﺎ ﺻﺮﻑ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮑﮧ ﻟﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ !... ؟ "
ﺣﻀﻮﺭ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ
ﻭﮦ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺳﮯ ﭘﮭﺮ ﭼﻼﺋﯽ - " ﺍﮔﺮ ﺍُﺱ ﻧﮑﻤﮯ ﺟﺞ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﻘﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ، ﺗُو ﺁﺝ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ... !!! "
ﺑﺲ ﺣﻀﻮﺭ، ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﻣﺠھ ﺳﮯ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ .....
ﮐﻤﺮﮦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺗﺎﻟﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﻮﻧﺞ ﺍﭨﮭﺎ
ﺟﺞ ﻧﮯ ﺍﭨھ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ
’’ﺑﺲ ﮐﺮ ﭘﮕﻠﮯ ﺭﻻﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺎ‘‘
ﮐﯿﺲ ﺧﺎﺭﺝ ..
ﺷﻮﮨﺮ ﺑﺎ ﻋﺰﺕ ﺑﺮﯼ!

فوجداری ضابطہ 1898 کے سیکشن 14-A کے تحت مجاز اتھارٹی نے درج ذیل آفیسران کو  خصوصی مجسٹریٹ (درجہ اول) کے مجسٹریٹو اختیارا...
17/06/2020

فوجداری ضابطہ 1898 کے سیکشن 14-A کے تحت مجاز اتھارٹی نے درج ذیل آفیسران کو خصوصی مجسٹریٹ (درجہ اول) کے مجسٹریٹو اختیارات دے دئے گئے۔ مندرجہ ذیل افسران ، نامزد ، فوری اثر کے ساتھ ، چھاپوں کو انجام دینے ، قیمتوں پر قابو پانے / ذخیرہ اندوزی سے متعلق جنگلات سے متعلق جرائم اور دیگر ذیلی معاملات کی سماعت کے مقصد سے۔ بارودی سرنگیں اور معدنیات ، خوراک میں ملاوٹ ، خوراک کی حفاظت ، عوامی زمینوں اور حکومت کی ملکیت والی اراضی پر تجاوزات۔ کسی بھی صوبائی / وفاقی قانون کے تحت نہر اور نکاسی آب ، خطرناک ڈرائیونگ اور روٹ پرمٹ کی حفاظت ، عمارتوں کی حفاظت اور ڈیزائن ، زمین کے استعمال اور میونسپل خدمات کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کر سکیں گے ، اس حوالے سے گورنمنٹ آف پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Summer vacation Duty roster of learned Members of PST during vacations
16/06/2020

Summer vacation
Duty roster of learned Members of PST during vacations

ایڈیشنل سیشن ججز کا امتحان 6 جولائی 2020 سے  آغاز. ھائی کورٹ کانوٹیفکیشن جاری.
13/06/2020

ایڈیشنل سیشن ججز کا امتحان 6 جولائی 2020 سے آغاز. ھائی کورٹ کانوٹیفکیشن جاری.

ایک مارننگ شو میں بیگم بلقیس ایدھی سے سوال کیا گیا کے اپنی زندگی کا کوئی دلچسپ واقعہ سنایںبلقیس ایدھی نے ہنستے ہوئے بتای...
12/06/2020

ایک مارننگ شو میں بیگم بلقیس ایدھی سے سوال کیا گیا کے اپنی زندگی کا کوئی دلچسپ واقعہ سنایں
بلقیس ایدھی نے ہنستے ہوئے بتایا کے ایک دفع وہ اور ایدھی صاھب ایک پرائیویٹ کار پر سکھر جا رہے تھے ایک شادی پی_ رات کا وقت تھا اندروں سندھ سے گزرتے ہوئے ایک مقام پر کچھ ڈاکو راستے میں آ گے اور ہماری گاڑی روڈ سے اتار کر کچے میں لے گئے وہاں پہلے سے کچھ گاڑیاں کھڑی تھیں اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے
تھوڑی دیر میں ایک ڈاکو ہماری طرف آیا اور ڈرائیور اور ایدھی صاھب کو باہر نکلنے کا کہا ان دونوں کی تلاشی لی اور جیب خالی کرا لی
اچانک اس ڈاکو کی نظر ایدھی صاھب پر پڑی اور غور سے ان کو دیکھنے کے بعد ایک ڈاکو جلدی سے ایک جانب کھڑی جیپ کی طرف گیا اور ایک شخص کے ساتھ فورن واپس آ گیا
اس شخص نے ٹارچ کی روشنی ایدھی صاھب کے چہرے پر ڈالی اور پوچھا آپ عبدالستار ایدھی ہیں جواب ہاں پر ملا تو وہ ڈاکو کا سردار ایک دم پریشان ہو گیا
فوری حکم ہوا کے تمام گاڑیاں جن سے لوٹ مار کی گئی ہے ان کو مال واپس کیا جاۓ اور باقاعدہ طور پر وہ شخص ایدھی صاھب کے ہاتھ چوم کر معافی مانگنے لگا
مزید حیرت کی بات یہ ہوئی کے جب وہ ڈاکو ہمیں رخصت کرنے لگا تو 20 لاکھ روپے بطور چندہ ایدھی صاھب کے حوالے کیا ایدھی صاھب کے انکار پر بولا سر جب میرے جیسے گنہگار پولیس مقابلے میں مارے جاتے ہیں تو ہمارا کوئی رشتے دار ہماری لاش تک نہیں وصول کرتا اور ایدھی ہی ہماری لاش کو کفناتا ہے اور دفناتا ہے ۔۔۔ایک زمانہ تھا ڈاکو بھی آعلیٰ ظرف ہوا کرتے تھے۔۔۔

پاکستان میں آج بھی زیادہ تر فیصلےقائد اعظم محمد علی جناح ہیکرتے ہیں ۔
04/06/2020

پاکستان میں آج بھی زیادہ تر فیصلے
قائد اعظم محمد علی جناح ہی
کرتے ہیں ۔

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Retd. District Attorney. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Retd. District Attorney.:

Share