Ahsan Imtiaz Chaudhary Advocate

Ahsan Imtiaz Chaudhary Advocate Provides legal advice, represents clients in legal matters, and advocates for justice.

05/12/2025

Wukla Ethad Zindabad 💓

.
19/04/2025

.

18/04/2025
17/04/2025

2023 SCMR 1716 , 2024 CLC 1. Time barred appeal, if more then one appeals arise out of a common judgment and if one or more those appeals are even time barred, same cannot be dismissed on account of limitation.

15/04/2025

عاق نامہ سے مراد کسی سے تعلق واسطہ ختم کرنا ہے۔ آپ نے اکثر اخبارات میں دیکھا ہو گا کہ باپ نے اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کردیا۔ یاد رکھیں قانون کی نظر میں عاق نامے کی کوئی اہمیت نہیں. عاق نامہ ہو یا کوئی بھی ایسا اعلان، معاہدہ جس کے تحت کسی شرعی وارث کو اسکے حق سے مرحوم کیا جائے تو اسکی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں. اعلیٰ عدلیہ اپنے متعدد فیصلوں میں یہ قرار دے چکی ہے کہ عاق نامہ کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے کسی وارث کو اس کے حق سے محروم رکھا جاسکتا ہے. والد کی وفات کے بعد عاق کیے گئے بیٹے یا بیٹی کو اتنا ہی حصہ ملے گا جتنا باقی وارثان کو. لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے 2013 PLD 464 میں قرار دیا ہے کہ عاق نامہ سے مراد لیا جائے گا کے والد اپنے عاق کیے گئے بیٹے کے قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ایک اور جگہ اعلی عدلیہ نے فیصلہ دیا اسلامی قانون میں شرعی وارثان کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی کوئی گنجائش نہ ہے عاق نامہ اس حد تک قابل عمل ہے کہ اس سے مراد والدین اپنی نافرمان اولاد کے قول و فعل اور لین دین کے معاملات سے لا تعلق ہیں اور باقی شرعی وارثان کو ہر صورت منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے حصہ ملے گا لیکن چند ایک صورت ہیں جس میں شرعی وارث کو حصہ نہیں ملتا تعزیرات پاکستان کی دفعہ 317 کے تحت اگر وہ شرعی وارث اس کو قتل کردے جس کی زمین سے حصہ ملنا تھا اس صورت میں اس شرعی وارث کو اس کی جائیداد سے حصہ نہیں ملے گا بالفرض بیٹا باپ کو قتل کردے اس صورتحال میں اس قاتل بیٹے کو مقتول باپ کی جائیداد سے حصہ نہیں ملے گا۔ اگر کوئی بیٹا یا بیٹی بہت ہی نافرمان ہے والدین کی کبھی فرمانبرداری نہیں کی الٹا والدین کے لئے مشکل و رسوائی کا باعث بنی ایسی صورتحال میں والدین اس نافرمان بیٹا یا بیٹی کو وراثت میں حصہ نہیں دینا چاہتے تو قانون نے ان کو حق دیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے فرمانبردار بیٹا بیٹی کو انکے حصے سے زیادہ یا پوری جائیداد ہبہ/تحفہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی زندگی میں کسی غیر وارث کو بھی اپنی تمام جائیداد تک ہبہ کرسکتے ہیں۔

عاق کر نا / عاق نامہ ... عاق نامہ کی بنیاد پر کسی کو وراثت سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،اگر کسی شخص کو عاق نامہ کی بنیاد پر جائیداد سے محروم کردیا جاۓ تو ایسا شخص کسی بھی وقت سول کورٹ میں مقدمہ دائر کر کے اپنا وراثتی حصہ claim کرسکتا ھے.
2005 YLR 1814
وراثتی معاملات میں عاق نامہ کا کوئی لینا دینا نہیں
P L D 2013 Lahore 464
عاق نامہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ کسی بھی شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
2011 YLR 697

14/04/2025

*پاکستان میں کسی شخص کو مار پیٹ کر دانت توڑ دینا، دانت ہلا دینا، سر پھاڑ دینا اور دھمکیاں دینا مختلف جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ان پر تعزیراتِ پاکستان (Pakistan Penal Code - PPC) کے درج ذیل سیکشنز لاگو ہو سکتے ہیں:*

*1. جسمانی نقصان اور حملہ (مار پیٹ)*

*سیکشن 323 – اگر چوٹ سادہ ہو اور اس میں کوئی خطرناک ہتھیار استعمال نہ ہوا ہو، تو اس پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔*

*سیکشن 324 – اگر حملہ جان سے مارنے کی نیت سے کیا گیا ہو تو یہ اقدامِ قتل کے زمرے میں آئے گا۔*

*سیکشن 325 – اگر حملہ کرنے سے مستقل نقصان (جیسے دانت توڑ جانا) ہوا ہو، تو اس دفعہ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔*

*سیکشن 337-A – اگر سر پر چوٹ لگی ہو، تو دفعہ 337-A (شجاع) لاگو ہو گی، جس کے مطابق سادہ یا شدید نوعیت کی چوٹ پر مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں۔*

*سیکشن 337-F – اگر کسی جسمانی عضو (جیسے دانت) پر ایسا زخم ہو جس سے وہ متاثر ہوا ہو، تو اس دفعہ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔*

*سیکشن 337-L – اگر زخم معمولی نوعیت کا ہو، تو یہ دفعہ لگے گی۔*

*2. دھمکیاں دینا اور ہراساں کرنا*

*سیکشن 506 – اگر کوئی شخص کسی کو سنگین نتائج کی دھمکی دے تو یہ جرم تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 506 کے تحت آتا ہے۔*

*سیکشن 504 – اگر دھمکیاں اور گالی گلوچ اس نیت سے دی جا رہی ہوں کہ فساد برپا ہو، تو یہ دفعہ لاگو ہو سکتی ہے۔*

*3. دیگر متعلقہ دفعات*

*سیکشن 147 اور 148 – اگر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو اور وہ مل کر تشدد کریں، تو یہ اجتماع کی صورت میں تشدد (Rioting) کے زمرے میں آئے گا۔*

*سیکشن 109 – اگر کوئی شخص حملہ کرنے میں کسی دوسرے کی مدد کرے یا اس کی حوصلہ افزائی کرے تو اسے بھی اس دفعہ کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔*

*سزا اور قانونی کارروائی*

*ان دفعات کے تحت مجرم کو قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں، اس کا انحصار چوٹ کی نوعیت اور مقدمے کی نوعیت پر ہوگا۔*

*اگر چوٹ شدید ہو اور مستقل نقصان پہنچا ہو، تو اسلامی قوانین (قصاص و دیت) کے مطابق بھی سزا دی جا سکتی ہے۔*

14/04/2025

وفاقی حکومت نے لاہور میں 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 کو ختم کر دیا

ختم ہونے والے عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا, نوٹیفکیشن جاری

احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان میں تبدیل کر دیا گیا،

احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل کر دیا گیا،

احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور میں تبدیل کر دیا گیا،

احتساب عدالت نمبر 8 لاہور انٹیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کر دیا گیا،

احتساب عدالت نمبر 7 لاہور کو سپیشل جج سنٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کر دیا گیا.

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsan Imtiaz Chaudhary Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share