بزم شعرائے بار کراچی

بزم شعرائے بار کراچی وکلاء شعراء کی پہلی ادبی تنظیم جو کے تمام ملک کے وکلاء شعراء کی ادبی سرگرمیوں کے لئے سرگرمِ عمل ہے📔

11/10/2023
کراچی بار ایسوسی ایشن (اولڈ لائبریری) میں پہلی بار بزمِ شعرائے بار کراچی کے زیر اہتمام اقبالیات پر لیکچر کا انعقاد کیا گ...
11/10/2023

کراچی بار ایسوسی ایشن (اولڈ لائبریری) میں پہلی بار بزمِ شعرائے بار کراچی کے زیر اہتمام اقبالیات پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹر سید تقی عابدی جو کہ کینیڈا سے تشریف لائے ہیں تقریباً 78 کتابوں کے مصنف ہیں اور حال ہی میں ان کی علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ پر کتاب "باقیات ِ اقبال" شائع ہوئی ہے انہوں نے لیکچر دیا بعد ازاں خوبصورت شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔محفل کی صدارت جناب سید ساجد رضوی نے کی ۔

پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی درخواست ہے ٹھیک 11بجے پروگرام شروع کردیا جائے گا.
08/10/2023

پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی درخواست ہے ٹھیک 11بجے پروگرام شروع کردیا جائے گا.

26/09/2023

اطلاع عام
بزم شعرائے بار کراچی کے بانی چیئرمین جناب شوکت کمال چیمہ کی والدہ کا آج 26-ستمبر کی شام انتقال ہو گیا ہے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

14/08/2023

نظم:-
تو میرا پاکستان

تو مری جان میرے پاکستان
میری پہچان میرے پاکستان

تیرے لوگوں سے پیار کرتے ہیں
تجھ پہ یہ دل نثار کرتے ہیں
تیری مٹی سے اے وطن میرے
ہم محبت ہزار کرتے ہیں
تجھ سے دنیا میں ہے مری پہچان
تو مری جان میرے پاکستان

میرے قائد کی تو امانت ہے
تجھ میں عباسؓ کی وفائیں ہیں
لاکھ قربانیوں کا تو صلہ ہے
کتنی ٹھنڈی تری ہوائیں ہیں
تجھ سے قائم ہوا مرا عرفان
تو مری جان میرے پاکستان

تیرے آنگن میں گونجتی ہے اذاں
تو بزرگوں کی محنتوں کا ثمر
سبز ماؤں کی ہے دعاؤں سے
تجھ میں بہنوں کی عصمتوں سے سحر
تو جوانوں کے حوصلوں کی اڑان
تو مری جان میرے پاکستان

میرے اسلاف کی نشانی تُو
عظمتوں میں بھی جاودانی تُو
مانگ تاروں سے ہے بھری تیری
میرے احساس کی کہانی تُو
تیرے مکھڑے پہ جان بھی قربان
تو مری جان میرے پاکستان

تجھ میں صدیقؓ کی صداقت ہے
تجھ میں فاروقؓ کی عدالت ہے
تجھ میں عثمانؓ کی متانت ہے
تجھ میں حیدرؓ کی ہے شجاعت بھی
تو عطائے مزملؐ و رحمٰن
تو مری جان میرے پاکستان

تیرے پھولوں میں خون کی سرخی
تیرے کھلیان عظمتوں کے نشاں
تیری جنت نظیر وادیاں ہیں
تیرے دامن میں پربتوں کے جہاں
تو شہیدوں کے خون سے عنوان
تو مری جان میرے پاکستان

تیرا آنگن ہے ماں کے آنچل سا
تیرا پرچم ہے بیٹیوں کی ردا
گو کہ لوٹا گیا تجھے برسوں
تو نے پھر بھی امان دی ہے سدا
تو ہی صدام کے درد کا درمان
تو مری جان میرے پاکستان

صدام سومرو

یاسر چغتائی جنرل سیکرٹری بزم شعرائے بار کراچی
12/08/2023

یاسر چغتائی
جنرل سیکرٹری بزم شعرائے بار کراچی

Address

سٹی کورٹ کراچی
Sadar
75010

Opening Hours

Monday 12:00 - 18:00
Tuesday 12:00 - 18:00
Wednesday 12:00 - 18:00
Thursday 12:00 - 18:00
Friday 12:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم شعرائے بار کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share